14/09/2026
1981ء میں میں نے اپنی مدد آپ کے تحت پہلی مرتبہ شندور میں پولو میچ کروایا۔ اس وقت نہ موبائل فون ہوتے تھے اور نہ ہی آمدورفت کا کوئی مناسب انتظام تھا، لوگ گھوڑوں اور گدھوں کے ذریعے سفر کرتے تھے۔
یاسین کے ساتھیوں سے بڑی مشکل سے رابطہ کیا اور انہیں شندور میچ کے لیے بلایا۔
اس وقت کسی سرکاری فرد، ادارے یا کسی اور کی کوئی مدد حاصل نہیں تھی۔ یہ میچ میں نے اپنی ذاتی کوشش سے پہلی مرتبہ شروع کروایا تھا۔
شھزادہ سکندر الملک