B.A English online exams prep

B.A English online exams prep

Share

this page will provide you the notes & videos of important mcqs & lectures of b.a English...

17/01/2023

آپ لوگ ہمیں زندگی گزارنے کے گُر سکھاتے ہیں۔
آپ لوگ ہمیں بتاتے ہیں کہ غلامی قبول نہ کرو،
آپ لوگ ہمیں بتاتے ہیں ہمیشہ حق پر رہو اور حق کا ساتھ دو،
آپ لوگ ہمیں بتاتے ہیں کہ ایماندار رہو، مخلص رہو اور پُر عزم رہو،
آپ لوگ ہمیں بتاتے ہیں کہ اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھاؤ،
آپ لوگ ہمیں بتاتے ہیں کہ غلط کو غلط کہو، اور ظالم کا ساتھ مت دو،
آپ لوگ ہمیں اسلام سکھاتے ہیں،
آپ لوگ ہمیں ملک سے محبت سکھاتے ہیں،
آپ لوگ ہمیں اخلاقیات سکھاتے ہیں،
آپ لوگ ہماری ہمت بندھاتے ہیں اور آپ لوگ ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں
لیکن کیا آپ لوگ ہمیں یہ سب کچھ ہمیشہ صرف زبانی کلامی ہی بتاتے اور سکھاتے رہیں گے اور وقت یوں ہی گزرتا رہے گا؟ ہم آپ لوگوں کو فالو کرتے ہیں، ہم آپ لوگوں کو اپنے پیشوا سمجھتے ہیں ہم آپ لوگوں سے سیکھتے ہیں آپ لوگوں کی باتوں کو پسند کرتے اور ان پر یقین رکھتے ہیں لیکن کیا آپ لوگ خود ہمیں اپنی ان تعلیمات کا عملی مظاہرہ کر کے کبھی نہیں دکھائیں گے؟ کیا آپ لوگ اپنے کمفرٹ زونز سے کبھی باہر نہیں نکلیں گے؟
آخر کب تک آپ اور آپ جیسے ملک کے دیگر تعلیم یافتہ اور باشعور لوگ ملک کو ہر لحاظ سے دیوالیہ ہوتے جاتے دیکھتے رہیں گے اور اسے بچانے کیلئے آگے نہیں بڑھیں گے؟ عرصہ دراز سے اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والے کرپٹ عناصر سے ملک کو آزاد کروانے میں کیا آپ لوگ اپنا کردار ادا نہیں کریں گے؟
آخر کب تک ہماری ہمتیں بندھانے والے خود یہ ہمت نہیں کریں گے؟ آخر کب تک آپ میدان میں نہیں اتریں گے؟ کیا مرتے وقت آپ کو افسوس نہ ہو گا کہ آپ کی زندگی میں لاکھوں کروڑوں لوگ آپ کو فالو کرتے تھے مگر آپ انہیں محض باتوں سے ہی محظوظ کرتے رہے، انہیں بس باتوں سے ہی بہلاتے رہے، اور اپنے آپ ہی کو بس ترقی دیتے رہے، آپ کوشش کرتے، آپ میدان میں اترتے تو آپ انہیں متحد کر سکتے تھے، آپ انہیں ایک قوم بنا سکتے تھے، ایک طاقت بنا سکتے تھے اور اس طاقت سے ملک بچا سکتے تھے مگر آپ کے منافع اور سکون نہ چھوڑنے کی وجہ سے اور آپ کے بزدل ہونے کی وجہ سے آپ اپنی اور ان سب کی نسلوں کو نسل در نسل اس ملک پر قابض حکمرانوں کی غلامی ہی میں چھوڑ کر روانہ ہو رہے ہیں؟ یقیناً آپ کو افسوس ہو گا اور بہت افسوس ہو گا جس کا اندازہ قاسم علی شاہ کو تو شاید بَروقت ہو گیا ہے اور انہوں نے تو یہ قدم اٹھا لیا ہے ، شاہ صاحب نے خود کو بارش کا پہلا قطرہ ثابت کر دیا ہے، ان کے اس اقدام کا متنازع ہونا کوئی پریشان کن بات نہیں ہے، یہ ہوتا ہے۔ انسان کے اختیار میں کوشش ہے نتائج اللہ پاک کے ہاتھ میں ہیں اور اللہ پاک کوششیں ضائع نہیں کرتا۔ آپ سب لوگ ہمت کیجیے، ملکِ خداداد کو اس وقت آپ جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے، عوام کو آپ جیسے قابل لوگوں کی ضرورت ہے، آپ جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔
