Hadi Education System

Hadi Education System

Share

A place for learning Holy Quran and modern education in better way.

Photos from Hadi Education System's post 10/04/2026

رہبرِ شہید کو خراجِ عقیدت — ایک روح پرور اجتماع 🌿

ہادی ایجوکیشن سسٹم بلکسر میں رہبرِ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پُروقار اور روحانیت سے لبریز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر عظیم دانشور، سرمایۂ ملتِ جعفریہ
مولانا سید علی مرتضی زیدی صاحب دام عزہ نے اپنے ایمان افروز خطاب کے ذریعے حاضرینِ محفل کے قلوب کو نورِ معرفت سے منور کیا اور عشقِ شہادت کی تازگی عطا کی۔

ان کے بصیرت افروز کلمات نے نہ صرف فکر کو جِلا بخشی بلکہ دلوں میں رہبرِ شہید کے پیغام کو زندہ کر دیا۔ محفل کا ہر لمحہ عقیدت، شعور اور روحانیت کا حسین امتزاج بن کر سامعین کے دلوں میں نقش ہو گیا۔

یہ محفل اس عہد کی تجدید تھی کہ ہم شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حق و صداقت کا پرچم بلند رکھیں گے۔

Photos from Hadi Education System's post 30/03/2026

Hadi Education System – Entry Test Highlights

ہم امیدواران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
خدا کی ذات کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔

📍 Hadi Education System, Balksar, Chakwal
📞 03145075399

12/03/2026

HADI EDUCATION SYSTEM

📚 Classes: 6th to FSc
🎓 Federal Board Affiliated
🗓 Entry Test: 29 March

ایک ممتاز اقامتی تعلیمی ادارہ جہاں طلباء کو ایسا باوقار اور منظم ماحول فراہم کیا جاتا ہے جس میں علم کے ساتھ تربیت، نظم و ضبط اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

✨ نمایاں خصوصیات ✨

📘 جدید تقاضوں کے مطابق معیاری اور مضبوط تعلیمی نظام
🌟 اخلاقی و شخصیتی تربیت پر خصوصی توجہ
📖 حفظِ قرآن کی خصوصی کلاسز
🏠 آرام دہ اور محفوظ بہترین ہاسٹل سہولیات
🏫 پُرسکون اور باوقار تعلیمی ماحول
👨‍🏫 تجربہ کار اور مخلص اساتذہ کی نگرانی
📚 منظم اسٹڈی شیڈول اور تعلیمی رہنمائی
⚽ کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کا بہترین انتظام
🛡 محفوظ اور نظم و ضبط پر مبنی ماحول

🌟 اپنے بچوں کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے آج ہی Hadi Education System کا انتخاب کریں۔

📞 برائے معلومات و داخلہ رابطہ کریں: 03145075399
📍 مقام: ہادی ایجوکیشن سسٹم، بلکسر، ضلع چکوال

Photos from Hadi Education System's post 22/02/2026

رمضان المبارک — تربیت، تزکیہ اور تعمیرِ شخصیت کا مہینہ

ماہِ رمضان دراصل تربیت کا مہینہ ہے۔
ہادی ایجوکیشن سسٹم میں طلباء کی شخصیت سازی اور روحانی نشوونما کے لیے خصوصی تربیتی نشستوں، محفلِ اُنس بالقرآن، دروسِ قرآن،
اور عملی تربیتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے 
ان نشستوں کا مقصد طلبہ کے اندر
قرآن سے محبت عبادت کا شوق ،تقویٰ اور خود احتسابی نظم و ضبط اور اخلاقِ حسنہ کو پروان چڑھانا ہے تاکہ وہ نہ صرف امتحانات میں بلکہ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہو سکیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کی حقیقی برکات سمیٹنے اور اپنی نئی نسل کی بہترین تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

15/02/2026

How to inhabitants of different countries in English

Explained by Katif Sibtain

Photos from Hadi Education System's post 15/12/2025

محسنِ ملت، مفسرِ قرآن حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی کے موقع پر ھادی ایجوکیشن سسٹم بلکسر کے طلاب و اساتذہ نے مرقدِ محسنِ ملت پر حاضری دے کر عقیدت و وفا کا نذرانہ پیش کیا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Chakwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Balksar Chakwal Punjab
Chakwal
45220