Govt High School Shaheen kote Chilas

Govt High School Shaheen kote Chilas come to learn leave to sarve

سنو سے ساکنان بزم گیتی ندا یہ آ رہی ہے آسماں سےکہ آزادی کا ایک لمحہ ہے بہترغلامی کی حیات جاوداں سےہائ سکول شاہین کوٹ میں...
01/11/2025

سنو سے ساکنان بزم گیتی
ندا یہ آ رہی ہے آسماں سے
کہ آزادی کا ایک لمحہ ہے بہتر
غلامی کی حیات جاوداں سے
ہائ سکول شاہین کوٹ میں یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے شاندار تقریب جاری ہے تمام طلبا نے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔۔۔۔اساتذہ بھی داد کے مستحق ہیں مختصر وقت میں بہت ہی اعلی انداز میں طلبا کو تیار کرایا۔۔۔۔۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شاہین کوٹ کے طلباء سالانہ امتحان کی تیاری کے سلسلے میں جائزہ کے عمل سے گزر رہے ہیں۔۔۔۔
04/10/2025

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شاہین کوٹ کے طلباء سالانہ امتحان کی تیاری کے سلسلے میں جائزہ کے عمل سے گزر رہے ہیں۔۔۔۔

16/07/2025

ہائ سکول شاہین کوٹ کے اساتذہ کی محنت رنگ لائی جماعت دہم کا مجموعی رزلٹ95 فیصد رہا۔۔۔۔کل طلباء ۔۔۔۔۔۔79
کامیاب طلباء 75
رزلٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔95
تمام طلبا کو مبارکباد

کوارڈینیشن کمیٹی کی کال پر ون پوائنٹ ایجنڈا کی منظوری تک بوائز ہائی سکول شاہین کوٹ چلاس کے اساتذہ کا کلاسز کا مکمل بائیک...
22/05/2025

کوارڈینیشن کمیٹی کی کال پر ون پوائنٹ ایجنڈا کی منظو
ری تک بوائز ہائی سکول شاہین کوٹ چلاس کے اساتذہ کا کلاسز کا مکمل بائیکاٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یوم تشکر-پاکستان پر پیغاممیرے پیارے پاکستانی ،گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے لے کر کراچی کے ساحل تک ، بلوچستان اور سندھ سے خی...
16/05/2025

یوم تشکر-پاکستان پر پیغام

میرے پیارے پاکستانی ،

گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے لے کر کراچی کے ساحل تک ، بلوچستان اور سندھ سے خیبر پختوننہوا ، کشمیر ، اور پنجاب تک-جب بھی دشمن ہمارے پیارے آبائی وطن ، سچے مسلمانوں اور محب وطن لوگوں کو اپنے دفاع میں متحد رہتے دیکھتا ہے تو اس کا چین ختم ہو جاتا ہے۔

قوم کے ساتھ وفاداری کا مطلب ہے اختلافات سے بالاتر ہوکر۔ اس مقدس دن پر ، آئیے ہم اپنے سیاسی تقسیم ، فرقہ وارانہ تنازعات اور ذاتی شکایات کو بھول جائیں۔ اگر پاکستان زندہ رہتا ہے اور پروان چڑھتا ہے تو ، ہر مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔لیکن اگر پاکستان کا وجود ختم ہوجاتا ہے ، تو پھر ہماری شناخت ، ہمارے خوابوں اور ہمارے مستقبل کو بھی ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔۔

پاکستان صرف ایک ملک ہی نہیں ہے - یہ اسلامی دنیا میں واحد جوہری طاقت ہے ، اور اس کی وجہ سے یہ بہت سے دشمنوں کے لئے ایک ہدف بن گیا ہے جو اسے کمزور کرنے کے لئے انتھک محنت کرتے ہیں۔ وہ ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ، تاکہ ہمیں ایک دوسرے کے خلاف موڑ دیں۔لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہئے: کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی اگر اسے اندر سے تقسیم کیا گیا ہو۔

جو لوگ علیحدگی یا بغاوت کی بات کرتے ہیں وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں - اکثر غیر ملکی ایجنڈوں کے ذریعہ آزادی کا بھیس بدل جاتا ہے۔ یہ نام نہاد سپر پاور صرف ہمیں اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کو جانیں: علیحدگی کے بعد ، بقا ایک جدوجہد بن جاتی ہے۔ اتحاد طاقت ہے۔

پاکستان سے محبت کرنا ہمارا فرض ہے۔ اپنی مسلح افواج کی حمایت کریں۔ یہ ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہے کہ ہم رات کو سکون سے سوتے ہیں۔ شکرگزار کے اس دن ، آئیے اپنے وطن سے اپنے عزم کی تجدید کریں - ایک قوم ، ایک مقصد ، ایک جھنڈا۔

