Sufi Jahanzaib Nazir Naqeebi

Sufi Jahanzaib Nazir Naqeebi naziri'Naqeebi' Spiritual Chain (Qadri, Suherwardi, Abu Al Alai, Naqshbandi Mujdadi, Chishti Sabri, Nizami, Jahangeeri, Hasni,)

16/03/2026
اَلآیَاتُ الْقُرْآنِیَّةُ1. اِنَّا اَنْزَلْنٰهُ فِيْ لَیْلَةٍ مُّبٰـرَکَةٍ اِنَّا کُنَّا مُنْذِرِیْنَo(الدخان، 44: 3)’’ب...
16/03/2026

اَلآیَاتُ الْقُرْآنِیَّةُ
1. اِنَّا اَنْزَلْنٰهُ فِيْ لَیْلَةٍ مُّبٰـرَکَةٍ اِنَّا کُنَّا مُنْذِرِیْنَo

(الدخان، 44: 3)

’’بے شک ہم نے اسے ایک با برکت رات میں اُتارا ہے بے شک ہم ڈر سنانے والے ہیں۔‘‘

2. اِنَّآ اَنْزَلَنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِo وَمَآ اَدْرٰکَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِo لَیْلَةُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شهرo تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِکَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ ج مِّنْ کُلِّ اَمْرٍo سَلٰمٌ قف هِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْرِo

(القدر، 97: 1-5)

’’بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں اتارا ہے۔ اور آپ کیا سمجھے ہیں (کہ) شبِ قدر کیا ہے؟ شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس (رات) میں فرشتے اور روح الامین (جبرائیل) اپنے رب کے حکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں۔ یہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتی ہے۔‘‘

اَلأَحَادِیْثُ النَّبَوِیَّةُ
1. عَنْ عَائِشَةَ رضي اللہ عنها أَنَّ رَسُوْلَ ﷲِ صلی الله علیه وآله وسلم: قَالَ: تَحَرَّوْا لَیْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْوِتْرِ مِنَ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، وَفِي رِوَایَةٍ: فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ. مُتَّفَقٌ عَلَیْهِ.

أخرجه البخاري في الصحیح، کتاب صلاة التراویح، باب تحري لیلة القدر في الوتر من العشر الأواخر، 2/710، الرقم: 1913، ومسلم في الصحیح، کتاب الصیام، باب فضل لیلة القدر والحث علی طلبھا وبیان محلھا وأرجی أوقات طلبھا، 2/823، الرقم: 1165/1169، والترمذي في السنن، کتاب الصوم، باب ما جاء في لیلة القدر، 3/158، الرقم: 792.

’’حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شبِ قدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں (اور ایک روایت میں ہے کہ رمضان کی آخری سات طاق راتوں) میں تلاش کیا کرو۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

2. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اللہ عنہما أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله علیه وآله وسلم قَالَ: الْتَمِسُوْهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ لَیْلَةَ الْقَدْرِ فِي تَاسِعَةٍ تَبْقٰی، فِي سَابِعَةٍ تَبْقٰی، فِي خَامِسَةٍ تَبْقٰی. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَالْبَیْهَقِيُّ.

أخرجه البخاري في الصحیح، کتاب الصیام، باب تحري لیلة القدر في الوتر من العشر الأواخر، 2/711، الرقم: 1917، والبیهقي في السنن الکبری، 4/308، الرقم: 8316، وابن حجر العسقلاني في تغلیق التعلیق، 3/205، والشوکاني في نیل الأوطار، 4/370.

’’حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس (یعنی شبِ قدر) کو رمضان المبارک کے آخری عشرے میں باقی رہنے والی راتوں میں سے نویں، ساتویں اور پانچویں رات میں تلاش کرو۔‘‘

اس حدیث کو امام بخاری اور بیہقی نے روایت کیا ہے

3. عَنْ أَبِي هُرَیْرَةَ رضی الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صلی الله علیه وآله وسلم قَالَ: مَنْ قَامَ لَیْلَةَ الْقَدْرِ إِیْمَانًا وَّاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهٖ وَمَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِیْمَانًا وَّاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهٖ. مُتَّفَقٌ عَلَیْهِ.

أخرجه البخاري في الصحیح، کتاب الصوم، باب من صام صوم رمضان إیمانا واحتسابا، 2/672، الرقم: 1802، ومسلم في الصحیح، کتاب صلاة المسافرین وقصرها، باب الترغیب في قیام رمضان وهو التراویح، 1/523، الرقم: 760، والترمذي في السنن، کتاب الصوم، باب الترغیب في قیام رمضان وما جاء فیه من الفضل، 3/171، الرقم: 808، وأبوداود في السنن، کتاب الصلاة، باب في قیام شهر رمضان، 2/49، الرقم: 1371.

