Govt Boys Inter college chowki, Bhimber Azad Kashmir

Govt Boys Inter college chowki, Bhimber Azad Kashmir � Our Mission: To provide academic excellence, moral values, and a brighter path for the youth

11/05/2026
11/05/2026
11/05/2026

معرکہِ حق "بنیان المرصوص" کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز انٹر کالج چوکی بھمبر میں اعزازی تقریب

مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے والے معرکہِ حق "بنیان المرصوص" کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پہ گورنمنٹ بوائز انٹر کالج چوکی میں ایک پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا خاص موضوع افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، جنہوں نے 10 مئی 2025 کو بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کو شرمناک شکست سے دوچار کیا۔

تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر محمد اکرم صاحب نے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض کالج کے سینیئر مدرس محترم زاہد صاحب نے بحسن و خوبی سر انجام دیے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سال اول کے طالب علم محمد کفیل نے حاصل کی، جبکہ نعت کا حسین تحفہ جماعت نہم کے طالب علم محمد رضا نے پیش کیا۔ اس کے بعد شعبہ تاریخ کے لیکچرر محترم آصف صاحب نے طلبہ کو افواج پاکستان کی قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن دوستی کے جذبے سے روشناس کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح پاک فوج نے قومی سلامتی کے لیے بھارت کی سازشوں کو ناکام بنایا۔

تقریب کے اختتامی سیشن میں کالج کے پرنسپل محترم محمد اکرم صاحب نے طلبہ کو معرکہِ حق "بنیان المرصوص" کے پس منظر اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور وطن کی حفاظت کے لیے ہمیں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے۔

تقریب میں تمام اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

23/03/2026

23 March 2026

23/03/2026

یومِ پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب
23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ بوائز انٹر کالج چوکی میں ایک سادہ اور پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ پرنسپل صاحب نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر اساتذہ کرام اور عملے کے ارکان موجود تھے۔ مقررین نے 23 مارچ کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں قومی اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: شجرکاری مہم کا افتتاحگورنمنٹ بوائز انٹر کالج چوکی میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے پ...
07/03/2026

رپورٹ: شجرکاری مہم کا افتتاح
گورنمنٹ بوائز انٹر کالج چوکی میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کرام نے کالج کے احاطے میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
پرنسپل ادارہ ہذا چوہدری محمد اکرم صاحب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال بھی کریں تاکہ ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔
تقریب میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر کالج کے مختلف حصوں میں متعدد پودے لگائے گئے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان پودوں کی باقاعدہ نگہداشت کی جائے گی تاکہ کالج کا ماحول مزید خوبصورت اور سرسبز بنایا جا سکے۔

09/02/2026

Govt boys Inter college chowki Bhimber AJK

09/02/2026

Govt boys Inter college chowki

Address

Main Bazar Chowki T/s Samani D/s Bhimber Azad Kashmir
Chauki

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Boys Inter college chowki, Bhimber Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category