Public school Darel

Public school Darel a Modern Educational institute Where We are cultivating Those Flowers that Can Compete With the Modern Era. ____📘🖊️

We Don't Claim - We Prove 🥀✍️

05/05/2026

پاکستان زندہ باد
اسلام زندہ باد
پاک فوج زندہ باد

05/05/2026

معرکہ حق
پاکستان زندہ باد
طالب علم نواز اللہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں

05/05/2026

پاکستان ہمیشہ زندہ باد
پاک فوج زندہ باد

05/05/2026

معرکہ حق

داریلپبلک اسکول داریل میں "یومِ تشکر معرکۂ حق" کے عنوان سے ایک پروقار اور پُرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدار...
05/05/2026

داریل
پبلک اسکول داریل میں "یومِ تشکر معرکۂ حق" کے عنوان سے ایک پروقار اور پُرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل شاکر اللہ نے کی، جبکہ اساتذہ، طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے حمد و نعت پیش کر کے محفل کو روحانیت سے معطر کر دیا۔ اس کے بعد ملی نغموں، اور وطن سے محبت پر مبنی ولولہ انگیز تقاریر پیش کی گئیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں افواجِ پاکستان کے بہادر سپاہیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملکی دفاع کے لیے ان کی لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ طلباء نے اپنے جوشیلے انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے بلند کیے، جس سے پورا ہال گونج اٹھا۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل شاکر اللہ نے طلباء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوان نسل میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیمی ادارے نہ صرف تعلیم بلکہ کردار سازی اور قومی شعور اجاگر کرنے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

The library of Darel Public School is a center of students’ academic and study activities.Bright Stars Public School Dar...
10/04/2026

The library of Darel Public School is a center of students’ academic and study activities.

Bright Stars Public School Darel ❤️

خوشخبری۔ پبلک سکول داریل کی رونقیں پھر سے بحال ہونگی۔ پبلک سکول داریل کے تمام طلباء و والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پبلک...
29/03/2026

خوشخبری۔ پبلک سکول داریل کی رونقیں پھر سے بحال ہونگی۔ پبلک سکول داریل کے تمام طلباء و والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پبلک سکول میں تعلیمی سرگرمیاں یکم اپریل سے شروع ہونگی۔ بچے پوری تیاری کے ساتھ سکول آجائیں۔ محترم والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ شکریہ۔ انتظامیہ پبلک سکول داریل۔

خوشخبری پبلک سکول داریل میں سال 2026 کے لئے انٹری ٹیسٹ دینے والے طلباء کی لسٹ جاری کر دی گئی ھےتمام کامیاب طلباء کو بہت ...
12/02/2026

خوشخبری
پبلک سکول داریل میں سال 2026 کے لئے انٹری ٹیسٹ دینے والے طلباء کی لسٹ جاری کر دی گئی ھے
تمام کامیاب طلباء کو بہت بہت مبارک ہو ۔
کامیاب طلباء کے والدین سے گزارش ہیکہ 25 فروری کو سکول میں آکر اپنے بچوں کی داخلہ کی کاروائی پوری کریں۔ تاکہ یکم مارچ سے باقاعدہ کلاسزز کا اجراء ہوسکے۔

04/02/2026

اطلاع برائے امیدوارانِ داخلہ
اس امر سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ پبلک سکول داریل میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ فارم جمع کروانے والے تمام طلباء کا داخلہ ٹیسٹ درج ذیل تفصیل کے مطابق منعقد کیا جا رہا ہے:
تاریخ : فروری 7
⏰ وقت: صبح 9:00 بجے
📍 مقام: پبلک سکول داریل
تمام امیدوار طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ تاریخ اور وقت پر حاضری یقینی بنائیں۔
ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر میرٹ کے مطابق داخلے دیے جائیں گے۔
براہِ کرم تاخیر یا غیر حاضری کی صورت میں ذمہ داری خود امیدوار پر عائد ہوگی۔
یہ اطلاع باقاعدہ طور پر جاری کی جا رہی ہے۔
✍️ انتظامیہ
پبلک سکول داریل

