28/05/2026
پہلی پوزیشن... مچھلی بیچنے میں!"* 🐟🏆😂
یہ وہی بچہ ہے جو روز اسکول آ کر مچھلی بیچتا ہے۔ کتابوں کا بوجھ اس کے کاندھوں پر نہیں، گھر کی ذمہ داری کا بوجھ ہے۔
*نتائج کے دن* جب طلبہ کو ٹرافیاں مل رہی تھیں، تو یہ بھی اپنی مسکراہٹ لیے وہاں کھڑا تھا۔
میرے پاس آیا، ہاتھ میں ٹرافی لیا اور بڑے پیار سے بولا:
*"سر، میری بھی ایک تصویر لے لیں... اور فیس بک پر لگا دیں کہ میں نے مچھلی بیچنے میں فرسٹ پوزیشن لی ہے!"* 📸
بس یہی ایک جملہ کافی تھا۔
علم کی رسمی سند تو اس کے پاس نہیں، لیکن دل میں خوشی، محنت اور فخر وہی تھا جو ایک کامیاب طالبعلم کے چہرے پر ہوتا ہے۔
یہ تصویر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ
*کامیابی کا مطلب صرف نمبر نہیں ہوتے... کامیابی وہ ہے جب انسان اپنی محنت پر فخر کرے، چاہے وہ کلاس روم میں ہو یا بازار میں۔*
اللہ کرے اس کی محنت میں برکت ہو، اور ہم سب اپنے کام سے اسی طرح محبت کریں۔ آمین 🤲❤️