Muhabbat Mission International

Muhabbat Mission International Muhabbat Mission International is a Sufi spiritual organization dedicated to spreading divine love, unity in diversity, and remembrance of God.
(325)

پیر مستوار قلندر کا پیغام محبت
سب تعریفیں اللہ پاک کی جو اندازسے باہر کرم کرنے والا ہے۔اور از حد درود و سلام پیارے مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام جو اندازے سے باہر رحمت کرنے والے ہیں۔
برادرانِ اسلام،خواتین و حضرات ! بندۂ ناچیز نے سوچا کہ اس کشمکش کے دور میں جب ہر طرف لادینیت چھائی ہوئی ہے اور بد عقیدگی کی فضا عام ہے اور نفس پرستی پر فخر کیا جا رہا ہے۔اگر کوئی دنیا دار ہے تو دنیا کے کسی شعبے

میں خلوصِ نیت سے کام نہیں کرتا۔اگر کسی کو علم کا دعویٰ ہے تو عمل سے دامن صاف ہے۔اگر کوئی روحانیت کا دعویٰ کرتا ہے تو شرائطِ طریقت سے نابلد ہے۔اگر کوئی دکھی انسانیت کی خدمت کا دعویٰ کرتا ہے تو اس کو دکھ کا اندازہ ہی نہیں۔الغرض ہر شعبہ چاہے اسکا تعلق دنیا سے ہو ،چاہے دین سے ہو،چاہے روحانیت سے،الجھا ہوا ہے اور اپنے اصل مقاصد کھو چکا ہے۔فرقہ واریت کا دور دورہ ہے اور اس طرح اسلام دشمن عناصر اپنے گندے عزائم میں کامیاب ہو رہے ہیں۔فرقہ واریت کے ذریعے تمام مسلمان جو آپس میں بھائی بھائی ہیں،ان کو جدا جدا کر دیا گیا ہے۔وہ مسلمان جو دوسرے مسلمان کے لئے اتنا درد رکھتے تھے کہ اگر ایک مسلمان ایک وقت مسجد میں نہیں جاتا تھا تو سب مل کر اس کو پوچھنے چلے جاتے تھے،آیا کہ وہ بیمار ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے۔لیکن اب صورتِ حال یہ ہے کہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔بغض و عناد اور نفرت کی آگ جل رہی ہے۔یہ سب کچھ اغیار کا تماشہ ہے۔ان سنگین حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسلمانوں کے لئے ایک چیز کا اپنانا انتہائی ضروری ہے،اوراس کا نام ہے محبت
یہ ایک ایسا نام ہے کہ تمام مسلمانوں کو اکٹھا کرنا اس کا کام ہے۔ورنہ سب کچھ کرنے کے باوجود ہر انسان بے نام ہے۔
اس اعلیٰ مقصد کے لئے بندۂ ناچیز پیر مستوار قلندر نے ایک مشن شروع کیا ہے جو کہ سیاست اور فرقہ واریت سے پاک ہے۔جس کا مقصد تمام انسانوں کا آپس میں محبت کرنا اور اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا ہے۔اس مشن میں شامل تمام مرد اور عورتیں خلوصِ نیت سے کام کریں اور بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں اور اس مشن کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی محافل میں شرکت کریں۔
بندۂ ناچیز پیر مستوار قلندر کے جو مریدین میں سے ہیں ،ان کے لئے اشد ضروری ہے کہ
٭ وظائف کی پابندی کریں
٭ تصورِ شیخ میں رہیں
٭ نماز کی پابندی کریں
مرد اور خواتین جب تک جذبۂ ایمانی کے ساتھ کام نہیں کریں گے، تب تک منزل کو پانا دشوار ہے۔ہمارا مقصد تمام انسانوں کا آپس میں محبت کرنا اور راہنما کے تصور میں چلتے ہوئے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں مست ہونا ہے۔
نوٹ: ایک سوال اکثر ذہنوں میں گردش کر رہا ہے اور متعدد بار اس بندۂ ناچیز سے پوچھا بھی گیا ہے کہ آئندہ آپ کوئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں،یا سیاست میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تو اس کے متعلق میں نے واضح طور پر پہلے بھی لکھ دیا ہے اور بعض تقاریر میں بھی بیان کر چکا ہوں کہ آئندہ ہمارا کوئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی سیاست سے غرض ہے۔مجھے یہ علم ہے کہ لوگ اس قسم کا سوال کیوں اٹھاتے ہیں۔اس کی وجہ پورے ملک میں سلسلہ اور مشن کا کام ہے۔چونکہ دن رات اللہ کے فضل و کرم سے سلسلہ اور مشن کا کام تیزی سے پھیل رہا ہے،بلکہ ملک کے کونے کونے تک پیغامِ قلندر پہنچ چکا ہے۔تو اس کے پیشِ نظر بہت سارے لوگوں کے ذہنوں میں آتا ہے کہ شاید آئندہ یہ کوئی سیاسی جماعت بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔لیکن ہمارا سیاست اور فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں ۔ہم صرف پیغامِ محبت تمام انسانوں تک پہنچا رہے ہیں۔
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تمام انسانوں کو آپس میں محبت عطا فرمائے۔ آمین

بکھرے ہوؤں کو ایک رنگ دینے چلے ہیں
بھٹکے ہوؤں کو ایک سنگ دینے چلے ہیں
محبت میں رنگ کے ہم اپنے دل محمود
مسلم کو پیار کا ایک ڈھنگ دینے چلے ہیں

