06/03/2022
"چکوال میں احتجاجی مظاہرہ"
آج بروز اتوار صبح دس بجے سانحہ پشاور کے لواحقین سے ہمدردی اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ضلع چکوال کے مومنین مہاجرین امام بارگاہ میں جمع ہوئے جہاں پر علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.
پورے 11:00 ریلی کا آغاز ہوا جو بھون چوک پر جا رکی اور وہاں پر شیعہ علماء کونسل کے صدر مولانا مظہر حسین کاظمی صاحب، مولانا امداد صابری صاحب، مولانا اعجاز نقوی صاحب، ذاکر اہل بیت سید شمس العباس کاظمی اور آخر پہ رہبر کمیٹی چکوال کے نمائندے ایڈووکیٹ سید نجم الحسن کاظمی نے خطاب کیا.
مقررین نے حکومت پر واضح کیا کہ پاکستان شیعوں نے بنایا ہے اور وہ اس کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں.
مگر حکومت اداروں پر یہ قدغن ہے کہ اس ملک اور ضلع چکوال میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں مگر انتظامیہ خواب غفلت میں ہے.
آخر میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وطن عزیز کے امن کو بحال رکھنے کے دہشت گرد تنظیموں کو لگام دی جائے اور سانحہ پشاور کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے .
اگر حکومت دہشت گردوں کو لگام نہیں دے سکتی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی.
یاد رہے کہ آج کا یہ مظاہرہ رہبر کمیٹی چکوال کی کال پر کیا گیا جو اس وقت ضلع بھر کے شیعوں کی حفاظت میں سرگرم ہے.
(المرتضی نیوز چکوال)
03/03/2022