Real Institute Of Science Education
An effort to provide quality Education to the kids who don't afford expensive education in my village
"محترم والدین اسلام علیکم
ہم اساتذہ کا اصل کام بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے کردار کو سنوارنا ہے۔ میں گزشتہ 15 سالوں سے پرائیویٹ سکولوں میں پوری ایمانداری اور خلوص سے بچوں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہوں۔ بچوں کا ایک منٹ بھی ضائع نہیں کیا، اپنی جیب سے وسائل خرچ کیے، راتوں کو جاگ کر ان کے لیے تعلیمی سرگرمیاں تیار کیں اور کلاس روم کو بہترین بنایا۔اور الحمدللہ، مسلسل بغیر کسی لالچ کے اپنے فرائض انجام دے رہی ہوں۔
جہاں تک ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی بات ہے، ہم ویڈیوز اور تصاویر صرف اس لیے بناتے ہیں کہ لوگوں کو دکھا سکیں کہ ہمارے سکول میں محنت ہو رہی ہے، ہمارے سکول بہتر ہو رہی یے۔ ویڈیو بنانے کا مقصد ذاتی شہرت نہیں بلکہ اپنے سکول اور اپنی محنت کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ اور ویڈیو بھی وہی شخص بنا سکتا ہے جو خود میدان میں کام کر رہا ہو۔
ہم اپنے سکول، اپنے بچوں اور اپنے تعلیمی ادارے کا پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں کہ ہماری سکول بہترین ہیں اور ہم خلوصِ دل سے اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
اصل کامیابی وہی ہے جو بچوں کی کامیابی اور ان کے روشن مستقبل میں نظر آئے، نہ کہ صرف سوشل میڈیا کی واہ واہ میں۔"
شکریہ ،کواڈنیٹر عاطیہ صادق ایم اے انگلش رائز گل آ باد مئیرہ
محترم والدین،
السلام علیکم!
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوں گے۔ ایک نئے تعلیمی سال کا آغاز ہمیشہ جوش، ولولے اور نئی امیدوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے ہونہار طلبہ ایک بار پھر اپنی علمی مسافت کو آگے بڑھانے کے لیے اسکول واپس آ رہے ہیں۔ ہم اس سال کو سیکھنے، نشوونما اور کامیابیوں سے بھرپور بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
1۔ نئے تعلیمی سیشن کی شروعات:
ان شاء اللہ، نیا تعلیمی سیشن 03 مارچ 2025 سے باضابطہ طور پر شروع ہوگا۔
تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ پہلے دن اسکول میں حاضر ہوں تاکہ نظام الاوقات اور دیگر ضروری تعلیمی وسائل حاصل کر سکیں۔
2۔ اسکول کے اوقات:
تدریسی اوقات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ وقت پر اسکول پہنچے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور نظم و ضبط قائم رہے۔
3۔ یونیفارم اور ظاہری آداب:
تمام طلبہ کے لیے مقررہ اسکول یونیفارم پہننا لازمی ہوگا۔
والدین سے درخواست ہے کہ وہ یونیفارم کی صفائی اور درستگی کا خاص خیال رکھیں تاکہ طلبہ کی شخصیت میں وقار اور ترتیب نمایاں ہو۔
4۔ تعلیمی ساز و سامان:
ہر طالبعلم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی نصابی کتابیں 'اسٹیشنری اور دیگر تعلیمی ضروریات ساتھ لائے تاکہ سیکھنے کے عمل میں کسی قسم کی کمی نہ ہو۔
ہم والدین کے تعاون کو بے حد سراہتے ہیں، کیونکہ ایک مضبوط تعلیمی بنیاد والدین اور اساتذہ کے باہمی اشتراک سے ہی ممکن ہے۔ آپ کی شراکت داری ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
نیک تمناؤں کے ساتھ،
انتظامیہ
21/02/2025
میں ایک سکول استاد ہوں، اور میں صرف باتیں نہیں کرتا—خود عمل کر کے دکھاتا ہوں. میرا اپنا بیٹا ،بیٹی بھی رائز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،کیونکہ مجھے اپنے تعلیمی نظام پر، اپنے ساتھی اساتذہ کی صلاحیت پر مکمل بھروسہ ہے۔
رائز سکول وہ جگہ ہیں جہاں بہترین اور تجربہ کار اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت کر رہے ہیں۔ یہ وہ ادارہ ہے جہاں ہر بچے کو یکساں مواقع دیے جاتے ہیں، اور قابلیت کو ترجیح دی جاتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی اعتماد کریں اور اپنے بچوں کو رائز میں داخل کروائیں۔
آئیے، مل کر اپنے تعلیمی ادارے کو مضبوط کریں اور ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
RISE committed to Excellence 💪🏆🎯👏💫
12/02/2025
❣️Welcome to a world of wonder where every day is a chance to grow!❣️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Website
Address
Charsadda
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 13:00 |
| Tuesday | 08:00 - 13:00 |
| Wednesday | 08:00 - 13:00 |
| Thursday | 08:00 - 13:00 |
| Friday | 08:00 - 12:00 |
| Saturday | 08:00 - 13:00 |