🌙 عید میلاد النبی ﷺ مبارک 💚
رحمتِ عالم، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت ہمارے لیے محبت، امن، رحمت اور ہدایت کا پیغام ہے۔ آئیے آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کا عہد کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ رسول ﷺ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲✨
دی ڈویلپر پبلک سکول کوٹھی47000
ویلجز ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن
Developer public school
Development foundation
The Developer Public School Kothiiii 47000
working for needy peoples
پنجاب میں خوشخبری! پنجاب بھر کے سرکاری اسکول 3 اگست 2026 سے دوبارہ کھل جائیں گے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ طلبہ، والدین اور اساتذہ سے اپیل ہے کہ نئے تعلیمی سیشن کا بھرپور آغاز کریں اور بچوں کی بروقت حاضری یقینی بنائیں
09/07/2026
26/06/2026
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز III کے ابتدائی(Provisional) نتائج کا اعلان کر دیا
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) فیز III کے ابتدائی (Provisional) نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مرحلے کے تحت صوبہ بھر کے تقریباً 2,700 سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری، انتظامی استعداد میں اضافہ اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
اس فیزکے تحت 75 فیصد سے زائد سکول میرٹ پر پورا اترنے والے درخواست دہندگان کو ینگ انٹرپرینیورز (Young Entrepreneur) اور انفرادی (Individual) کیٹیگری کے تحت دیے گئے ہیں، جبکہ باقی سکول غیر سرکاری تنظیموں (NGOs)، Ed-Tech Firms اور نجی تعلیمی اداروں کو دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اس پروگرام میں زیادہ تر سکول تعلیم یافتہ نوجوانوں اور انفرادی کیٹیگری میں درخواست دینے والے اہل افراد کو میرٹ کی بنیاد پر دیے گئے ہیں تاکہ صوبے میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور نوجوانوں کو تعلیم کے شعبے میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔اس اقدام کا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنانا، تعلیمی شعبے میں جدت اور بہتری کو فروغ دینا ہے۔
براہِ کرم نوٹ فرمائیں کہ یہ ابتدائی اور غیر حتمی نتائج ہیں۔ GRC کے روبرو دائر اپیلوں پر ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں ان نتائج میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔
نتائج پیف کی ویب سائٹ www.pef.edu.pkپر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ امیدوار اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے اپنے نتائج ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
26/06/2026
Great 👍
13/06/2026
Alhmdulilah
23/11/2025
23/11/2025
وزیر اعلی پنجاب کے کھیلتا پنجاب پروگرام میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 100 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن لینے والے دی ڈویلپر پبلک سکول کوٹھی47000 کے طالب علم محمد اویس 5th کلاس ڈپٹی ایجوکیشن جناب بابر حیات صاحب سے ٹرافی لیتے ہوئے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Chishtian Mandi