Amin Luminary College Harichand

Amin Luminary College Harichand

Share

This page is related to Education, aiming to promote Education.

22/10/2025

Ismail Khan Delivering Computer 🖥️ Class
In Amin Luminary College Harichand

09/09/2025

خوشخبری !
الحمداللہ ،امین لومنری کالج ہری چند کے پہلے کامیاب سیشن کے بعد دوسرے سیشن کی باقاعدہ فرسٹ ائیر کلاسز کا آغاز کل 10 ستمبر سے ہوگا
تمام طلبا وطالبات اپنی حاضری یقینی بنائیں
حاضری :7:45
نوٹ : بوائیز کیمپس ،سور کمر روڈ ،نزد فاران کوچنگ اکیڈمی ہری چند
گرلز کیمپس :بالمقابل الحلیم پبلک سکول ہری چند

01/09/2025

خوشخبری خوشخبری خوشخبری !
اپنے خوابوں کی تدریسی منزل کی طرف پہلا قدم اٹھائیں

کیا آپ کے سامنے تدریسی جاب ٹیسٹ کی راہ میں انگلش سیکشن ایک دیوار بن گئی ہے؟
یاد رکھیے، یہ دیوار گرانا ناممکن نہیں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں کہ یہ رکاوٹ علم اور رہنمائی کی روشنی میں ٹوٹ جائے۔

ہمارا فوکس !

گرامر کی باریکیاں، الفاظ کا خزانہ اور عبارت فہمی کی گہرائیاں

پرانے پرچوں اور ماک ٹیسٹس کے ذریعے عملی تیاری

انفرادی رہنمائی تاکہ آپ کے کمزور پہلو آپ کی طاقت بن جائیں

اس سفر میں کون کون حصہ لے سکتے ہیں

وہ سب میل اور فیمل جو SST جنرل کے متلاشی ہیں

چاہے ابتدا کے طالب علم ہوں یا تجربہ کار، سب ہمارے قافلے میں خوش آمدید ہیں

تجربہ کار اساتذہ جن کے شاگرد کامیابی کی زندہ مثال ہیں

معقول فیس، چھوٹے بیچز اور ہر طالب علم پر بھرپور توجہ

کلاسز : بروز جمعرات، تاریخ :11ستمبر 2025
رپورٹنگ ٹائم : عصر 5 بجے

مقام: امین لومنری کالج، ہری چند
رابطہ نمبر: 03479825079
| 0312-8038383

انگلش کو اپنی کمزوری نہیں، اپنی سب سے بڑی طاقت بنائیں۔
آئیے، آج ہی علم کی اس راہ پر قدم بڑھائیں اور اپنی تدریسی منزل کو حقیقت میں بدلیں۔

31/08/2025

تمام طلبا و طالبات پیر کے روز اپنی حاضری یقینی بنائیں
نوٹ؛ فرسٹ ائیر کے کلاسز 10 ستمبر سے شروع ہونگے

22/08/2025

AMIN Luminary College Harichand
داخلے جاری ہیں
FA ,FSc,Computer Science

یہ وہ ادارہ ہے جہاں علم چراغ بن کر راہوں کو منور کرتا ہے،
جہاں اساتذہ صرف سبق نہیں پڑھاتے بلکہ سوچ کو جِلا بخشتے ہیں۔

یہاں ایسے اساتذہ ہیں جو قابلیت میں بلند اور اخلاق میں بے مثال ہیں۔
پرسکون ماحول، اعلیٰ تدریسی انداز، اور وہ حکمتِ عملی جو رٹّے کے بجائے
فہم و فراست اور کانسپٹ کی وضاحت پر یقین رکھتی ہے۔

طلبا و طالبات کے لیے علیحدہ کیمپس،
جو نہ صرف اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ سیکھنے کے سفر کو مزید بامقصد بناتے ہیں۔
اور سب سے اہم بات یہ کہ معیاری تعلیم مناسب ترین فیس پر۔

امین لومنری کالج صرف ایک درسگاہ نہیں بلکہ ایک امانت ہے…
ہم علم و کردار کی اس وراثت کے امین ہیں

جو نسل در نسل روشنی بانٹتی چلی آ رہی ہے۔

آج ہی داخلہ لیجیے اور اپنے خوابوں کو تعبیر دیجیے،
کیونکہ یہ وہ مقام ہے جہاں سے کامیابی کے افق روشن ہوتے ہیں۔

آپ کی کامیابی اب محض ایک کال کے فاصلے پر ہے۔
03479825079
03128038383
رابطہ کیجیے اور اپنے مستقبل کو تابناک بنائیے۔

