Govt. High School Harichand, tangi, Charsadda

Govt. High School Harichand, tangi, Charsadda

Share

An English medium institution with dedicated staff and modern days teaching methods and AV Aids

29/08/2025

جماعت نہم اور دھم کے وہ طلباء جو فیل شدہ مضامین میں داخلے کے ساتھ ساتھ پاس شدہ پرچوں میں امپرومینٹ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ۲ ستمبر تک سکول تشریف لاءے۔ 1000روپے اضافی جمع کرنے ہونگے۔

03/06/2024

9th class summer vacations task

03/06/2024

8th class چھٹیوں کا کام

03/06/2024

Summer vacations task for class 7.

03/06/2024

کلاس 6thکے طلباء کیلئے سکول کی طرف سے دیا گیا چھٹیوں کا کام۔

16/01/2023

استاد کے اخترام میں ایک خوبصورت کلام۔۔۔۔

13/01/2023

پرنسپل دیار خان صاحب اور فضل مجیب صاحب کے تعاون سے سکول کے غریب اور نادار طلباء میں آج پھر اس مقصد سے سویٹر اور چپل تقسیم کیے گیے تاکہ اس کمر توڑ مہنگاءی میں غریب والدین کا بوجھ بانٹ سکے اور بچے اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔ اللہ جزاء خیر عطا فرمایے۔

12/01/2023

آج گورنمنٹ ہایء سکول ہری چند میں مخیر حضرات کے تعاون سے پرنسپل دیار خان صاحب اور فضل مجیب صاحب کے دست شفقت سے غریب طلباء میں گرم سویٹر تقسیم کیےگیے۔

25/12/2022

Govt. High School Harichand, tangi, Charsadda will remain closed for one week due to winter vacations as notified below.

21/12/2022

*کمزور طلباء پر محنت کی اہمیت اور اس کا طریقہ*

:کمزور طلباء پر محنت کی اہمیت
:کمزور طلباء پر محنت کرنے سے اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت آتی ہے حدیث شریف میں آتا ہے کہ "ھَلْ تُنْصَرُوْنَ وَتُرْزَقُوْنَ اِلَّا بِضُعَفَاءِکُمْ"
(صحیح البخاری، الجھاد، باب من استعان بالضعفاء، الرقم :٢٨٩٦)
ترجمہ :تمہارے کمزوروں ہی کی وجہ سے تمہاری مدد کی جاتی ہے اور تمہیں روزی دی جاتی ہے،،

اس لیے ہمیں کمزور طلباء پر خصوصیت کے ساتھ محنت کرنی چاہیے تاکہ ان پر محنت کرنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت شامل حال ہوجاے_

*کمزور طلباء پر محنت کرنے کا طریقہ* :،

*سب سے پہلے طالب علم کی کمزوری کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ طالب علم میں کمزوری کس اعتبار سے ہے: سماعت، بصارت میں کمزوری ہے یا ذہنی کمزوری ہے؟
*اگر کمزوری کی وجہ سماعت ہو تو استاذ اپنے قریب بٹھاے اور آواز قدرے اونچی کرے اور اگر نگاہ کمزور ہو تو بورڈ کے قریب بٹھاے اور اس کے ساتھ ساتھ اس طالب علم کے والدین کو اس کے علاج کی طرف بھی متوجہ کریں _
*اگر طالب علم ذہنی اعتبار سے کمزور ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ استاذ سبق بار بار کہلوائیں، سبق کو آسان کریں اور نئ نی مثالیں دے کر سمجھانے کی کوشش کریں _اس سے بھی کافی فرق پڑجاے گا
*اگر کمزوری کی وجہ طالب علم کی جھجھک یا توتلاپن ہو تو ایسے طالب علم کو استاذ خصوصی توجہ دے اور کوشش کرے کہ کوئی اور طالب علم اس طالب علم کا مذاق نہ اڑاے_
* کمزور بچے پر اس طریقے سے محنت کریں کہ اس بچے کو اور کلاس کے دیگر طلباء کو یہ معلوم نہ ہو کہ یہ طالب علم کمزور ہے
* بعض بچے ڈر اور خوف کی وجہ سے گھبرا جاتے ہیں جس سے ان کی استعداد دب جاتی ہے ایسے بچوں سے نرمی کا برتاؤ کیا جائے تو ان کی کمزوری دور ہوسکتی ہے.
* کمزور طالب علم کو مَاشَآءَالْلّٰہُ،جَزَاکَ الْلّٰہٗ خَیْرًا کہتے رہیں اور خوب حوصلہ افزائی کرتے رہیں.
* بعض طلباء کی عمومی صحت خراب رہتی ہے جو ان کی تعلیمی کمزوری کا سبب بن جاتی ہے اگر ایسی صورت ہو تو والدین کو اس بچے کی صحت کی طرف متوجہ کریں.
* کمزور طالب علم کو نامناسب الفاظ اور مایوس کن کلمات ہرگز نہ کہیں اور نہ کبھی طعنہ دیں، جیسے: نکمے، جاہل، احمق، تو تو پڑھ ہی نہیں سکتا، تیری شکل پڑھنے والوں جیسی نہیں ہے، تو پڑھنے میں زیرو ہے،کھیلنے میں ہیرو ہےوغیرہ وغیرہ.
* کمزور طالب علم کو انفرادی وقت دیں.
* کمزور طالب علم کی ذہین طالب علم کے ساتھ جوڑی بنائیں.
* کمزور طالب علم کو درسگاہ میں آگے بٹھائیں.
* کمزور طالب علم سے آسان آسان سوالات پوچھیں تا کہ اس کے اندر خود اعتمادی کی صفت پیدا ہو.
* دہرائ والے دن سبق یاد کرانے کی کوشش کریں.
* بزم والے دن کمزور طالب علم کا کمزور طالب علم سے مقابلہ کرائیں.
* کمزور طالب علم کو اچھے مستقبل کی خوش خبری سناتے رہیں کہ محنت کرتے رہو اِنْ شَاءَالْلّٰہ تمہاری محنت ضرور رنگ لاے گی.
* کمزور طلباء کے والدین سے ملاقات کے دوران انہیں فکر مند تو ضرور کریں تا کہ وہ توجہ کے ساتھ دعائیں مانگیں البتہ والدین سے طالب علم کی خامیوں کا ایسا تذکرہ بالکل بھی نہ کریں کہ جس سے وہ مایوس ہوں.
* استاذ سچے دل سے اس بات کی نیت کرے کہ مجھے ہر حال میں ان کمزور طلباء کو اچھے طلباء کی فہرست میں لانا ہے، ان شاء اللہ جب استاذ سچی نیت کرے گا تو اللہ تعالیٰ ضرور مدد فرمائیں گے.
* کمزور طلباء کا نام لے کر فرض نمازوں کے بعد دعائیں مانگیں.

Photos from Govt. High School Harichand, tangi, Charsadda's post 20/12/2022

فضل مجیب صاحب اور عبد الہادی صاحب کو بطور ایس ایس ٹی جنرل جی ایچ ایس ہری چندآمد پر خوش آمدید۔۔۔
Jan Badshah
Abdullah Shah Watanpal Ustazan

20/12/2022

Jan Badshah Ejaz Ali Yasin Ullah

Want your school to be the top-listed School/college in Charsadda?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Charsadda
25000