18/11/2025
🎉 Upcoming Seminar Alert! 🎉
The Computer Science Department of Government Graduate College of Commerce, Pinwal Road Chakwal proudly presents a highly informative seminar on:
🚀 IoT Traffic Classification
Join us for an insightful session where our distinguished speakers will discuss cutting-edge research and modern techniques in IoT network analysis and classification — a must-attend event for tech enthusiasts, students, and researchers!
👨🏫 Speakers:
1️⃣ Shahbaz Rasheed — PhD Scholar
2️⃣ Dr. Haider Ali Khan — HOD, Computer Science Department
📍 Venue:
Conference Room, Government Graduate College of Commerce, Chakwal
📅 Date:
04 December 2025
📝 Organised By:
Computer Science Department
Don’t miss this opportunity to learn from experts and deepen your understanding of IoT systems. See you there! ✨
05/08/2025
Admission open in Govt. Graduate College Pinwal Chakwal for BS Computer Science. Big opportunity to avail quality education in an affordable fee per semester.
09/08/2024
BSCS 3rd Semester 100% result
08/08/2024
گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنوال کے بی ایس سی ایس سیکنڈ سمسٹر کے باصلاحیت طالب علم، غضنفر علی نے کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن کی ٹیم کی طرف سے ایچ ای ڈی سپورٹس (بیڈمنٹن) پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی راولپنڈی ڈویژن کے لیے بالعموم اور ہمارے کالج کے لیے فخر کا باعث ہے۔ غضنفر علی نے اپنی محنت، لگن، اور غیر معمولی صلاحیتوں سے یہ مقام حاصل کیا، جو نہ صرف ان کے والدین بلکہ اساتذہ اور ساتھی طالب علموں کے لیے بھی باعثِ افتخار ہے۔ ان کی اس کامیابی نے ہمارے کالج کا نام روشن کیا ہے اور دوسرے طلباء کے لیے بھی ایک مثال قائم کی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ غضنفر علی مستقبل میں بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں اور اپنی تعلیم اور کھیل دونوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے رہیں۔ اس عظیم کامیابی پر وہ دلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
11/07/2024
گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنوال کے شعبہ کمپیوٹر سائنس نے آج ایک شاندار سیمنار کا انعقاد کیا جس کا موضوع آرٹیفیشل انٹیلیجنس/مصنوعی ذہانت تھا۔ اس سیمینار میں طلباء و طالبات نے بڑی دلچسپی سے شرکت کی اور مفید معلومات حاصل کیں۔ سیمینار کا آغاز ثمرینہ کلثوم کی پراثر تلاوت سے ہوا، جس نے ماحول کو روح پرور بنا دیا۔
کنزا خالد منہاس اور دعا داؤد نے نہایت عمدگی سے مصنوعی ذہانت کا تعارف پیش کیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کی تاریخ، اس کی اہمیت اور اس کے مختلف استعمالات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ ان کی پریزنٹیشن نے سب کی توجہ حاصل کر لی اور سامعین کو سوچنے پر مجبور کیا۔پروگرام کے آخر میں پروفیسر حیدر علی خان نے مصنوعی ذہانت پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے امکانات اور اس کے ذریعے ممکنہ چیلنجز پر گفتگو کی۔ پروفیسر حیدر علی خان کی گفتگو نے سامعین کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں مزید تحقیق کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔یہ سیمینار ہمارے کالج کی تعلیمی سرگرمیوں میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوا۔