Khawla Model High School & College Charsadda

Khawla Model High School & College Charsadda Boys and Girls School was founded, in January 2013. Charsadda

خولہ ماڈل ہائی سکول کا قیام 2013 میں ہوا۔اسکے بانی جناب منصور کوثر خان اور پرنسپل جناب محمد اقبال صاحب ہیں۔خولہ ماڈل سکول کا بنیادی مقصد طالبات کو
بہترین تعلیمی ماحول مہیا کرنا ہیے۔اور ایک تعلیم یاٖفتہ معاشرہ تشکیل دینا ہیے۔
خولہ ماڈل ہائی سکول
ہمارا وژن اور مشن

تعلیم کا پہلا اور بنیادی مقصد معرفت الٰہی حاصل کرنا اور انسانیت کی خدمت ہے۔
ایک ایسا تعلیمی ادارہ جہاں روایتی تعلیم کے برعکس دور جدید

کےسائنسی اُصولوں اور زمانہ کےتقاضوں کے عین مطابق اپنے تہذیب و تمدن اور اسلام کے زرین اُصولوں کو مدنظررکھتے ہوئے دینی اور دنیاوی تعلیم(بنیادی ہنر اور اخلاقی تربیت) بلا کسی تفریق اور رکاوٹ کے مناسب انتظام ہو۔ اور ایسے طلباء اور طالبات تیار کرسکیں جو والدین، تمام انسانوں اور اپنے ملک وقوم اور معاشرے کیلئے بہترین افراد ثابت ہوں

21/11/2025

Khawla Model High School, Tarnab Campus

21/11/2025
12/06/2025

📢 والدین کے لیے اہم ہدایات

ادارہ: خولہ ماڈل ہائی سکول، کوثرآباد، چارسدہ

محترم والدین / سرپرست حضرات! السلام علیکم

ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ادارے نے بھرپور محنت اور توجہ کے ساتھ پری نرسری سے لے کر ہائی کلاسز تک کے طلباء و طالبات کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک مکمل طور پر تیار کر لیا ہے۔ یہ ہوم ورک دو مہینوں پر مشتمل ہے اور ہر مہینے کے لیے الگ "ثمر پیک" تیار کیا گیا ہے۔

📦 ثمر پیک میں شامل مواد:

1️⃣ سلیبس:
پہلی اور دوسری سہ ماہی کے تمام اسباق کی تفصیل اور وضاحت پر مشتمل۔

2️⃣ پیپرز:
دوسری سہ ماہی کے اسباق کے مطابق تیار کیے گئے ہیں، جنہیں والدین بچوں سے اپنی نگرانی میں حل کروائیں گے۔

3️⃣ ثمر ٹاسک:
مختلف تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیاں شامل ہیں جنہیں بچے والدین کی رہنمائی میں خود انجام دیں گے۔

4️⃣ کیلیگرافی سرگرمیاں:
بچوں کی خوشخطی کے لیے خصوصی مشقیں۔

5️⃣ آخری ٹرم کے نوٹس:
آخری ٹرم کے بقایا اسباق کی ایکسرسائز نوٹس کی شکل میں شامل کیے گئے ہیں، جنہیں طلباء اپنی نوٹ بکس میں مکمل کریں گے اور چھٹیوں کے آخری مہینے میں اسکول میں جمع کروائیں گے۔

📅 کام جمع کرانے کی تاریخیں:

* ہر مہینے کے دیگر کام: ہر ماہ کی 5 تاریخ تک
* آخری ٹرم کے نوٹس: چھٹیوں کے آخری مہینے میں
اساتذہ کرام ان تمام کاموں کی جانچ کریں گے۔

🧒 پری نرسری تا جماعت پنجم:

* پری نرسری: "بٹر فلائی سیریز" کے پیپرز اور تخلیقی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔
* جماعت دوم تا پنجم: "اچھے بچے" کے نام سے کریکٹر ایجوکیشن پر مبنی ایک خصوصی کتاب دی گئی ہے، جس میں بچوں کی اخلاقی، دینی، معاشرتی، اور دنیاوی تربیت پر مشتمل بہترین سرگرمیاں شامل ہیں۔

👨‍👩‍👧 والدین سے گزارش:

