Learn Quran with Hafiz Jamshaid Arshad

Learn Quran with Hafiz Jamshaid Arshad Asslamo alaikum:
Let's Learn the Quran ourselves and teach our children from the best teachers in our institution.

28/05/2022
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ پانچ اوقات میں آسمان کے دروازے (دعا کیلئے) کھول دیئے جاتے ہیں۔قرآن...
13/12/2021

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ پانچ اوقات میں آسمان کے دروازے (دعا کیلئے) کھول دیئے جاتے ہیں۔قرآن مجید کی تلاوت کے وقت‘ جنگ میں مسلمانوں اور کافروں کی صف بندی کے وقت‘ بارش کے وقت‘ مظلوم کی دعا کے وقت‘ اذان کے وقت (طبرانی)

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا محمد رسولﷺ نے ارشاد فرمایا کہ (گناہوں کی وجہ سے) دلوں کو بھی...
13/12/2021

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا محمد رسولﷺ نے ارشاد فرمایا کہ (گناہوں کی وجہ سے) دلوں کو بھی ایسے زنگ لگ جاتا ہے جیسے پانی کی وجہ سے لوہے کو زنگ لگ جاتا ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا‘ یا رسول اللہﷺ اس کا علاج کیاہے تو آپﷺ نے فرمایا دو چیزوں سے اس کا علاج ممکن ہے۔
ایک موت کو کثرت سے یاد کرنا کیونکہ اس سے دل نرم ہوتا ہے اور دوسرا قرآن مجید کی کثرت سے تلاوت کرنا (اس سے دل روشن ہوتا ہے) بیہقی

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ جب گھر میں قرآن مجید پڑھا جاتا ہے تو اس میں فرشتے...
13/12/2021

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے
کہ حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ جب گھر میں قرآن مجید پڑھا جاتا ہے تو اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اورشیاطین دور بھاگ جاتے ہیں
اور اپنے رہنے والوں کیلئے وہ گھر فراخ اور کشادہ ہو جاتا ہے۔
اس میں خیر و بھلائی زیادہ ہو جاتی ہے اور شر و فساد کم ہو جاتا ہے
اور جس گھر میں قرآن مجید تلاوت نہ کیا جائے
تو اس میں شیاطین حاضر ہوتے ہیں اور فرشتے اس مکان میں نہیں رہتے اور اپنے رہنے والوں کیلئے وہ گھر (باوجود کشادہ ہونے کے) تنگ ہو جاتا ہے اور اس میں خیر و برکت کم ہو جاتی ہے اور شر و فساد زیادہ ہو جاتا ہے۔

حَدَّثَنِي عَمْرٌحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ كِلَاهُمَا ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ ،...
12/12/2021

حَدَّثَنِي عَمْرٌ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ كِلَاهُمَا ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ ، قَالَ قُتَيْبَةُ :
حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، قَالَ
: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :
" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الأُتْرُجَّةِ ، رِيحُهَا طَيِّبٌ ، وَطَعْمُهَا طَيِّبٌ ، وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ التَّمْرَةِ ، لَا رِيحَ لَهَا ،
وَطَعْمُهَا حُلْوٌ وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الرَّيْحَانَةِ ، رِيحُهَا طَيِّبٌ ، وَطَعْمُهَا مُرٌّ ، وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ ، لَيْسَ لَهَا رِيحٌ ، وَطَعْمُهَا مُرٌّ " .

‏‏‏‏ سیدنا ابوموسیٰ اشعریٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مثال اس مؤمن کی جو قرآن پڑھتا ہے ترنج کی سی ہے کہ خوشبو اس کی عمدہ اور مزا اس کا اچھا ہے
اور مثال اس مؤمن کی جو قرآن نہیں پڑھتا کھجور کی سی ہے کہ اس میں بو نہیں مگر میٹھا ہے۔
اور مثال اس منافق کی جو قرآن پڑھتا ہے اس پھول کے مانند ہے کہ بو اس کی اچھی ہے اور مزا اس کا کڑوا ہے،
اور مثال اس منافق کی جو قرآن نہیں پڑھتا اندرائن کی سی ہے کہ اس میں خوشبو بھی نہیں اور مزا کڑوا ہے۔“

“

Address

District Sahiwal
Chichawatni

Telephone

+923236949972

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn Quran with Hafiz Jamshaid Arshad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Learn Quran with Hafiz Jamshaid Arshad:

Shortcuts

Share