25/08/2026
*نوٹیفکیشن برائے تعطیل*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بصد احترام مطلع کیا جاتا ہے *کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست 2026ء بروز بدھ، 12 ربیع الاول کے بابرکت موقع پر ضلع سوات و بر سوات کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی،* ان شاء اللہ۔
یومِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ ہمیں *رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ* کی سیرتِ طیبہ، اسوۂ حسنہ اور عظیم تعلیمات کو یاد کرنے اور اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم ﷺ سے سچی محبت، آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل اور قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
*اختر علی خان*
نگران صدر
*نثار احمد خان*
نگران جنرل سیکرٹری
*پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سوات و بر سوات*