Government High School Kari

Government High School Kari

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government High School Kari, High School, village Kari Tehsil and District Chitral, Chitral.

27/12/2025

Regret For Upper Chitral.
03464130881













Photos from Government High School Kari's post 24/12/2025

جماعت دہم کے اعزاز میں الوداعی تقریب
گورنمنٹ ہائی اسکول کاری میں جماعت نہم کے طلبہ کی جانب سے طویل عرصہ اسکول میں گزار کر رخصت ہونے والے جماعت دہم کے طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی گورنمنٹ ہائی اسکول کاری کے ہیڈ ماسٹر جناب محمد ظاہر شاہ صاحب تھے۔ پروگرام کے ادبی حصے کے کوآرڈینیٹر محترم عبدالروف صاحب جبکہ ظہرانے اور دیگر انتظامات کے کوآرڈینیٹر محمد ارشاد صاحب تھے۔
تقریب کے دوران الوداعی کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ جماعت دہم کے اعزاز میں تقاریر اور نظم بھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر جماعت دہم کے طلبہ نے اسکول میں گزارے گئے یادگار لمحات اور شاندار الوداعی تقریب کے انعقاد پر جماعت نہم کے طلبہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Photos from Government High School Kari's post 21/12/2025

گورنمنٹ ہائی سکول کاری میں سیکنڈ سمسٹر کے رزلٹ ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیکنڈ سمسٹر کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ تقریب کے دوران ہر کلاس کے ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اور ان کی شاندار کارکردگی پر بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔
طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے سرپرستوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، جنہوں نے اپنے بچوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول کاری کے ہیڈ ماسٹر محمد ظاہر شاہ صاحب نے طلبہ، اساتذہ اور والدین کے باہمی تعاون کو سراہا اور کہا کہ تعلیمی کامیابی میں نظم و ضبط اور مسلسل محنت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
ہیڈ ماسٹر نے بہترین امتحانی انعقاد، نتائج کی بروقت ترتیب اور جامع تجزیے پر امتحانی انچارج محمد ظفر الدین کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا اور ان کی محنت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
آخر میں طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی گئی اور تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Photos from Government High School Kari's post 16/12/2025

پریس ریلیز
گورنمنٹ ہائی سکول کاری، چترال لوئر کی جانب سے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کے شہداء کی یاد میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد
چترال لوئر، 16 دسمبر 2025ء – صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری کردہ سرکلر نمبر SOG/E&SE/2-24/2025ء مورخہ 15 دسمبر 2025ء کے احکامات کی روشنی میں، گورنمنٹ ہائی سکول کاری، چترال لوئر میں آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ 16 دسمبر 2014ء کی 11ویں برسی کے موقع پر شہداء کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
سکول کی مورننگ اسمبلی میں تمام طلبہ اور اساتذہ کی شرکت میں یہ تقریب منعقد ہوئی۔ معروف عالم دین مولانا انعام الحق نے دعا سے قبل مختصر خطاب کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون اس ملک کا ضامن ہے اور یہ رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اس ملک کو مزید طاقتور بنائیں گے۔
تقریب میں ملک کی سلامتی، اتحاد اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، ساتھ ہی تعلیمی اداروں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام شکلوں سے محفوظ رکھنے کی دعا مانگی گئی۔ تمام شرکاء نے ادب و احترام اور خشوع و خضوع کے ساتھ دعا میں شرکت کی۔
یہ تقریب صوبائی حکومت کے ہدایات کے مطابق تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں شہداء کی یاد میں منائی جانے والی تقریبات کا حصہ تھی، جو قوم کی دہشت گردی کے خلاف متحدہ عزم کی علامت ہے۔

Photos from Government High School Kari's post 08/12/2025

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لوئر چترال جناب مقدس خان نے گورنمنٹ ہائی اسکول کاری کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈی ڈی ای او نے تعلیمی ماحول، حاضری، نظم و ضبط ، داخلی امتحانات اور ڈی وارمنگ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور تعلیمی معیار میں مزید بہتری پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم معیاری تعلیم اور احتساب کے لیے پرعزم ہے اور اسکولوں کے باقاعدہ دورے جاری رہیں گے۔

Photos from Government High School Kari's post 27/11/2025

گورنمنٹ ہائی اسکول کاری کا سالانہ آڈٹ

گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول بمبوریت کے پرنسپل جناب ثناء اللہ ثانی صاحب نے 26 نومبر 2025ء کو گورنمنٹ ہائی اسکول کاری کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول موری لشٹ کے کیمسٹری کے سینئرسبجکٹ اسپیشلسٹ جناب سراج الدین صاحب اور محکمۂ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے نوجوان اور قابل افسر اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر جناب سیرت اللہ صاحب بھی موجود تھے۔

