26/06/2025
Jumma Mubarak!
Quranic Thoughts
26/06/2025
Jumma Mubarak!
"قبر میں ساتھ جانے والی کوئی شے، بندے کو اپنے کثرت سے کیے گئے اِستغفار سے بڑھ کر پیاری نہیں لگے گی!"
امام أبو المنهال رحمه الله
(جامع العلوم والحكم : 1173/3)
قالَ ﷺ:
جنت میں جو بھی داخل ہوگا اسے اس کا جہنم کا ٹھکانا بھی دکھایا جائے گا کہ اگر نافرمانی کی ہوتی، تاکہ وہ اور زیادہ شکر کرے.
اور جو بھی جہنم میں داخل ہوگا اسے اس کا جنت کا ٹھکانا بھی دکھایا جائےگا کہ اگر اچھے عمل کئے ہوتے، تاکہ اس کے لئے حسرت و افسوس کا باعث ہو.
بخاری 6569
لوگوں نے مالداری کا ذکر چھیڑ دیا تو آپ ﷺ نے فرمایا:
جو تقویٰ اختیار کرے اُس کے لئے دولت مند ہونے میں کوئی حرج نہیں، لیکن متقی کے لئے صحت دولت سے بہتر ہے. اور دلی خوشی، نعمتوں میں سے ہے.
ماجہ 2141
(السلسلة الصحيحة 1416؛ المستدرک للحاكم 2131)
"اخلاص تو یہ ہے کہ: تمہیں اپنے عمل پر سِواء الله کے کِسی کی گواہی مطلوب ہو اور نہ کِسی کا انعام!"
امام ابنِ القيم رحمه الله
(مدارج السالكين : 92/2)
"جب انسان دعاء کرنا چھوڑ دیتا ہے، تو اُس کی توحید کمزور پڑ جاتی ہے؛
اور جتنی کم دعاء کی جائے، بندے کا اللَّه عزوجل سے تعلق اتنا ہی کم ہو جاتا ہے!"
الشيخ د/ صالح آل الشيخ حفظه الله
(شرح العقيدة الطحاوية : 598)
"مجھے اُس شخص پہ تعجب ہے، جو مال و دولت کہ نقصان پہ تو غمگین ہوتا ہے؛
لیکن عمر کے ضائع ہونے پہ غمگین نہیں ہوتا!"
امام يحيى بن معاذ رحمه الله
(الفوائد والأخبار : 149)
"تمہارا نفس تمہارے دشمن کی مانند ہے؛ جب وہ تمہیں سنجیدہ پاتا ہے، تو تمہاری اطاعت کرتا ہے، اور جب تم میں کمزوری پاتا ہے، تو تمہیں اپنا قیدی بنا لیتا ہے!"
امام ابن القيم رحمه الله
(بدائع الفوائد : 1202/3)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
یہ دونوں (حضرات حسن ؓ و حسین ؓ) میرے بیٹے اور میرے نواسے ہیں. اے الله! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں، تو بھی ان سے محبت کر اور اُس سے بھی محبت کر جو ان سے محبت کرے.
ترمذی 3769
(مشکوٰۃ 6165)