25/08/2026
🌹 12 ربیع الاول مبارک 🌹
12 ربیع الاول وہ بابرکت دن ہے جو ہمیں رحمتِ عالم، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی یاد دلاتا ہے۔ آپ ﷺ کی تشریف آوری پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے۔
آپ ﷺ کی سیرت ہمیں محبت، امن، سچائی، صبر، برداشت، عدل، حسنِ اخلاق اور دوسروں کے ساتھ بھلائی کا درس دیتی ہے۔ آئیے اس مبارک موقع پر صرف خوشی کا اظہار ہی نہیں بلکہ یہ عہد بھی کریں کہ ہم آپ ﷺ کی خوبصورت تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوب نبی ﷺ کی سچی محبت، آپ ﷺ کی سنت پر عمل اور آپ ﷺ کے اخلاق اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
🌹 تمام والدین، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور اہلِ علاقہ کو 12 ربیع الاول کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 🌹
اقراء سکول اینڈ کالج عمرزئی