10/06/2023
حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ کااعلان،گریڈایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد ، گریڈ17 سے گریڈ 22 تک 30 فیصد ، پنشن میں 17.5 فیصد کااضافہ
اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):حکومت نے سرکاری ملازمین کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کااعلان کیاہے جس کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد ، گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک 30 فیصد پنشنرز کی پنشن میں 17.5 فیصد کااضافہ کردیا گیاہے۔ جمعہ کووزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپنی بجٹ تقریر میں کہاکہ حکومت کو سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے۔
افراط زر کی وجہ سے عام لوگوں کی طرح سرکاری ملازمین کی قوت خرید میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ شدید مالی مسائل اور وسائل کی کمی کے باوجود سرکاری ملازمین کے لئے ریلیف اقدامات کئے جا رہے ہیں، سرکاری ملازمین کی قوت خرید بہتر بنانے کے لئے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کے لئے تنخواہوں میں 30 فیصد ایڈہاک ریلیف الائونس دیا جا رہا ہے، ڈیوٹی سٹیشن سے باہر سرکاری سفر اور رات کے قیام کے لئے ڈیلی الائونس اور مائیلج الائونس 50 فیصد اضافہ، ایڈیشنل چارج، کرنٹ چارج اور ڈیپوٹیشن الائونس میں 12 سے 18 ہزار روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، اردلی الائونس 17500 سے بڑھا کر 25000 روپے، خصوصی افراد کے لئے سپیشل کنونس الائونس میں 100 فیصد اضافہ کیا جا رہا، ملٹری کے کانسٹینٹ اٹینڈ الائونس 7 ہزار سے 14 ہزار، مجاز پنشنرز کا ڈرائیور الائونس 14 سے بڑھا کر 21 ہزار کیا جا رہا ہے، سرکاری ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔
سرکاری ملازمین کی کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کی جا رہی ہے، اسلام آباد کی حدود میں کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے کی جا رہی ہے، ای او بی آئی کی پنشن 8500 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کی جا رہی ہے، مقروض افراد کی بیوائوں کی امداد کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ دو ادوار میں مختلف سکیمز کا اجراء کیا گیا ہے، مالی سال 2023-24 کے لئے ایسی ہی سکیم ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی مقروض بیوائوں کے لئے متعارف کرائی جا رہی ہے، اس کے تحت ان بیوائوں کے ذمہ واجب الادا 10 لاکھ روپے تک کے قرضہ جات حکومت پاکستان ادا کرے گی، سی ڈی این ایس کے شہداء اک