“امین لومنری کالج — جہاں خواب حقیقت بنتے ہیں”

31/07/2025

امین لومنری کالج میں پہلی بار شائنگ سٹار کوچنگ اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا جس میں الحمداللہ پہلی بار ریکارڈ طلبا نے داخلہ لیا اور قابل اساتذہ سے مستفید ہوئے علاقے میں پہلی بار اس اکیڈمی میں نرسری سے لےکر Fsc تک کے تمام مضامین کے لئے ماہر مضمون اساتذہ کو طلبا کے لئے مہیا کیا گیا یہ اعزاز صرف اس اکیڈمی کو حاصل ہے الحمداللہ !
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کےخاطر بچوں کو اسی ادارہ میں داخل کرائے
امین لومنری کالج آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کا ضامن ادارہ ہوگا انشااللہ

30/07/2025

مبارک ہو !
امین لومنری کالج کے ٹیلنٹ ٹسٹ میں کامیاب Top 20 طلبا وطالبات کا میرٹ لسٹ
جو طلبا و طالبات ٹیلنٹ ٹسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں وہ جلد از جلد کالج کے دفتری اوقات میں اپنی داخلہ کروائے اور اپنی مقررہ سیٹ کنفرم کروائے ،اگر کسی طالب علم نے 2 اگست 2025 تک اپنی سیٹ کنفرم نہ کی تو اس کی سکالرشپ منسوخ تصور کی جائیگی شکریہ

29/07/2025

مبارک ہو! میٹرک کے امتحان میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء و طالبات!

آپ کی محنت، لگن اور کوششوں کو سلام! یہ آپ کی اپنی کامیابی ہے، اور آپ نے جو بھی نمبرز حاصل کیے ہیں، وہ قابلِ فخر ہیں۔ ہر بچے کی صلاحیتیں، دلچسپیاں اور راستے الگ ہوتے ہیں۔

والدین سے گزارش ہے کہ وہ
اپنے بچوں پر یہ بوجھ نہ ڈالیں کہ "فلاں کے بچے نے اتنے نمبر حاصل کیئے، تم نے کم کیوں لیئے؟"* ہر بچہ منفرد ہے، اور اس کی کامیابی کا معیار صرف نمبرز نہیں۔ ان کی محنت کو سراہیں، ان کی کوششوں کو تسلیم کریں، اور ان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے ان کا حوصلہ بڑھائیں۔

کامیابی صرف نمبرز میں نہیں، بلکہ سیکھنے، بڑھنے اور اچھے انسان بننے میں ہے!

پریشر نہیں حوصلہ افزائی❤️✌️🥰

27/07/2025

آج امین لومنری کالج ہری چند میں ٹیلنٹ ٹسٹ کا انعقاد!

آج امین لومنری کالج ہری چند میں ٹیلنٹ ٹسٹ کا اہم تقریب منعقد ہوا، جس میں علاقے کے مختلف گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے ہونہار طلباء نے سکالرشپ کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر علاقے کے معزز اساتذہ کرام، پرنسپلز، اور تعلیمی شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، جن کی موجودگی نے اس پروگرام کو مزید پررونق بنایا۔

ہم تمام شرکاء، خصوصاً مقابلے میں حصہ لینے والے ذہین طلباء اور ان کے اساتذہ کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کی حوصلہ افزائی اور تعاون نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے نوجوانوں کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے راہیں ہموار کرے!
شکریہ
Amin Luminary College Harichand

25/07/2025

شکریہ اور احسان مندی کا اظہار

Amin Luminary Collge

کی طرف سے جناب ڈاکٹر نواز صاحب (جمال آباد ہسپتال ہری چند ) اور ان کے ساتھ آئے ہوئے معزز سٹاف کا دِل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے قیمتی وقت سے وقت نکال کر ہمارے کالج تشریف لا کر ہمیں مفید مشوروں سے نوازا۔ آپ کے تجربات، رہنمائی اور علم کی روشنی نے ہمارے اساتذہ کے لیے نئے راستے کھول دیے ہیں۔

ڈاکٹر صاحب کی محنت، فرض شناسی اور رہنمائی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
ہم جملہ سٹاف Amin Luminary College ڈاکٹر نواز صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں Most welcome ڈاکٹر صاحب !!!

آپ کے تعاون کا ایک بار پھر شکریہ!

Want your school to be the top-listed School/college in Charsadda?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Harichand
Charsadda