پیارا لاوہ

پیارا لاوہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from پیارا لاوہ, Lari Adda Lawa, Chakwal.

لاوہ تاریخ اور ثقافت کا گہوارہ! ہمارا گاؤں ضلع چکوال میں واقع ہے اور اپنی قدیم روایات، مہمان نوازی اور خوبصورت مناظر کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔اس پیج کے ذریعے ہم آپ کو لاوہ کی تاریخ، مقامی خبریں، ثقافتی جھلکیاں اور اہم معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔"

تحصیل لاوہ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ستھرا پنجاب کے خصوصی صفائی آپریشن کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فیلڈ ...
08/10/2026

تحصیل لاوہ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ستھرا پنجاب کے خصوصی صفائی آپریشن کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر ملک عزیر انور کو اسسٹنٹ کمشنر لاوہ ثنا ندیم اور تحصیل منیجر عامر حیات کھیارا کی جانب سے بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

ماسٹر محمد امین صاحب مرحوم، تحصیل لاوہ کا تاریخی جنازہ "ہمارے جنازے ہماری حقانیت کی گواہی دیں گے (امام احمد ابن حنبل)اس ...
01/10/2026

ماسٹر محمد امین صاحب مرحوم،
تحصیل لاوہ کا تاریخی جنازہ
"ہمارے جنازے ہماری حقانیت کی گواہی دیں گے (امام احمد ابن حنبل)
اس شہر نے آج وہ منظر دیکھا جو اس سے پہلے کبھی نہ دیکھا،،
لوگ آتے گئے اور جگہ کم پڑتی گئی،
وسیع احاطہ رکھنے والی جنازہ گاہ بھری، پھر راستے بھرے اور پھر سڑکیں بھر گئیں، یہ لوگ نہیں تھے بلکہ محبتوں کا وہ سمندر تھا جس کا کوئی کنارہ نہیں تھا، یہ ان دلوں کا ہجوم تھا جن میں امین صاحب کی محبت سمائی ہوئی تھی .
اللہ پاک امین صاحب کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں لاوہ کے ایک نوجوان کے اغوا اور قید کی خبر انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ ماں باپ کی...
07/09/2026

بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں لاوہ کے ایک نوجوان کے اغوا اور قید کی خبر انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔
ماں باپ کی نظریں اپنے پیارے کی واپسی کی منتظر ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس نوجوان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور جلد بحفاظت اپنے گھر والوں تک پہنچائے۔ آمین۔ 🤲
اہلیانِ لاوہ سے اپیل ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اس نوجوان اور اس کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

🌟 اہلیانِ لاوہ کے لیے خوشخبری! اب بچوں کے علاج کے لیے دور جانے کی ضرورت نہیں۔ 👨‍⚕️ ڈاکٹر محمد کاشف نواز اعوانMBBS, MCPS🩺...
27/08/2026

🌟 اہلیانِ لاوہ کے لیے خوشخبری!
اب بچوں کے علاج کے لیے دور جانے کی ضرورت نہیں۔
👨‍⚕️ ڈاکٹر محمد کاشف نواز اعوان
MBBS, MCPS
🩺 ماہرِ امراضِ اطفال (Child Specialist)
ڈاکٹر صاحب ہر جمعہ کو لاوہ تشریف لاتے ہیں اور بچوں کا معائنہ، تشخیص اور علاج فراہم کرتے ہیں۔
📍 مقام: فیملی میڈیکل کلینک، نزد بینک آف پنجاب، لاوہ
🕓 اوقات: شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک
بچوں کی صحت، نشوونما اور مختلف بیماریوں کے مؤثر علاج کے لیے مستند ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
📞 رابطہ:
0336-8855984
0301-8855984
❤️ اپنے بچوں کی بہتر صحت کے لیے بروقت معائنہ ضرور کروائیں۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ لاوہ اور گردونواح کے والدین تک یہ مفید معلومات پہنچ سکیں۔ 🙏

پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک شہریار اعوان کی خصوصی کاوشوں سے تحصیل لاوہ کے لیے 3 کروڑ 52 لاکھ روپے ک...
08/08/2026

پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک شہریار اعوان کی خصوصی کاوشوں سے تحصیل لاوہ کے لیے 3 کروڑ 52 لاکھ روپے کے اہم ترقیاتی منصوبے سامنے آئے ہیں، جن میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لاوہ اور کالج روڈ لاوہ کے ترقیاتی و تعمیراتی کام شامل ہیں۔ 🏥🛣️
اس اہم پیش رفت پر ملک شہریار اعوان صاحب، ملک جاوید صاحب اور ملک لال خان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی کاوشوں سے تحصیل لاوہ کے لیے یہ اہم منصوبے ممکن ہوئے۔
یہ منصوبے لاوہ کی ترقی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ ❤️

⚖️ الحمدللہ!  ایڈووکیٹ ملک بہزاد لاوہ کو پنجاب بار کونسل کا لائسنس حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔ 💐اللہ ...
29/07/2026

⚖️ الحمدللہ!
ایڈووکیٹ ملک بہزاد لاوہ کو پنجاب بار کونسل کا لائسنس حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔ 💐
اللہ تعالیٰ آپ کو وکالت کے شعبے میں بے شمار کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

🍽️ لاوہ والوں کے لیے بہترین ذائقہ، بہترین معیار! ❤️اگر آپ لاوہ میں واقعی لذیذ، صاف ستھرا اور مناسب قیمت والا کھانا تلاش ...
22/07/2026

🍽️ لاوہ والوں کے لیے بہترین ذائقہ، بہترین معیار! ❤️
اگر آپ لاوہ میں واقعی لذیذ، صاف ستھرا اور مناسب قیمت والا کھانا تلاش کر رہے ہیں تو بابا جی ریفریشمنٹ پوائنٹ ضرور آزمائیں۔
قاری محمد آصف صاحب نہایت خوش اخلاق، مخلص اور بہترین میزبان ہیں۔ یہاں کا مشہور قیمہ مٹر، تازہ ناشتہ، چائے اور دیگر کھانے ذائقے میں لاجواب ہیں، جبکہ قیمتیں بھی ہر کسی کی پہنچ میں ہیں۔
میں اپنی طرف سے بابا جی ریفریشمنٹ پوائنٹ کی بہترین سروس، صفائی اور معیاری کھانے کی دل سے تعریف کرتا ہوں۔ اگر ابھی تک نہیں گئے تو ایک بار ضرور تشریف لے جائیں، ان شاء اللہ بار بار جانے کو دل کرے گا۔
📍 مقام: نیو ریحان مارکیٹ، تہانہ روڈ، لاوہ
اللہ تعالیٰ قاری محمد آصف صاحب کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور ان کے کاروبار کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔ آمین۔ 🤲
#لاوہ

تمام احباب سے گزارش ہے کہ یہ بچہ صبح لاوہ سمبلاں والی سے گھر سے لاپتہ ہے اگر کسی دوست بھائی نے کہیں دیکھا ہو یا کوئی معل...
20/07/2026

تمام احباب سے گزارش ہے کہ یہ بچہ صبح لاوہ سمبلاں والی سے گھر سے لاپتہ ہے اگر کسی دوست بھائی نے کہیں دیکھا ہو یا کوئی معلومات ہوں تو نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں اور بچے کو اپنے ورثاء تک پہنچانے میں مدد کریں شکریہ
03010669875

11/07/2026

لاوہ پارک 🥰

Address

Lari Adda Lawa
Chakwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پیارا لاوہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to پیارا لاوہ:

Shortcuts

Share