یہ دورہ سالانہ سکول آڈٹ کے سلسلے میں کیا گیا، جس کے دوران پی ٹی سی فنڈ، پرائیویٹ فنڈ، نصابی کتب کی تقسیم و واپسی، طلبہ و طالبات کا ہوم ورک، حاضری، امتحانات کے نتائج اور دیگر انتظامی و تعلیمی امور کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔

اس موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول کاری کے انچارج ہیڈ ماسٹر جناب محمد ظفر الدین صاحب نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کی تشریف آوری پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔

گورنمنٹ ہائی اسکول کاری
تاریخ: 26 نومبر 2025ء

30/10/2025

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لوئر چترال جناب مفتاح الدین نے سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر دروش، جناب فرداد علی شاہ اور جناب احمد الدین کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی اسکول کاری کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈی ای او نے تعلیمی ماحول، حاضری، نظم و ضبط اور تدریسی معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور تعلیمی معیار میں مزید بہتری پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم معیاری تعلیم اور احتساب کے لیے پرعزم ہے اور اسکولوں کے باقاعدہ دورے جاری رہیں گے۔

Photos from Government High School Kari's post 22/10/2025

انتہائی رنج و افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محترم جاوید اقبال صاحب (استاد گورنمنٹ ہائی سکول کاری) کی والدہ ماجدہ انتقال فرما گئی ہیں۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔

گورنمنٹ ہائی سکول کاری کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ اس غم کی گھڑی میں جاوید اقبال صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
آج اسکول اسمبلی میں مرحومہ کی ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Photos from Government High School Kari's post 16/10/2025

گورنمنٹ ہائی سکول کاری میں شیک آؤٹ ڈرل کا عملی مظاہرہ

لوئر چترال (16 اکتوبر 2025) — آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے ذیلی ادارے آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ (AKAH) کے مراسلے کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (Male) لوئر چترال نے تمام سرکاری اسکولوں کو ہدایت دی کہ وہ 16 اکتوبر کو زلزلے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر شیک آؤٹ ڈرل (ShakeOut Drill) منعقد کریں۔ انہی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول کاری میں بھی اس دن کی مناسبت سے ایک شاندار عملی مظاہرہ کیا گیا۔

ڈرل سے قبل طلبہ کو ایک آگاہی سیشن کے ذریعے بتایا گیا کہ زلزلے کے دوران اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے تین بنیادی اقدامات — Drop (جھک جاؤ)، Cover (چھپ جاؤ) اور Hold On (پکڑے رہو) — کو فوراً اپنانا چاہیے۔

بعد ازاں طلبہ نے ان اقدامات کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے زبردست نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے زلزلے کے دوران خود کو محفوظ رکھنے کی مشق کی۔

اساتذہ نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ میں قدرتی آفات کے دوران ہوش مندی، تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت پیدا کرتی ہیں، جو جانی نقصان سے بچاؤ کے لیے نہایت اہم ہے۔

Photos from Government High School Kari's post 23/09/2025

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے فیصلے کے مطابق، ہیڈماسٹر محمد ظاہرہ شاہ کی ہدایت پر انچارج داخلی امتحانات محمد ظفر الدین کی سرپرستی میں ، گورنمنٹ ہائی سکول کاری میں بہار سمسٹر کے امتحانات محکمہ تعلیم ضلع چترال کی جاری کردہ مرکزی ڈیٹ شیٹ کے مطابق منعقد کیے جا رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کی حکومت نے یہ فیصلہ طلبہ پر غیر ۔ضروری بوجھ کم کرنے کے لیے کیا ہے

Photos from Government High School Kari's post 22/09/2025

استاد محترم اقبال شاکر کی ترقی اور تبادلہ

استاد محترم اقبال شاکر کو "سرٹیفائیڈ ٹیچر" سے ترقی دے کر "سینئر سرٹیفائیڈ ٹیچر" بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کا تبادلہ گورنمنٹ ہائی سکول کاری سے گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال لوئر میں کر دیا گیا ہے۔

اقبال شاکر کا شمار بہترین اساتذہ میں ہوتا ہے۔ اس کی نمایاں خوبی یہ ہے کہ تدریسی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ وہ طلبہ کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ترقی پر سب خوش ہیں۔

اگرچہ تبادلہ ہمیشہ کسی نہ کسی طور ملے جلے جذبات کا باعث بنتا ہے، مگر خوش آئند امر یہ ہے کہ ان کا تقرر چترال کے ممتاز اور تاریخی ادارے "گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول" میں ہوا، جسے چترال کے دیگر سکولوں کے مقابلے میں "فادر اسکول" کی حیثیت حاصل ہے۔

یوں یہ تبادلہ بلاشبہ "رائٹ مین فار رائٹ جاب" کی عملی تصویر ہے۔ توقع ہے کہ گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کی انتظامیہ استاد محترم اقبال شاکر کی تدریسی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان کی ہم نصابی سرگرمیوں سے بھی بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

Want your school to be the top-listed School/college in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Village Kari Tehsil And District Chitral
Chitral
17200