’’حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے شبِ قدر میں حالت ایمان میں ثواب کی غرض سے قیام کیا اُس کے سابقہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں اور جس نے ایمان کی حالت میں ثواب کی غرض سے رمضان کے روزے رکھے اُس کے بھی سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

16/03/2026

Pasror Mehfil e Samah

16/03/2026
Alhamdulliaha beshaak
16/03/2026

Alhamdulliaha beshaak

طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَامِنْ ثَنِياتِ الْودَاعِوَجَبَ الشُّکْرُ عَلَيْنَامَا دَعَ اللهِ دَاعٍجشنِ عیدِ میلادالنبیﷺدعوت...
08/09/2024

طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا
مِنْ ثَنِياتِ الْودَاعِ
وَجَبَ الشُّکْرُ عَلَيْنَا
مَا دَعَ اللهِ دَاعٍ
جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺ
دعوتِ عام
سجادگان حضور درگاہِ نقیب الاولیاء کے زیرِ سایہ
سہ پہر03:30 بجے
جلوس جشن عید میلاد النبیﷺ
حاضری جلوس بر درگاہ نقیب الاولیا‘ لنگر شریف

بعد صلوۃ مغرب
قرآن خوانی‘ ختم خواجگان‘ اجتماعی دعائے خیر‘ تقسیم لنگر

بعد صلوۃ عشا
حلقہ ذکر‘ تلاوت قرآن پاک‘نعت خوانی‘ تقاریر علمائے کرام‘ محفل سماع
جلوس جشنِ میلادِ مصطفیﷺ
زیر قیادت قبلہ سجادگان حضور‘ درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے
سہ پہر 03:30 بجے درگاہ نقیب الاولیا آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف سے شروع ہو کر اپنے متعین راستوں سے گزرتا ہوا واپس درگاہ شریف پر حاضری‘خصوصی دعا اور لنگر شریف کے بعد اختتام پذیر ہو گا
انتظامیہ آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف قصور (پاکستان)

16/05/2024

آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف قصور

کھکھ شریف نارووال  سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف قصور  حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ نقیبی سرکار تشریف لائے...
16/05/2024

کھکھ شریف نارووال
سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف قصور
حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ نقیبی سرکار تشریف لائے خلیفہ مجاز فقیر صوفی محمد نزیر شاہ نقیبی قادری صاحب سے خصوصی تبادلہ خیال
اور سلسلہ عالیہ نقیبیا اور دیگر آمور پر کافی گفتگو ہوئی

مسلمانوں کے درمیان صلح کرانے کا بہت بڑا اجر اور اسکی فضیلت ہے۔(احسن باجوہ)صاحبزادہ صوفی محمد جہانزیب بن صوفی محمد نزیر ش...
04/02/2024

مسلمانوں کے درمیان صلح کرانے کا بہت بڑا اجر اور اسکی فضیلت ہے۔(احسن باجوہ)
صاحبزادہ صوفی محمد جہانزیب بن صوفی محمد نزیر شاہ نقیبی قادری کی خصوصی کاوش سے دو فریقین کے درمیان صلح
چونڈہ (زبیر احمد صدیقی ) سابق چئیرمین محمد احسن باجوہ کے ناصر باجوہ کیساتھ صُلح کروا دی۔۔۔۔۔🌹
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚوَاتَّقُوا اللَّـهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ﴿١٠﴾
(یاد رکھو) سارے مسلمان بھائی بھائی ہیں پس اپنے دو بھائیوں میں ملاپ کرا دیا کرو، اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے (حجرات 10)
(فَاتَّقُوا اللَّـهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ ۖ )سورة الأنفال
سو تم اللہ سے ڈرو اور اپنے باہمی تعلقات کی اصلاح کرو(1) ۔ امام قرطبی رحمہ اللہ سورة نساء کی آیت نمبر 114 کی تفسیر مین خادم رسول سیدناانس رضی اللہ عنہ کا قول لائے ہیں :
" من أصلح بين اثنين أعطـاه الله بكل كلمة عتق رقبة "
جوشخص دوناراض بھائیوں میں صلح کرادے اللہ مالک الملک اسے ہرکلمہ کے عوض ایک غلام آزاد کرنے کاثواب عطافرماتاہے ۔ قال الأوزاعي : ما خطوة أحب إلى الله عز وجل من خطوة من إصلاح ذات البين
امام اوزاعی رحمہ اللہ کہتے ہیں : اللہ عزوجل کو سب سے زیادہ وہ قدم پسند ہیں ۔شہر کی سیاسی سماجی معروف شخصیت گزشتہ دنوں سابق چئیرمین چونڈہ محمد احسن باجوہ کے ناصر باجوہ کے درمیان جھگڑا کی صُلح کروادی۔دونوں نے صورتحال پر ندامت کا اظہار کیا اُٹھیں اور گلے ملے ۔اس موقع پر انہوں میڈیا کو بتایا کہ مسلمانوں میں صلح اور باہمی تعلقات کی اصلاح کے لیے ہم سب کو رول ادا کرنا چاہیے اس مختصر زندگی میں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ آگے بڑھے ناراض لوگوں کی آصلاح میں کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔زبیراحمد صدیقی چئیرمین پریس کلب چونڈہ👈🏿👇🏻
0300-592-50-50

Address

Chawinda Sialkoot
Chawinda

Telephone

00923454777620

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sufi Jahanzaib Nazir Naqeebi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category