Contacts Us
#03555607050
#03555006061

🎉 Admissions Extended! 🎉𝗣𝗨𝗕𝗟𝗜𝗖 𝗦𝗖𝗛𝗢𝗢𝗟 𝗗𝗔𝗥𝗘𝗟Still thinking? We’ve got you covered! 𝗔𝗱𝗺𝗶𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻 𝗱𝗲𝗮𝗱𝗹𝗶𝗻𝗲 𝗲𝘅𝘁𝗲𝗻𝗱𝗲𝗱 𝘁𝗶𝗹𝗹 𝟯𝟬𝘁𝗵 ...
19/01/2026

🎉 Admissions Extended! 🎉
𝗣𝗨𝗕𝗟𝗜𝗖 𝗦𝗖𝗛𝗢𝗢𝗟 𝗗𝗔𝗥𝗘𝗟
Still thinking? We’ve got you covered!
𝗔𝗱𝗺𝗶𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻 𝗱𝗲𝗮𝗱𝗹𝗶𝗻𝗲 𝗲𝘅𝘁𝗲𝗻𝗱𝗲𝗱 𝘁𝗶𝗹𝗹 𝟯𝟬𝘁𝗵 𝗝𝗮𝗻𝘂𝗮𝗿𝘆 𝟮𝟬𝟮𝟲
👶📘 𝗖𝗹𝗮𝘀𝘀𝗲𝘀: Nursery to Class 9
🏫 A safe, disciplined & learning-focused environment
🧠 Quality education with experienced teachers
✅ Admissions on 𝗧𝗲𝘀𝘁 & 𝗠𝗲𝗿𝗶𝘁 𝗕𝗮𝘀𝗶𝘀
📝 𝗔𝗱𝗺𝗶𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻 𝗳𝗼𝗿𝗺𝘀: School Office
⏰ 𝗧𝗶𝗺𝗶𝗻𝗴: 9:00 AM – 12:00 PM
✨ Give your child the education they deserve.
📍 𝗣𝗨𝗕𝗟𝗜𝗖 𝗦𝗖𝗛𝗢𝗢𝗟 𝗗𝗔𝗥𝗘𝗟 — Shaping minds, building futures.

داریل | پبلک سکول داریل میں وینٹر کیمپ جاریکمشنر دیامر استور ڈویژن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن جناب فقیر اللہ صاحب کی خصوصی ہد...
07/01/2026

داریل | پبلک سکول داریل میں وینٹر کیمپ جاری
کمشنر دیامر استور ڈویژن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن جناب فقیر اللہ صاحب کی خصوصی ہدایات پر پبلک سکول داریل میں پری نہم اور نہم جماعت کے طلباء کے لیے امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں وینٹر کیمپ کامیابی سے جاری ہے۔
اس وینٹر کیمپ کے دوران اساتذہ کرام پوری لگن اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ پانچ سالہ سوالیہ پرچوں کی روشنی میں سالانہ امتحانات کی جامع تیاری کروا رہے ہیں، تاکہ طلبہ کو امتحانی انداز، اہم سوالات اور مفاہیم کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکے۔
قابلِ تحسین امر یہ ہے کہ وینٹر کیمپ میں طلباء کی حاضری 100 فیصد ہے، جو طلباء کی سنجیدگی، والدین کے اعتماد اور اساتذہ کی محنت کا واضح ثبوت ہے۔ سکول کے پرنسپل اور تمام تدریسی عملہ خود بھی بھرپور تیاری اور دلچسپی کے ساتھ کلاسز لے رہا ہے اور ہر طالب علم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انتطامیہ پبلک سکول داریل کا پختہ یقین ہے کہ یہ وینٹر کیمپ طلباء کی تعلیمی کمی کوتاہیوں کو دور کرنے، خود اعتمادی بڑھانے اور بہتر نتائج کے حصول میں نہایت مفید ثابت ہوگا۔ ان شاء اللہ پبلک سکول داریل کے طلباء اس محنت کا ثمر بہترین کارکردگی کی صورت میں پیش کریں گے۔
ہم کمشنر دیامر، ڈائریکٹر ایجوکیشن، سکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور طلبہ سب کو اس مثبت اور تعلیمی کاوش پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

Address

Chilas

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public school Darel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Public school Darel:

Shortcuts

Share

Category