Hussain sa koi nahi
Live like hussain Myra bhi Qatal wJib hy firqy ki roo sy / mjh mein Gham e Hussain hy shia hoay Bghair
ﻟَﺒَّﯿْﮏ ﺍَﻟّٰﮭُﻢَ ﻟَﺒَّﯿْﮏ ﻟَﺒَّﯿْﮏ ﻻَﺷَﺮِﯾْﮏَ ﻟَﮏَ ﻟَﺒَّﯿْﮏَ
ﺍِﻥَ ﺍﻟْﺤَﻤْﺪَ ﻭَﺍﻟﻨِﻌْﻤَۃَ ﻟَﮏَ ﻭَﺍﻟْﻤُﻠْﮏ ﻟَﺎ ﺷَﺮِﯾْﮏَ ﻟَﮏ"
یا رب ہم سب کو حج کی سعادت نصیب فرما.
الہـــــی آمین ❣️
22/02/2024
Hajj Booking Started❤️
29/09/2023
آمد مصطفی ﷺ مرحبا مرحبا❤
آپ سب کو ربیع الاول، ماہ میلاد النبی ﷺ مبارک ہو۔
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
حُر کے لشکرِ یزید سے نکل کر لشکرِ حسین میں شامل ہونے تک یہ جو رات ہے یہ بڑی کشمکش کی رات رہی ہو گی۔ اسی رات نے حُر کا مقدر بدل دیا۔ اسے ذِلتوں سے نکال کر حسینی بنا دیا اور تا قیامت امر کر دیا۔ حُر کا نام جب آئے گا، جہاں آئے گا احترام میں سر جھک جائیں گے۔ آج اس کا نام ضرب المثل بن چکا ہے۔ "مردِ حُر"۔
یہ وہی حُر تھا جس نے 2 محرم کو حسینی قافلے کو زبردستی کربلا میں روک لیا تھا اور قافلے کی ناکہ بندی کر دی تھی۔ حُر کی کمان میں تین ہزار نفوس پر مشتمل لشکر تھا۔ امام عالی مقام کے گھوڑے کی نکیل میں حُر نے ہاتھ ڈالا تو امام نے قدرے غصہ فرماتے ہوئے کہا " تیری ماں تیرے غم میں بیٹھے، کیا تو بھول گیا کہ کس کے گھوڑے کو روک رہا ہے ؟ " ۔۔ حُر نے جواب دیا " آپ کی والدہ خاتونِ جنت ہیں، میں جواب میں آپ کو کچھ کہہ کر گستاخی نہیں کر سکتا۔ مجھے حکم ہے کہ جہاں آپ کو پا لوں وہیں روک لوں"
اور یہ وہی حُر ہے جو صبحِ عاشور فجر سے ذرا پہلے اپنے بیٹے کے ہمراہ امام کے پاس آیا اور بولا کہ میرے گناہوں کی کوئی معافی ہے ؟ ۔ یہ وہی ہے جو کربلا کا پہلا شہید ہے۔ اسی نے عرض کی تھی کہ آپ کو سب سے پہلے روکا بھی میں نے تھا اور اب سب سے پہلے جنگ کو بھی میں جاؤں گا۔
یہ جو نو اور دس محرم کی درمیانی رات ہے جسے تاریخ شبِ عاشور لکھتی ہے۔ یہ حُر کے لئے بہت بے چین رات رہی ہو گی۔ اس کی نگاہیں خیام گاہ حسینی پر ٹکی رہی ہوں گی۔ اسی شب امام عالی مقام نے اپنے اصحاب کو خیمے میں جمع کیا اور چراغ گُل کر کے مکمل اندھیرا کرتے ہوئے کہا " صبح موت یقینی ہے۔ میں تم سب سے اپنی بیعت اٹھاتا ہوں۔ اس اندھیرے میں جو جانا چاہے ابھی چلا جائے۔ سپاہ یزید کی دشمنی مجھ سے ہے۔ وہ میرے اور میری اولاد کے خون کے پیاسے ہیں۔ تم سب کو وہ بخوشی جانے دیں گے۔ دیکھو اگر تم کو میرے منہ پر رخصت ہوتے شرم آتی ہے تو میں نے چراغ بجھا دیئے ہیں۔ اور دیکھو، اگر تم اس وجہ سے برائے مروت رکے ہو کہ بروزِ محشر میرے نانا کو کیا منہ دکھاؤ گے تو میں حسین ابن علی تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ تمہاری وفا کی گواہی میں دوں گا۔ میں اپنی رضا سے تم سب سے اپنی بیعت اٹھاتا ہوں"
جب خیمہ گاہ سے کوئی بھی رخصت نہ ہوا اور چراغ دوبارہ روشن ہو گئے تو شاید یہی وہ فیصلہ کن گھڑی رہی ہو جس نے حُر کی قسمت لکھ دی۔ اس نے اپنے بیٹے کو جب اپنا فیصلہ سنایا تو وہ اپنے باپ کے ہمراہ ہو لیا۔
حُر بننا آسان تھوڑی ہوتا ہے۔ اک طرف دنیا ، دولت، عیش و عشرت، تین ہزار نفوس پر مشتمل دستے کی سپہ سالاری۔ دوسری جانب نری موت، پکی موت، یقینی موت۔۔۔ فیصلہ تو حق و باطل کا تھا۔ اس نے کیا خوب فیصلہ لیا۔
