The National School Sardheri

The National School Sardheri This is the official page for BIOLOGY LECTURES FROM DISTRICT CHARSADDA

23/06/2026

🌱 آج Grade 5 کے طلبہ نے Elements کے موضوع پر بہترین پریزنٹیشن دے کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔

علم کی یہ ننھی کونپلیں کل کامیابی کے مضبوط درخت بنیں گی۔ ہمیں اپنے طلبہ پر فخر ہے۔ ✨📚

21/06/2026

ایمانداری عمر کی محتاج نہیں ہوتی! 🌟
Muhammad Zeb (Nursery Class)
اور
Musa (Class 7)
کو اسکول گراؤنڈ میں 2000 روپے ملے، جنہیں انہوں نے مکمل ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیچر کے حوالے کر دیا۔ ہمیں اپنے ان قابلِ فخر طلبہ کے اعلیٰ کردار اور بہترین اخلاق پر ناز ہے۔

18/06/2026

🩺✨ خواب بڑے ہوں تو منزلیں بھی راستہ بنا لیتی ہیں۔

کلاس پنجم کی ہونہار طالبہ ایشال کا خواب ہے کہ وہ مستقبل میں ایک کامیاب ڈاکٹر بنے اور انسانیت کی خدمت کرے۔
The National School Sardheri
اپنے بچوں کے خوابوں کو پروان چڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ 🌟

16/06/2026

سمر کیمپ صرف وقت گزارنے کا نام نہیں، بلکہ سیکھنے اور دریافت کرنے کا بہترین موقع ہے۔ 🌿
آج کلاس فائیو کے بچوں نے ایک دلچسپ تجربہ کیا جس میں انہوں نے جانا کہ مٹکے میں پانی ٹھنڈا کیوں رہتا ہے۔ اس سرگرمی نے بچوں کو سائنس کو کتابوں سے نکال کر عملی زندگی میں سمجھنے کا موقع دیا۔
جو لوگ سمر کیمپ پر تنقید کرتے ہیں، وہ شاید ان ننھے ذہنوں کی جستجو، تحقیق اور سیکھنے کی خوشی کو نہیں دیکھ پاتے۔ سمر کیمپ بچوں کو مصروف، تخلیقی اور بااعتماد بناتا ہے۔
The National School Sardheri میں تعلیم کے ساتھ عملی تجربات کو بھی برابر اہمیت دی جاتی ہے۔ ✨

14/06/2026

خواب وہ نہیں جو صرف نیند میں دیکھے جائیں، خواب وہ ہیں جو انسان کو محنت اور کامیابی کی طرف لے جائیں۔
کلاس پنجم کے ہونہار طالب علم ابو ذر نے اپنے مستقبل کے خواب پر خوبصورت پریزنٹیشن دی، جس میں اس نے عزم ظاہر کیا کہ وہ بڑا ہو کر ڈپٹی کمشنر بنے گا اور ملک و قوم کی خدمت کرے گا۔
ہم اپنے طلبہ میں بڑے خواب دیکھنے، خود اعتمادی پیدا کرنے اور مثبت مقاصد کے لیے محنت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ابو ذر کی یہ پیشکش دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ اسے اپنے خوابوں کی تکمیل اور زندگی میں بڑی کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔

04/06/2026

کلاس 5 کے بچو،
آپ نے گرین ہاؤس ایفیکٹ پر جو ایکٹیویٹی کی وہ اچھی تھی۔
آپ نے ٹاپک کو سمجھ کر کام کیا اور محنت کی۔ ایسے ہی سیکھتے رہیں اور ماحول کا خیال رکھیں۔
شاباش آپ سب کو۔

31/05/2026

کلاس فائیو کی طالبات نے Transpiration Process پر ایک بہترین سائنسی ایکٹیویٹی پیش کی۔ 🌿
پودے کے پتوں پر پلاسٹک شاپر باندھنے کے بعد اس میں پانی کے قطرات جمع ہوئے، جو Water Vapors اور Transpiration کے عمل کا واضح ثبوت تھے۔
بچوں کی محنت، مشاہدہ اور سیکھنے کے جذبے کو خوب سراہتے ہیں۔ 👏✨

















































24/05/2026

کلاس 5 کی طالبات نے آج
Xylem
کے Function
کو ایک دلچسپ اور سائنسی Experiment کے ذریعے واضح کیا۔ طالبات نے ڈسپوزل گلاسز میں فوڈ کلر ملا ہوا پانی استعمال کیا اور اس میں سلاد کے پتے رکھے۔ کچھ دیر بعد رنگین پانی Xylem کے ذریعے اوپر کی جانب منتقل ہوا اور پتوں میں واضح طور پر رنگ نظر آنے لگا۔ اس Experiment سے ثابت ہوا کہ Xylem پودوں میں پانی اور Minerals کو Transport کرتا ہے۔
طالبات نے Experiment کو نہایت اعتماد، صفائی اور بہترین Hygienic انداز میں پیش کیا۔ ان کی محنت، سائنسی سوچ اور Professional Presentation قابلِ تعریف ہے۔ 🌿🔬👏

21/05/2026

The National School Sardheri
کے جماعت ہفتم کے طلبہ کو
*arteries and veins
* کے موضوع پر شاندار پیشکش پیش کرنے پر دلی مبارکباد۔

آپ نے بہت اعتماد، وضاحت اور منظم انداز میں موضوع کو سمجھایا۔ اتنی کم عمری میں پیچیدہ موضوعات پر مؤثر انداز میں بات کرنا آپ کی محنت اور قابلیت کا ثبوت ہے۔

ہمیں فخر ہے کہ آپ اسکول کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اللہ آپ کو مزید کامیابی عطا فرمائے۔


19/05/2026

دی نیشنل اسکول سرڈھیری کی انتظامیہ جماعت سوم کے طلبہ و طالبات کو "Absorb vs Observe" پر عمدہ پیشکش پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

آپ کی محنت، اعتماد اور پیشکش کا انداز قابلِ تحسین ہے۔ ادارہ آپ کی کامیابی پر فخر محسوس کرتا ہے اور مستقبل میں مزید ترقی کی دعا گو ہے۔

Address

Charsadda

Telephone

+923147590079

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The National School Sardheri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to The National School Sardheri:

Shortcuts

Share

Category