01/12/2017
Random Clycks
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fauji Foundation Model School Buchal Khurd, Elementary School, Buchal Khurd, Chakwal.
01/12/2017
Random Clycks
06/09/2017
Zahid Hussain Afredi Shb ex princpal FFMS bk.
02/02/2017
۔ اعلان
9th , 10th ke exam 2017 mn jo student (FFMS Bk ) class men top krn gy enh ko es page ka administrator bnia jy ga. . .
02/02/2017
Parents Day at Fauji Foundation Model School Buchal Khurd
30/01/2017
16/12/2016
ہمارے پیارے رب ہمارے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید دوستوں کے والدین کو صبر عطا فرما۔
16/12/2016
¤< وہ 16 کو سکول سے لیٹ آتا ہے>¤
#بیٹی جاگو پانچ بج گئے ہیں، نماز پڑھو اچھا امی آج تو جمعہ ہے ابھی نماز میں 32 منٹ باقی ہیں، امی پانچ منٹ اور سو لینے دیں۔
اچھا جلدی جاگو تب تک میں تیرے بھائی کو جگاتی ہوں ہر روز سکول جانے میں دیر کر دیتا ہے۔
اب بھلہ مجھے نیند کیسے آتی، میری ماں اپنی چارپائی کے طرف چل دیں، جس چارپائی پے ڈبل کمبل بڑے سلیقے سے بچھا ہوا تھا، تا کہ میرے بھائی کو کسی طرف سے سردی نہ لگے،
میری ماں کبھی چارپائی کی دائیں جانب جاتیں کبھی بائیں جانب پھر میری چارپائی کی طرف چپکے سے دیکھتیں، میں آنسوؤں سمیت اپنی آنکھیں بند کر لیتی کہ ماں سمجھیں میں نہیں دیکھ رہی۔
اب میں نے آنکھ کھولی تو میری ماں سرہانے پے ہاتھ پھیر رہی تھیں،
اب میں آنکھ نہ بچا سکی تو میری ماں نے مجھے سوالیہ انداز میں دیکھا، ساتھ سر کو خاص انداز میں ہلایا اور سر گوشی کے انداز میں بولیں میں اسے جگا دوں؟
میں نے تھوڑی سی کروٹ تبدیل کی، میری کروٹ تبدیل کرتے، کرتے ہی ماں نے خود ہی جواب دیا میں اسے جگا رہی ہوں، ٹھیک ہے نا؟ اسی دوران میں نے پھر چپکے سے ہمدردانہ انداز میں ماں کو دیکھنے کی کوشش کی، اب ماں تیز، تیز بولیں جگاؤں، جگاؤں پھر کمبل کا ایک کونا انہوں نے دھرے سے اپر اٹھایا پھر وآپس پلٹ دیا، ایسا ماں نے پانچ بار کیا۔
میں اٹھ کے واش روم چلی گئی آنسوں اور ناک سے پانی صاف کیا،
وضو کر کے وآپس آئی تو ماں بولی نہیں جگاتی ابھی اسے تھوڑا سونے دو،
پھر ماں نے الماری کھولی اور بھا ئی کے دسمبر والے شوز نکالے اور پالش کرنے بیٹھ گئیں، اب ماں کسی اور طرف نہیں دیکھ رہی تھیں بس بھائی کے شوز پے نگائیں جمی ہوئی تھیں کبھی تو پالش کا برش، پالش کی ڈبی کی جگہ کارپٹ سے ٹکرا جاتا۔ میں نےنماز پڑھ لی اور آہ کے ماں کے ہاتھ سے برش لیا اور کہا ماں آپ نماز پڑھو شوز میں پالش کر دیتی ہوں، اچھا!! مگر شور کر کے بھائی کو جگا نہ دینا اور پالش بھی صحیح کرنا چمکا کے، نہیں تو اسے میڈم ڈانٹے گی،
مجھے ایسے محسوس ہوتا تھا کہیں میری ماں نماز میں بھی ان شوز کی طرف نہ دیکھ لے۔
امی نماز پڑھ کے آئیں تو میں نے برش رکھ دیا، ماں بھاگنے کے انداز میں اپنی چارپائی کی طرف گئیں، کمبل کو اٹھایا اور بولیں ثاقب بیٹا اب جاگ جاؤ سکول کا وقت ہو گیا ہے، جاگو بیٹا، جاگو میں اپ کے لیے ناشتہ لگاتی ہوں، پھر ماں کچن میں گئیں اور میں نے امی کی چارپائی کا کمبل لپیٹا چوما اور ایک طرف رکھ دیا۔
اتنے میں امی ہم بہن بھائی کا ناشتہ لے کہ آ گئیں۔ میرا آج ناشتہ کھانے کو دل نہیں کر رہا تھا مگر ماں بار، بار کہہ رہی تھیں بیٹی اپ دیکھتی نہیں جب اپ ناشتہ کم کھاتی ہو تو تیرا بھائی بھی دل سے نہیں کھاتا اور پھر اس کو سکول میں بھوک لگتی ہو گی،
میں نے کچھ اور کھانے کی ایکٹنگ کی۔
اب ماں سامنے والے کمرے میں گئیں اور بھائی کا سکول بیگ لے آئیں،
اور بولیں چلو، چلو جلدی کرو، گاڑی آ گئی! پھر میری ماں میرے ساتھ دروازے تک آئیں، دروازے پے میرا منہ چوما،
پھر ماں نیچے بیٹھ گئیں، اور فضا کے بوسے لے،
آج سکول میں بیٹھنے کو میرا دل نہیں کر رہا تھا، میں نے ایک گھنٹہ پہلے ٹیچر سے کہاں میڈم آج 16 دسمبر ہے اور میری ماں گھر پے اکیلی ہیں، میری گاڑی کو فون کریں مجھے گھر جانا ہے،
آج پہلی بار میں ںسکول سے ایک گھنٹہ پہلے گھر کے دروازے پے پہنچی تو کیا دیکھتی ہوں میری ماں ہمارے انتظار میں ابھی سے ہی دروازے پے کھڑیں تھیں،
آج میرے ضبط کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا میں چیخ کے جا ماں سے لپٹی،
میرے ماں نے ایک قہقہہ لگایا اور بولیں
آج ثاقب ساتھ کیوں نہیں آیا، پھر خود ہی بولیں مجھے پتہ ہے وہ آج کیوں نہیں آیا ۔ ۔ ۔ وہ ہمیشہ 16 دسمبر کو دیر سے آتا ہے۔
تحریر : ابو ابیر علوی
04/10/2016
Post by Ali Zamman Awan
28/09/2016
Some pic of FFMS B.K . Received from ALI zAmMaN.