Double Shift School Charsadda unofficial

Double Shift School Charsadda unofficial This page will be used for information related to Teachers working in Double Shift School E&SE

Door to Door compaign.
10/08/2026

Door to Door compaign.

Subject: Awareness Campaign for Double School SystemThis is to inform you that today we conducted a meeting regarding th...
05/08/2026

Subject: Awareness Campaign for Double School System

This is to inform you that today we conducted a meeting regarding the awareness campaign for the Double School System (DSS).
As part of this campaign, we visited all areas in our locality and nearby localities. We carried out door-to-door visits and engaged with the community to create awareness about the Double School System.
In addition, banners have also been installed across the area to further spread awareness.
Thank you.

05/08/2026
السلام علیکم آج بروز پیر، 3 اگست 2026 ڈبل شفٹ سکول اساتذہ کرام کے وفد نے صوبائی وزیر تعلیم محترم ارشد ایوب صاحب اور سیکر...
03/08/2026

السلام علیکم
آج بروز پیر، 3 اگست 2026 ڈبل شفٹ سکول اساتذہ کرام کے وفد نے صوبائی وزیر تعلیم محترم ارشد ایوب صاحب اور سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محترم خالد خان صاحب سے نئی ڈبل شفٹ پالیسی کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی۔
الحمدللہ، اس ملاقات میں نئی پالیسی کے حوالے سے چند اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئیں:
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈبل شفٹ اساتذہ کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے سے اتفاق کیا ہے۔
اس کے علاوہ ہر سال 10 فیصد سالانہ انکریمنٹ بھی نئی پالیسی کا حصہ ہوگا۔
تنخواہوں کی ادائیگی اساتذہ کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا کہ محکمہ EMIS کے ذریعے تمام 5024 ڈبل شفٹ اساتذہ کا ڈیٹا، بینک اکاؤنٹس اور دیگر ضروری معلومات مرتب کرنے پر کام کر رہا ہے۔ یہ عمل مکمل ہوتے ہی تنخواہیں ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی۔
ہر ماہ بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے پر بھی محکمہ سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔
البتہ سمر اور ونٹر تعطیلات کے دوران تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے پر فی الحال محکمہ تعلیم متفق نہیں ہے، اس لیے اس حوالے سے مزید کوششیں جاری رہیں گی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ نئی ڈبل شفٹ پالیسی جلد منظور ہوگی اور اساتذہ کے دیگر جائز مطالبات بھی مرحلہ وار حل کیے جائیں گے۔ تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اتحاد، صبر اور اعتماد کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

آج بروز 19 جولائی 2026 ڈبل شفٹ سکول کے اساتذہ کرام کے ایک وفد نے صوبائی وزیر تعلیم، محترم ارشد ایوب صاحب سے ان کی رہائش ...
19/07/2026

آج بروز 19 جولائی 2026 ڈبل شفٹ سکول کے اساتذہ کرام کے ایک وفد نے صوبائی وزیر تعلیم، محترم ارشد ایوب صاحب سے ان کی رہائش گاہ خانپور، ہری پور میں تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈبل شفٹ سکولوں کی نئی پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے وفد کو آگاہ کیا کہ نئی ڈبل شفٹ پالیسی تیار کر لی گئی ہے، جس میں اساتذہ کرام کے پیش کردہ مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد مسائل کے حل کو شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نئی پالیسی بہت جلد صوبائی کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، اور کابینہ سے منظوری کے بعد اسے نئے تعلیمی سال سے نافذ کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ ڈبل شفٹ اساتذہ کرام کے لیے ہر سال 10 فیصد تنخواہ اضافہ بھی زیرِ غور ہے۔ امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں نئی پالیسی صوبائی کابینہ سے منظور کرا کے باقاعدہ نافذ العمل کر دی جائے گی۔

منجانب صوبائی صدر محمد علی

الحمداللہ! باجوڑ کے ڈبل شفٹ اساتذہ کرام کا مسئلہ آج خوش اسلوبی اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کر لیا گیا۔ صوبائی کا...
14/07/2026