چودہ صدیاں بیتیں ، حُر ایک کردار تھا، جیتا جاگتا کردار۔ جب موت یقینی ہو اور بالکل سامنے ہو تو کوئی نہیں مرتا صاحب ! حُر بننا آسان نہیں، بہت کٹھن ہے بہت کٹھن ۔۔۔ میرا سلام ہو حُر پر۔
ہم جیسے روزگارِ دنیا میں ڈھلے لوگ تو بس یہی شعر دل کی تشفی کو گنگنا سکتے ہیں
میرا حسین ابھی کربلا نہیں پہنچا
میں حُر ہوں اور لشکرِ یزید میں ہوں
28/07/2023
کربلا کے جاں نثاروں کو سلام
فاطِمہ زَہرا کےپیاروں کو سلام
یا حُسین 🌹 ابنِ علی مُشکِل کُشا
آپ کے سب جاں نثاروں کو سلام
اکبر و اصغر پہ جاں قربان ھو
میرے دل کے تاجداروں کو سلام
قاسم و عباس پر لاکھوں دُرُود
کربلا کے شَہسُواروں کو سلام
بھُوکی پیاسی بِیبیوں پر ھوں دُرُود
بُھوکے پیاسے گُلعَزاروں کو سلام
بھید کیا جانے شہادت کا کوئی
اُن خُدا کے رازداروں کو سلام
بِیبیوں کو عابِدِ بیمار کو
بےکسوں کو سب بِچاروں کو سلام
ھو گئے قرباں محمد اور عَون
سیّدہ زَینب کے پیاروں کو سلام
کربلا میں ظلم کے ٹوٹے پہاڑ
جن پہ ان سب دلفِگاروں کو سلام
یا خدا! اے کاش! جاکر پھر کروں
کربلا کے سب مَزاروں کو سلام
تین دن کے بھوکے پیاسے یا نبی!
آپ کی آنکھوں کے تاروں کو سلام
جو حُسَینی قافِلے میں تھے شریک
کہتے ہیں عطّار ساروں کو سلام .
🌹 صَلَّی اللّهُ عَلٰی حَبِیْبِهٖ سیّدنا مُحَمَّــدٍ وَّآلِـهٖ وصحبهٖ وبارك وَسَلَّمْ 💚
28/07/2023
سٙلام غازی سَلَام بَر شهزَاده علی اكبرؑ ۔ 😭⛳🎪
لبیک یاحسینؑ
آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر
آلِ بتولؓ کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرہ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر
عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر
جتنے سوال عشق نے، آلِ رسولؐ سے کئے
ایک کے بعد اِک دئے، سارے جواب ریت پر
پیاسا حسینؓ کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
لمسِ لبِ حسینؓ کو، ترسا ہے آب ریت پر
آلِ نبیؐ کا کام تھا، آلِ نبیؐ ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیبؔ، ایسی کتاب ریت پر
27/07/2023
میرا حسین باغ نبوت کا پھول ہے
حیدر کی اس میں جان ہے خون بتول ہے
14/06/2023
کربلا نمازِ عشق
دورانِ جنگ وقتِ نماز ھوا، حُسین کریمؑ خدا کا وہ عاشق ہے جس نے تیروں کے مصلے سے لیکر سناں کی نوک تک بس خدا کا ذکر کیا ہے،
یومِ عاشور جب کریمِ کربلاؑ نے نماز کا حکم دیا تو اصحابِ حٗسینؑ نے کریمِ کربلاؑ کی امامت میں با جماعت نمازِ ادا کی، چاروں طرف یزیدی فوج کا ھجوم جنگ کا ماحول مگر خدا کی بارگاہ میں اس سکون سے حسینؑ مولا اور اصحابِ حٗسینؑ نے نماز ادا کی کے تیروں کی بارش ہوتی رہی اور نماز جاری رہی،
رسولﷲؐ کا کے نام کا کلمہ پڑہ کر مسلمان بننے والے لوگ نواسہِ رسولؐ پر دورانِ نماز بھی تیر برساتے رہے،
شریعت پر عمل کرنے والے شریعت کے مالک کو نماز سے روکتے رہے، مگر حُسینؑ اپنے خدا کے عشق میں اس بلندی پر تھا کہ آخر خدا کو کہنا پڑا بس حسینؑ بس، میں تجھ سے راضی ہوں، لوٹ آ اے نفسِ مطمعینہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ،
حُسینؑ روحِ نماز ہیں 🌸💚
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Chakwal