22/08/2026

Tazeem e Mustafa ﷺ | Rabiulawal Bayan | Makhdoo Mahmood Mastwaar Qalandar

Highlights Of Daily Zikr, Meditation, Sufi Discussion, Self Realization Session Under Supervision of Makhdoom Mahmood Ma...
22/08/2026

Highlights Of Daily Zikr, Meditation, Sufi Discussion, Self Realization Session Under Supervision of Makhdoom Mahmood Mastwaar Qalandar In Ilford London,Uk
مخدوم محمود مستوار قلندر کی زیر سرپرستی الفورڈ لندن میں روزانہ ہونے والی ذکر،مراقبہ، درس تصوف کی نشست کی تصویری جھلکیاں

21/08/2026

Kidmat e Rasool Allah ﷺ | Bayan | Makhdoom Mahmood Mastwaar Qalandar

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِصَلَّی اللّٰہُ عَلٰٰی حَبِیْبِہٖ ُمحَمَّدٍ وَّٓاٰ لِہٖ وََسَلَّم میرے نزدیک اگر ...
21/08/2026

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰٰی حَبِیْبِہٖ ُمحَمَّدٍ وَّٓاٰ لِہٖ وََسَلَّم
میرے نزدیک اگر انسان ہر سانس میں نبی کریم ﷺ پر ایک کھرب بار بھی درود و سلام پڑہے تو تب بھی یہ کم ہے ۔کیونکہ اگر آج انسان اس کائنات کے اندر موجود ہے تو یہ سب آقا ﷺ کی وجہ سے ہے اور تمام انسانوں کو جو نعمتیں میّسر ہیں وہ آقا علیہ السلام کی بدولت ہیں ۔ہر اُمتی کو چاہیے کہ اگر وہ سمجھتا ہے کہ حضور ﷺ میرے آقا و مولیٰ ہیں میرے نبی میرے رسول ﷺ ہیں تو پھر اس کو چاہیے کہ جتنا ہو سکے درود و سلام کی کثرت کرے۔
اقتباس از:مکین دل
تصنیف از: مخدوم محمود مستوار قلندر

Interfaith Meditation GatheringDate: Saturday, August 22, 2026Time: 9:30 PM (Following Namaz-e-Maghrib)Location: Watford...
20/08/2026

Interfaith Meditation Gathering

Date: Saturday, August 22, 2026

Time: 9:30 PM (Following Namaz-e-Maghrib)

Location: Watford, UK

Contacts:

Khurram Suleman: +44 7427 509638

Mubeshir Mastwaari: +1 847 903 2327

📌*Important Note*📌

*There will be no gathering in Ilford on Saturday, August 22nd*

20/08/2026

Hazoorﷺ Noor e Khudda | Hadith Ki Roshani Mh | Rabiulawal Bayan | Makhdoom Mahmood Mastwaar Qalandar

Day 3 & Day 4 Highlights Of Zikr, Meditation, Sufi Discussion, Self Realization Session Under Supervision of Makhdoom Ma...
20/08/2026

Day 3 & Day 4 Highlights Of Zikr, Meditation, Sufi Discussion, Self Realization Session Under Supervision of Makhdoom Mahmood Mastwaar Qalandar In Ilford London,Uk

مخدوم محمود مستوار قلندر کی زیر سرپرستی الفورڈ لندن میں ذکر،مراقبہ، درس تصوف کی تیسری یا چوتھی نشست انعقاد پزیر ہوئی

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِصَلَّی اللّٰہُ عَلٰٰی حَبِیْبِہٖ ُمحَمَّدٍ وَّٓاٰ لِہٖ وََسَلَّمخوش بخت ہیں وہ ج...
20/08/2026

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰٰی حَبِیْبِہٖ ُمحَمَّدٍ وَّٓاٰ لِہٖ وََسَلَّم
خوش بخت ہیں وہ جن کے نصیب میں مدحت سرکار مدینہﷺ لکھ دی گئی ہے سبحان اللہ اُنکے بخت پررشک آتا ہے اور کتنے عظیم ہیں وہ لوگ جن کو اللہ پاک نے اپنے محبوب ﷺ کی محبت کے لئے چن لیا ہے ۔ ایسے لوگ دیگر مسلمانوں کے لئے مثلِ چراغ ہیں کہ اُن کی روشنی سے مسلمانوں کا ظاہر اور باطن راہ ہدایت پارہا ہے۔
تصنیف:مخدوم محمود مستوار قلندر
اقتباس از:مکینِ مستوار

19/08/2026

Milad Kaise Manaya Jata Hai | Rabiulawal Bayan | Makhdoom Mahmood Mastwaar Qalandar

مومنو سب مل کر سجائو رنگیں محفلِ میلاد کوبے شک وہ پہنچیں گے تمہارے مقصدِ فریاد کوفَاتّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وا...
19/08/2026

مومنو سب مل کر سجائو رنگیں محفلِ میلاد کو
بے شک وہ پہنچیں گے تمہارے مقصدِ فریاد کو
فَاتّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ واضح ہے قرآن میں
رب کے بندے ہو تو پھر مان لو رب کے ارشادکو
مخدوم محمود مستوار قلندر

Address

Https://www. Google. Com/maps/@32. 9254995, 72. 7618935, 17z?hl=en
Chakwal
DARBARQADRIAQALANDRIAMAKHDOOMIAMAKHDOOMPURSHARIFMURIDCHAKWAL48610

Opening Hours

Monday 13:00 - 15:00
Tuesday 13:00 - 15:00
Wednesday 13:00 - 15:00
Thursday 13:00 - 15:00
Friday 14:00 - 15:30
Saturday 14:00 - 15:00
Sunday 13:00 - 15:00

Telephone

923335006899

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhabbat Mission International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Muhabbat Mission International:

Shortcuts

Share