الحمداللہ! باجوڑ کے ڈبل شفٹ اساتذہ کرام کا مسئلہ آج خوش اسلوبی اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کر لیا گیا۔ صوبائی کابینہ، ڈبل شفٹ اساتذہ کرام خیبر پختونخوا کی جانب سے معزز رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) باجوڑ، معزز رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) جناب عبید اللہ صاحب، وزیرِ تعلیم جناب ارشاد ایوب صاحب، اور سیکرٹری ایجوکیشن جناب خالد صاحب، نجیب اللہ صاحب کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس اہم معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور مثبت انداز میں حل کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کیا۔

اس فیصلے کے مطابق باجوڑ میں نئی بھرتیوں (New Hiring) کا عمل ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ڈبل شفٹ اساتذہ کرام اپنی سابقہ ذمہ داریوں پر بدستور خدمات انجام دیتے رہیں گے اور کسی بھی استاد کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ڈبل شفٹ اساتذہ کرام کے جائز مسائل اسی جذبۂ خیر سگالی کے ساتھ حل کیے جائیں گے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنے تعلیمی فرائض انجام دیتے رہیں۔

تمام ڈبل شفٹ اساتذہ کرام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈبل شفٹ سکول نیو پالیسی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ان شاء ...
29/06/2026

تمام ڈبل شفٹ اساتذہ کرام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈبل شفٹ سکول نیو پالیسی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ان شاء اللہ 30 جون 2026 کو متعلقہ حکام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں نئی ڈبل شفٹ پالیسی پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ یہ میٹنگ ڈبل شفٹ اساتذہ کے حق میں مثبت اور خوش آئند نتائج لے کر ائے ۔

23/06/2026

*موضوع: سیکنڈ شفٹ اساتذہ کی کم تنخواہ کا مسئلہ*

*اہم نکات:*
1. *ایم پی اے و ڈپٹی چیئرمین عبیدالرحمان* نے صوبائی اسمبلی میں سیکنڈ شفٹ اساتذہ کا مسئلہ اٹھایا۔ کہا کہ ان کی تنخواہ "موجودہ معاوضہ مزدور کی کم از کم اجرت سے بھی کم ہے، جو قابلِ تشویش ہے"۔

2. *اسپیکر صوبائی اسمبلی + وزیر خزانہ مزمل اسلم + وزیر تعلیم ارشد ایوب* سے جواب طلب کیا گیا۔ رولنگ دی گئی کہ سیکنڈ شفٹ اساتذہ کی تنخواہ کم از کم 45 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

3. *حکومت سے توقع* کہ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اس سلسلے میں جلد عملی اقدامات کرے گی۔

مطلب اسمبلی میں سیکنڈ شفٹ اساتذہ کی تنخواہ بڑھا کر 45 ہزار کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
Double Shift School Charsadda unofficial
DEO-Male Charsadda Second Shift School Teacher's Association Faisal Khan Tarakai

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہآج بروز پیر، 22 جون 2026 کو اپر دیر، باجوڑ، بونیر، پشاور اور چارسدہ کے ڈبل شفٹ اساتذہ کرا...
22/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج بروز پیر، 22 جون 2026 کو اپر دیر، باجوڑ، بونیر، پشاور اور چارسدہ کے ڈبل شفٹ اساتذہ کرام کے ایک وفد نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ایڈوائزر میاں سعد الدین صاحب سے تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈبل شفٹ اساتذہ کے مسائل اور نئی ڈبل شفٹ پالیسی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بعد ازاں ایڈوائزر میاں سعد الدین صاحب نے بذاتِ خود صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب صاحب سے ملاقات کی اور ڈبل شفٹ پالیسی کے متعلق مشاورت کی۔
وزیر تعلیم اور ایڈوائزر صاحب نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند دنوں میں متعلقہ میٹنگ منعقد کرکے ڈبل شفٹ پالیسی کی منظوری (Approval) کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اس بار ڈبل شفٹ اساتذہ کے دیرینہ مسائل کے حل اور نئی پالیسی کی منظوری کے حوالے سے عملی پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔ وزیر تعلیم اور ایڈوائزر صاحب کی جانب سے مکمل تعاون اور مثبت رویے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
شکریہ
ڈبل شفٹ اساتذہ کرام

Address

Charsadda
24420

Telephone

+923138989679

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Double Shift School Charsadda unofficial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Double Shift School Charsadda unofficial:

Shortcuts

Share

Category