United Teachers Council - Chakwal

United Teachers Council - Chakwal چکوال کی تمام اساتذہ تنظیموں کا متفقہ فورم

Convener United Teachers Consil Distt Chakwal Ex President SES Teachers Association Disrr Ckl
l;Sadar kisan Board ckl ' Gen Sec Tanzeem e Assatiza distt ckl

19/09/2025

شیخوپورہ کے وکلاء کی سی ای او ایجوکیشن کے ساتھ غنڈی گردی کی پرزور مذمت اور قانونی کاروائی کا مطالبہ

آگیگا پنجاب کے مرکزی راہنماؤں سے سوال
27/06/2025

آگیگا پنجاب کے مرکزی راہنماؤں سے سوال

25/06/2025

مظاہرین نے پنجاب اسمبلی چوک بلاک کر دیا

25/06/2025

ملازمین احتجاج کی موجودہ صورتحال۔ قاضی محمد اکمل صدر آگیگا ضلع چکوال اپنی ٹیم کے ساتھ دھرنے میں شامل

21/06/2025

دنیا میں قتیل اس سا منافق نہیں کوئی ۔جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا ۔چلو چلو لاہور چلو جس مرضی قافلہ کیساتھ جس مرضی تنظیم کیساتھ لیکن شمیولیت یقینی کامیابی یقینی

پریس ریلیزایس ایس ٹی کیڈر اساتذہ کی پروموشن کے حوالے سے ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے اظہارِ تشویشایس ایس ٹی ایسوسی ایشن پن...
15/06/2025

پریس ریلیز

ایس ایس ٹی کیڈر اساتذہ کی پروموشن کے حوالے سے ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے اظہارِ تشویش

ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن پنجاب کے ایک وفد نے راجہ کامران عزیز، مرکزی صدر ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن پنجاب کی قیادت میں ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جناب تنویر اسلم سیتھی صاحب سے ملاقات کی۔ وفد کے دیگر اراکین میں
🖊️ ضیاءالدین شاکر
مرکزی سینیئر نائب صدر ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن پنجاب
🖊️ ملک رفاقت نواز
چیئرمین ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن ضلع چکوال
🖊️ قاضی محمد اکمل
صدر اگیگا ضلع چکوال
🖊️ شہزاد عابد
صدر ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن تحصیل چوآسیدن شاہ
🖊️ سید قمر عباس شاہ
سینیئر ایس ایس ٹی
🖊️ اشفاق حسین
سینیئر ایس ایس ٹی
🖊️ عمران حسین انجم
سینیئر ایس ایس ٹی وغیرہ
شامل تھے۔

اس موقع پر وفد نے پنجاب کے وزیر تعلیم جناب رانا سکندر حیات صاحب کی جانب سے ایس ایس ٹی کیڈر اساتذہ کو ترقی (پروموشن) کے حق سے محروم کرنے کے حالیہ اعلانات اور سینیارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹیسٹ کی بنیاد پر ہیڈماسٹر/ہیڈمسٹریس کی تعیناتی کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وفد نے جناب تنویر اسلم سیتھی صاحب سے درخواست کی کہ وہ اساتذہ کرام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ اساتذہ کی جانب سے پیش کیے گئے دیگر اہم مسائل میں لیو انکیشمنٹ (Leave Encashment) کی بحالی، پینشن کی ظالمانہ اصلاحات کا خاتمہ، اور ایس ایس ایز/اے ای اوز کی ریگولرازیشن کا معاملہ شامل تھا۔

وفد نے زور دیا کہ اساتذہ کی سینیارٹی اور تجربے کو نظرانداز کرکے صرف ٹیسٹ کے ذریعے ترقی دینے کا فیصلہ نہ صرف غیرمنصفانہ ہے بلکہ تعلیمی شعبے میں بھی منفی اثرات مرتب کرے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم پنجاب اساتذہ کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے۔

جناب تنویر اسلم سیتھی صاحب نے وفد کی باتوں کو غور سے سنا اور اساتذہ کرام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام تک ان کی آواز پہنچانے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے لیے اساتذہ کی بہبود انتہائی ضروری ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی و انتظامی سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔

وفد نے امید ظاہر کی کہ جناب تنویر اسلم سیتھی صاحب کی مداخلت سے ایس ایس ٹی کیڈر کے مسائل خصوصاً پروموشن پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے گی اور ان کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

13/03/2025

Well said. Appreciated.

22/02/2025

Address

Chakwal
48800

Telephone

923335915425

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when United Teachers Council - Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share