GHS Chando Maira Abbottabad

GHS Chando Maira Abbottabad

Share

Govt. High School Chando Maira Abbottabad

14/05/2026

ایک سنہری عہد اپنے اختتام کو پہنچا…
گورنمنٹ ہائی سکول چندو میرا کے معزز سٹاف کی جانب سے محترم ہیڈ ماسٹر ہمایون خان صاحب کے اعزاز میں عثمان شادی ہال، سموالہ میں ایک نہایت پُروقار، یادگار اور جذبات سے بھرپور الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ محفل صرف ایک رسمی تقریب نہ تھی بلکہ محبت، احترام، خلوص اور حسین یادوں کا ایسا دلکش منظر تھی جہاں ہر چہرہ اپنائیت کی روشنی میں جگمگا رہا تھا۔
محترم ہمایون خان صاحب نے اپنی بصیرت، بہترین قیادت، اعلیٰ اخلاق اور انتھک محنت کے ذریعے ادارے کو ترقی، نظم و ضبط اور کامیابی کی نئی راہوں پر گامزن کیا۔ ان کی شخصیت ایک ایسے شفیق استاد، مخلص راہنما اور بہترین منتظم کی حیثیت رکھتی ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں اور طلبہ کے دل جیتے۔ ان کی خدمات اور محبت بھرا انداز مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
تقریب میں ان کے قریبی ساتھیوں، دوستوں اور رفقاءِ کار کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جنہوں نے نہایت محبت اور عقیدت کے ساتھ ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ رخصتی کے لمحات انتہائی جذباتی تھے جب سٹاف ممبران نے اپنے ہر دلعزیز سربراہ کو گھر تک الوداع کیا، اور یہ منظر احترام، اپنائیت اور وابستگی کی ایک خوبصورت تصویر بن گیا۔
اللہ تعالیٰ محترم ہمایون خان صاحب کو صحت، سکون، عزت اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے، ان کے آنے والے دنوں کو مزید کامیابیاں نصیب ہوں، اور ادارے کو ان کا بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین۔
“نہیں ہے نا اُمید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی”

08/05/2026
08/05/2026

آہ! شرافت و دیانت اور منکسرالمزاجی کا روشن استعارہ
────────────────────
گورنمنٹ ہائی سکول چندو میرا
ایک باوقار شخصیت کو خراجِ تحسین
────────────────────
محترم ہیڈ ماسٹر ہمایوں خان صاحب
────────────────────
آپ ایک ایسی باوقار اور نفیس شخصیت کے مالک رہے جن کی شرافت، بردباری، معاملہ فہمی اور منکسرالمزاجی ہمیشہ آپ کی پہچان رہی۔
آپ نے اپنے دورِ خدمت میں ادارے کی بہترین انداز میں رہنمائی کی اور اپنی دیانت داری، خلوص اور حسنِ سلوک سے ہر دل میں عزت پیدا کی۔
آپ کی خدمات اور آپ کا شفیق انداز ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ کی رخصتی ادارے کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔
────────────────────
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، سکون اور زندگی کے ہر مرحلے میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
────────────────────
آخر میں ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بودلہ کے سٹاف،
گورنمنٹ ہائی سکول مانجھیا کے سٹاف،
گورنمنٹ ہائی سکول پھلہ کے سٹاف
اور دیگر معززینِ علاقہ کا
جنہوں نے اس پروقار تقریب میں شرکت کر کے اسے یادگار بنایا۔
آپ سب کی محبت اور شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔

Photos from GHS Chando Maira Abbottabad's post 28/12/2025
Photos from GHS Chando Maira Abbottabad's post 28/12/2025

🌟🔥 PROUD OF CHANDO MAIRA 🔥🌟
GHS Chando Maira proudly congratulates its shining stars:
🏆 Saifullah Zafran (10th) — 1023/1200 | 🏆 Saif Saeed (9th) — 519/600 |
🏆 Syed Ubaidullah Shah (9th) — 501/600
👏 Well done, champions! 🌙 Best wishes from Staff & Headmaster, GHS Chando Maira.

Photos from GHS Chando Maira Abbottabad's post 22/12/2025

🌟 Thrilling moments from the Prize Distribution Ceremony at Government High School Chando Maira!
Parents cheered with pride,
Brilliant position-holders received their shiny trophies 🏆,
And young stars were warmly encouraged to aim higher.
All of this took place under the inspiring supervision of
Mr. Humayun Khan, Headmaster 📚✨

19/12/2025

"محترم والدین، آپ کو دعوت دی جاتی ہے کہ کل، صبح ساڑھے دس بجے، سکول میں ہونے والی پیرنٹس-ٹیچر میٹنگ میں شریک ہوں۔ اس موقع پر آپ کو آپ کے بچوں کے
نتائج دکھائے جائیں گے ۔ آپ کی شرکت ہماری خوشی ہے۔"
منجانب ھیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چندو میرا ۔

Photos from GHS Chando Maira Abbottabad's post 05/12/2025

"Big congratulations to our star students at GHS Chando Maira! 🎊

We're thrilled to announce that Saeed ur Rehman from 10th class has made history by securing 2nd position in Javelin Throw competition for the FIRST TIME in our school's history! 🥈 Huge kudos to you, Saeed! You've set the bar high!

And, Muhammad Tayyab from 8th class, your creativity has paid off! 2nd position in poster making, keep shining! 🎨

A huge thank you to our respected Head Master, Sir Hamayun Khan, for his unwavering support and guidance. Your leadership has made a difference! 🙏

We're super proud of you, Saeed and Tayyab! You've made GHS Chando Maira proud! 🌟 "

Want your school to be the top-listed School/college in Chando Maira?

Location

Category

Website

Address


Chando Maira

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:00