محترم والدین!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کل 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان ہے، اور ساتھ ہی یومِ ربیع الاول بھی ہے۔
اس مناسبت سے ادارہ اقراء روضۃ الاطفال سکول، امیر آباد پل کل بروز ہفتہ بند رہے گا۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
انتظامیہ
اقراء روضۃ الاطفال سکول، امیر آباد پل
Iqra Rozatul Atfal School Amir Abad Pul 03163520707
Hifz ul Quran with English medium education
کلاس 8th اور 9th کیلئے رجسٹریشن جاری ہے
رابطہ نمبر 03163520707
اقراء روضۃ الاطفال سکول امیر آباد پل
18/07/2025
ضرورت برائے سٹاف
قاری ،قاریہ
03163520707
بلاک A اور بلاک ،C
اقراء روضۃ الاطفال سکول امیر آباد پل
بلاک A
دل سوز سے خالی ہے، نِگہ پاک نہیں ہے
پھر اِس میں عجب کیا کہ تو بےباک نہیں ہے
ہے ذوقِ تجلّی بھی اسی خاک میں پنہاں
غافل! تُو نِرا صاحبِ ادراک نہیں ہے
وہ آنکھ کہ ہے سرمۂ افرنگ سے روشن
پُرکار و سخن ساز ہے، نم ناک نہیں ہے
کیا صُوفی و مُلّا کو خبر میرے جُنوں کی
اُن کا سرِ دامن بھی ابھی چاک نہیں ہے
کب تک رہے محکومیِ انجم میں مری خاک
یا مَیں نہیں، یا گردشِ افلاک نہیں ہے
بجلی ہوں، نظر کوہ و بیاباں پہ ہے میری
میرے لیے شایاں خس و خاشاک نہیں ہے
عالَم ہے فقط مومنِ جاںباز کی میراث
مومن نہیں جو صاحبِ لولاک نہیں ہیِ!
دنیا میں سب سے زیادہ وزن غیر ضروری سوچوں کا ہوتا ہے جو کندھوں پر نظر نہیں آتا مگر انسان کو تھکا دیتا ہے.
ماشاءاللہ
31/05/2025
ایک آدمی دو بہت اونچی عمارتوں کے درمیان تنی ہوئی رسی پر چل رہا تھا۔
وہ بہت آرام سے اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ڈنڈا پکڑے ہوۓ سنبھل رہا تھا۔
اس کے کاندھے پر اس کا بیٹا بیٹھا تھا, زمین پر کھڑے تمام لوگ دم سادھے کھڑے یک ٹک اسے دیکھ رہے تھے۔
جب وہ آرام سے دوسری عمارت تک پہنچ گیا تو لوگوں نے تالیوں کی بھرمار کر دی اور اسکی خوب تعریف کی۔
اس نے لوگوں کو مسکرا کر دیکھا اور بولا،
*کیا آپ لوگوں کو یقین ہے میں واپس اسی رسٌی پر چلتا ہوا دوسری طرف پہنچ جاؤں گا؟* لوگ چلٌا کر بولے، ہاں ہاں تم کر سکتے ہو۔
اس نے پھر پوچھا، "کیا آپ سب کو بھروسہ ہے؟" لوگوں نے کہا ہاں ہم تم پر شرط لگا سکتے ہیں۔
اسنے کہا، "ٹھیک ہے، کیا آپ میں سے کوئی اپنے بیٹے کو میرے بیٹے کی جگہ میرے کاندھے پر بٹھائے گا؟ میں اسے بحفاظت دوسری طرف لے جاؤں گا"
اسکی بات سن کر سب کو سکتہ سا ہو گیا۔ سب خاموش ہو گئے.
یقین الگ چیز ہے،اور بھروسہ الگ چیز۔۔
بھروسہ کرنے کے لیے آپ کو مکمل فنا ہونا پڑتا ہے۔
اور آج ہم سب میں اسی بھروسے کی کمی ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ پر یقین تو رکھتے ہیں لیکن بھروسہ نہیں کرپاتے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے:
فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ
یعنی جب کسی بات کا پختہ ارادہ کر لو تو اللہ پر بھروسہ کرو ، یقینا اللہ بھروسہ کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔.
゚
سقراط نے ایک بار کہا تھا۔
"اگر کوئی گدھا مجھے لات مارتا ہے تو کیا میں اس پر مقدمہ کروں گا، شکایت کروں گا یا اسے واپس لات ماروں گا؟"
بات یہ نہیں کہ ہر مباحثہ جیتا جائے یا ہر دلیل میں کامیابی حاصل کی جائے، بلکہ یہ ہے کہ اپنی توانائی ان لوگوں پر صرف کی جائے جو اس کے مستحق ہوں۔
جہالت چیختی ہے، جبکہ عقل خاموش رہتی ہے۔ جب کسی کے پاس دینے کے لیے توہین اور شور شرابے کے سوا کچھ نہ ہو، تو سب سے طاقتور جواب خاموشی ہے۔
کسی ایسے شخص کی سطح پر مت گریں جو محض تنازعات کے لیے کوشاں ہو۔
سچی ذہانت کو خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ اپنی روشنی سے خود بخود نمایاں ہو جاتی ہے۔
اقراء روضۃ الاطفال سکول امیر آباد پل
الحمدللہ عثمان بن عفان ویلفیئر ٹرسٹ اور اقراء روضۃ الاطفال سکول امیر آباد پل کے انتظامیہ کے تعاون سے ادارہ ھذا میں یتیم طلباء وطالبات کو عید پیکج دیا گیا
اللّٰہ تبارک وتعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائیں کہ ہم مستقل طور پر ان یتیم طلباء وطالبات کے ساتھ تعاون جاری رکھ سکیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Address
2
Charsadda
P/OAMIRABADPUL