پاکستان زندہ آباد۔
پاک مسلح افواج میں پائندہ آباد۔
ہائ سکول شاہین کوٹ چلاس۔۔

گورنمنٹ بوائز ہائ سکول شاہین کوٹ۔۔چلاسحالیہ بھارت کی طرف سے وطن عزیز کے پر امن شہریوں پہ کی گئی بلا اشتعال فائرنگ اور دہ...
09/05/2025

گورنمنٹ بوائز ہائ سکول شاہین کوٹ۔۔چلاس
حالیہ بھارت کی طرف سے وطن عزیز کے پر امن شہریوں پہ کی گئی بلا اشتعال فائرنگ اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے معصوم بچے جوان اور علماۓ کرام کے ایصال ثواب کے لیے سکول ہذا میں فاتحہ خوانی کی گئ۔۔۔۔ساتھ ہی اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پہ وطن عزیز کے ہر محاذ پہ پاک فوج کے ساتھ صف اول کا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔۔۔۔پاک فوج زندہ باد ۔۔۔۔۔پاکستان ہمیشہ پائندہ باد۔۔۔۔۔۔

08/05/2025

اے وطن تو نے پکارا تو لہو کھول اٹھا
تیرے بیٹے تیرے جانباز چلے آتے ہیں
ہائی سکول شاہین کوٹ چلاس کے اساتذہ و طلبہ بھارت کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نعرے بازی کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

Date sheet for Grade 8th and 5th class special Examination 2025
04/04/2025

Date sheet for Grade 8th and 5th class special Examination 2025

آج مورخہ 15 فروری بروز ہفتہ کو گورنمنٹ بوائز ہائ سکول شاہین کوٹ میں محترم جناب ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن جوہر علی صاحب اور ...
15/02/2025

آج مورخہ 15 فروری بروز ہفتہ کو گورنمنٹ بوائز ہائ سکول شاہین کوٹ میں محترم جناب ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن جوہر علی صاحب اور محترم جناب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصاحب کی سر براہی میں سکول منیجمنٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔۔۔۔۔اب یہ کمیٹی سکول کی بہتری کے لیے سکول انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ سے مل کر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔۔۔۔۔۔وائس چیرمین ؛ جنرل سیکرٹری اور ممبران کے نام یہ ہیں۔
مولانا عبدالباری صاحب۔۔۔وائس چیرمین
محبوب عالم صاحب ۔۔۔۔جنرل سیکرٹری
ریاض اللہ صاحب. . . . . . ممبر
اشتیاق الرحمان ۔۔۔ُ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ممبر
صغیر عالم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ممبر

گورنمنٹ ہائ سکول شاہین کوٹ کے جماعت ہشتم اور جماعت پنجم کے Retry  والے طلبا توجہ فرمائیں
12/02/2025

گورنمنٹ ہائ سکول شاہین کوٹ کے جماعت ہشتم اور جماعت پنجم کے Retry والے طلبا توجہ فرمائیں

01/02/2025
آج مورخہ 18 اکتوبر 2024 کو ڈی ڈی او ہیڈ ماسٹر ہائ سکول شاہین کوٹ محتر م و مکرم جناب جہانزیب صاحب۔۔۔۔نے گورنمنٹ بوائز پرا...
18/10/2024

آج مورخہ 18 اکتوبر 2024 کو ڈی ڈی او ہیڈ ماسٹر ہائ سکول شاہین کوٹ محتر م و مکرم جناب جہانزیب صاحب۔۔۔۔نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکولز کھئ بٹوگاہ اور بروشکہ بٹو گاہ کا دورہ کیا۔۔۔۔دورے کا مقصد اساتذہ اور طلباء سے مل کر ان کی خیر خبر لینی تھی ۔۔۔۔۔۔ہیڈ ماسٹر صاحب سکول پہنچتے ہی طباء سے گل مل گۓ۔۔۔ اور باقاعدہ کلاسوں میں طلبہ کا معائنہ بھی کیا ۔۔۔۔۔بچوں کی تعلیمی حالت تسلی بخش تھی ۔۔۔اساتذہ بہت محنت کر رہے ہیں۔۔۔ڈی ڈی او صاحب نے اساتذہ کرام کی محنت کو سراہا اور خوب داد دی تمام اساتذہ اپنی ڈیوٹی پہ حاضر تھے ۔۔۔۔ ہیڈ ماسٹر صاحب نے متعلقہ سکولوں کے مسائل کو غور سے سنااور ان کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنےکا اعادہ کیا۔۔۔۔ساتھ ہی اساتذہ کرام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔۔اور 20 نومبر تک سلیبس مکمل کروائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخر میں ڈی ڈی او صاحب نے لاگ بک میں بھی اپنے تاثرات قلم بند کیے . . . .

Address

Chilas
0405

Telephone

+925812960158

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt High School Shaheen kote Chilas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt High School Shaheen kote Chilas:

Shortcuts

Share

Category