Alflah Islamic Qur'an academy
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alflah Islamic Qur'an academy, Education, Chishtian Mandi.
"جنت کی چابی نماز اور نماز کی چابی وضو ہے"
وضو کا طریقہ:
👈دونوں ہاتھ تین تین بار پہنچوں تک دھوئیے
👈سیدھے ہاتھ کے تین چلّو پانی سےتین کلیاں کیجئے
👈سیدھے ہی ہاتھ کے تین چلو سے تین بار ناک میں نرم گوشت تک پانی چڑھائیے
✅وضو کا پہلا فرض چہرہ دھونا
👈تین بار سارا چہرہ اس طرح دھوئیے کہ جہاں سے عادَتاً سر کے بال اُگنا شروع ہوتے ہیں وہاں سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لَو سے دوسرے کان کی لَو تک ہر جگہ پانی بہہ جائے
✅دوسرا فرض دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھونا
👈ھر پہلے سیدھا ہاتھ انگلیوں کے سرے سے دھونا شروع کر کے کہنیوں سمیت تین بار دھوئیے۔
✅تیسرا فرض سر کا مسح
👈 سر کا مسح اس طرح کیجئے کہ دونوں انگوٹھوں اور کلمے کی انگلیوں کو چھوڑ کر دونوں ہاتھ کی تین تین انگلیوں کے سِرے ایک دوسرے سے ملا لیجئے اور پیشانی کے بال یا کھال پر رکھ کر کھینچتے ہوئے گُدّی تک اس طرح لے جائیے کہ ہتھیلیاں سر سے جدا رہیں۔ پھر گدّی سے ہتھیلیاں کھینچتے ہوئے پیشانی تک لے آئیے۔ کلمے کی انگلیاں اور انگوٹھے اس دوران سر پر بلکل مَس نہیں ہونے چاہئیں۔
👈پھر کلمے کی انگلیوں سے کانوں کی اندرونی سطح کا اور انگوٹھوں سے کانوں کی باہری سطح کا مسح کیجئے اور چھنگلیاں(6) کانوں کے سوراخوں میں داخل کیجئے اور انگلیوں کی پشت سے گردن کے پچھلے حصّے کا مسح کیجئے
✅چوتھا فرض پاؤں دھونا
👈 پہلے سیدھا پھر الٹا پاؤں ہر بار انگلیوں سے شروع کر کے ٹخنوں کے اوپر تک بلکہ مستحَب ہے کہ آدھی پنڈلی تک تین تین بار دھو لیجئے۔
السلام علیکم
ورحمتہ الله
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Chishtian Mandi