15/09/2022
(ب)دی روٹ سکول اینڈ کالجیٹ چارسدہ کے قیام کے مقاصد:
چونکہ میرا تعلق شروع سے تعلیمی شعبے کے ساتھ رہا ھے اور پاکستان بھر کے بہترین تعلیمی اداروں میں تجربہ رہا ھے۔ کافی غور و خوض اور معاشرتی مسائل کے مختلف پہلوؤں پر گہری نظر اور مشاہدات کے نتیجے میں اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ھے۔ بہت سارے مقاصد میں چند درج کیا جا رہا ھے۔
1۔ سارے بچے برابری کی بنیاد پر دیکھا جاۓ۔
2 امیر و غریب کے تصور کا قلع و قمع کیا جائے۔
3۔سب بچے اپنے ھی بچے مانے جاۓ۔
4۔صرف بچوں کے روشن مستقبل پر نظر رکھی جائے۔
5۔بچوں کو انفرادی تفریق کے فلسفے کی بنیاد پر پڑھایا جائے۔
6۔بچوں کی اخلاقیات اور اسلامیات کو سنوارنے کیلئے دینی علوم اور اخلاقی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔
7۔بچوں کی انگلش لینگویج اینڈ لنگوسٹکس اور اردو گرامر و قواعد وانشاء پر خصوصی توجہ دی جاۓ۔
8۔بچوں کی کوگنیٹیو ڈومین کے ساتھ ساتھ ان کی سائیکو موٹر ڈومین پر بھی خصوصی توجہ ھو۔
9۔ایوری ڈے سائنس اور سپوکن انگلش کی کلاسز بھی لی جاۓ۔
10۔ارسطو کے فلسفے کے مطابق اچھی ذہن کیلئے اچھی صحت کا ھونا ضروری ھے، پی ٹی اور مختلف گیمز کی ھفتہ وار کلاسز لی جاۓ
11۔سٹوڈنٹس ،ماں باپ اور اساتذہ کا مربوط تعلق قائم ھو۔
12۔غریب اور نادار طلباء وطالبات کی حتی الوسع مالی مسائل کو مدنظر رکھا جائے ۔
13۔سٹوڈنٹس کے ہر قسم کے مسائل حل کیا جائے۔
14۔درسگاہ ایسا بنایا جائے کہ اپنا آشیانہ ھی سمجھا جائے۔
15۔وہ سب کچھ ھو جس سے ایک بہترین اور اچھے پاکستانی شہری ابھر سکیں۔