* یہ آپ کی اولین ذمہ داری ہے کہ بچوں کے تمام کام کی نگرانی اور رہنمائی خود کریں۔
* ٹیوشن پر انحصار نہ کریں، بلکہ خود بچوں کے استاد بنیں۔
* سلیبس کو پڑھیں، سمجھیں، اور بچوں کو سلیبس کے مطابق پڑھائیں۔
* کسی بھی مشکل یا مسئلے کی صورت میں فوری طور پر اسکول سے رابطہ کریں۔

📚 تحقیقاتی حقائق:
تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کے تعلیمی، اخلاقی اور سماجی معاملات پر مستقل توجہ دیتے ہیں، ان کے بچے زندگی میں 90٪ تک کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، لاپروا والدین کو اپنے بچوں کے تعلیمی، اخلاقی اور معاشرتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

🤝 ادارے کی اپیل:

* بچوں کو اپنا دوست بنائیں۔
* ان کے ساتھ وقت گزاریں، بات چیت کریں۔
* ایسا ماحول فراہم کریں کہ بچے آپ سے اپنے مسائل بلا جھجک شیئر کریں۔

اگر آپ نے ان تین مہینوں میں بچوں کو سلیبس کے مطابق پڑھایا تو:

* آپ کو بچوں کے کام کی مکمل سمجھ حاصل ہو جائے گی۔
* بچوں کا تعلیمی معیار بہتر ہوگا۔
* آپ خود بھی بہتر رہنمائی کے قابل ہو سکیں گے۔

📞 رابطہ کریں:
ایم ڈی: منصور کوثر خان
پرنسپل: محمد اقبال
📱 0315-9157797
☎️ 091-6515600

ہم آپ کے بھرپور تعاون کے منتظر ہیں۔
والسلام
انتظامیہ، خولہ ماڈل ہائی سکول، کوثرآباد، چارسدہ

12/06/2025

🟢 📢 اطلاع برائے والدین و سرپرست
السلام علیکم!
مطلع کیا جاتا ہے کہ:

👶 پلے گروپ، نرسری، کے جی
📚 کلاس 1 تا 5
کے بچوں کو آج بروز جمعرات، 12 جون 2025 سے گرمیوں کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔ ☀️🌴

🏫 اسکول دوبارہ یکم ستمبر 2025، بروز پیر کو کھلے گا، ان شاء اللہ۔

آپ کے تعاون کا شکریہ!
ادارہ: خولہ ماڈل سکول

01/03/2025

اعلان برائے والدین، طلباء و اساتذہ

محترم والدین، عزیز طلباء اور قابل احترام اساتذہ،

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پیش نظر خولہ ماڈل ہائی سکول کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اسکول میں حاضری صبح 07:40 بجے لی جائے گی، جبکہ چھٹی 12:15 دوپہر کو ہوگی۔

براہ کرم وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور طلباء کی بروقت آمد و روانگی میں تعاون کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو رمضان کی برکتوں اور رحمتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

انتظامیہ
خولہ ماڈل ہائی سکول

05/02/2025

Kashmir Day – February 5

Today, we stand in solidarity with the people of Kashmir, honoring their struggle for freedom and justice. May peace, hope, and resilience prevail, and may their voices be heard.

یوم کشمیر یوم یکجہتی کشمیر5 فروری ہمیں مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی یاد دلاتا ہے۔ ہم ان کے سا...
05/02/2025

یوم کشمیر
یوم یکجہتی کشمیر

5 فروری ہمیں مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی یاد دلاتا ہے۔ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ ظلم کا اندھیرا چھٹے اور آزادی کی روشنی نصیب ہو۔ کشمیر کل بھی تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ پاکستان کا رہے گا!

Address

Tangi Road Kausar Abad Charsadda
Charsadda
24420

Opening Hours

Monday 07:45 - 13:10
Tuesday 07:45 - 13:10
Wednesday 07:45 - 13:10
Thursday 07:45 - 13:10
Friday 07:45 - 11:30
Saturday 07:45 - 13:10

Telephone

+92916515600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khawla Model High School & College Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Khawla Model High School & College Charsadda:

Shortcuts

Share

Category