اگر شاہ صاحب کسی سیاسی سازش یا چال کا حصہ نہیں اور اگر آپ سب بھی واقع اپنے قول و فعل کے سچے لوگ ہیں تو ہماری آنے والی نسلوں کو آزادی دلانے کیلئے اب آگے قدم بڑھائیں یہ بہترین وقت ہے کہ ہماری ثقافت ، ہمارے اقدار، ہماری اخلاقیات بچانے کیلئے آگے بڑھیں آپ یہ کر سکتے ہیں اور آپ کو یہ کرنا چاہیے کیونکہ لوگ آپ کو سنتے ہیں آپ کو پڑھتے ہیں آپ کو فالو کرتے ہیں۔ ایک دوسرے سے رابطے کیجیے ملاقاتیں کیجیے، سر جوڑیے اور یک جا و یک جان ہو جائیے پاکستان انٹلکچولز پارٹی تشکیل دیجیے قواعد و ضوابط طے کیجیے، کبھی نہ بِکنے اور کبھی نہ جُھکنے کے عہد کیجیے، منزل کا تعین کیجیے ،منشور بنائیے، ٹیم بنائیے، ذمہ داریاں بانٹیے، مل کر کام کیجیے، جدوجہد کیجیے ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کا ساتھ دیں گے ہم آپ کی طاقت بنیں گے، آپ لوگوں کی قیادت میں ہم اس ملک کو آزاد کروائیں گے اور اس ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالیں گے۔ ملک پر قابض مگرمچھوں کا ہم فرداً فرداً تو بس ایک ایک نوالہ ہیں لیکن اگر آپ کی کوششوں سے ہم سب متحد ہو جائیں تو ہم ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ان کا بہت بڑا ہتھیار الیکٹرانک میڈیا ہے جو ان کے اشاروں پر چلتا ہے اور ان کے سوشل میڈیا سیلز ہیں جن کے ذریعے وہ ہر سر اٹھانے والے قابل اور باشعور شخص کی یوں کردار کشی کرتے ہیں کہ لوگوں کی نظر میں اس شخص کا تاثر اچانک کچھ سے کچھ ہو جاتا ہے جیسا کہ کل سے قاسم علی شاہ صاحب کے خلاف مہم لانچ کر دی گئی ہے لیکن اگر آپ سب لوگ اکٹھے ہو جائیں تو خود ایک بہت بڑا چینل بن سکتے ہیں جس کے ذریعے ایسی مہمات اور دیگر رکاوٹوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ سو ہمت کریں، فیصلہ لیں اور سب مل کر ایک مضبوط زنجیر بنیں۔

Qasim Ali Shah , Qaiser Ahmed Raja , Qaiser Abbas , Mir Mohammad Alikhan , Muniba Mazari , Dr. Muhammad Affan Qaiser , Professor Dr Javed Iqbal , Sahil Adeem Official , Ashraf Chaudhry , MA talks , Inspiring Sultan Khan , Ali Ahmad Awan , Hammad Safi .

25/05/2021
28/04/2021

a very easy to understand grammar,,
starting from parts of speech,,,
you will surely love it..inn shaa Allah..

subscribe to youtube channel;b.a/bsc f.a fsc english lectures

27/03/2021

join me on youtube to prepare for exams,,,
free of cost
you just have to subscribe
: b.a bsc & f.a fsc lectures

27/03/2021

Exams may be conducted after 2 months...
اب تیا ری کیسے کرنی ہے???

27/03/2021

B.a bsc exams of Punjab uni;
postponed till further orders

13/01/2021

Standard videos of b.a/bsc & f.a/fsc English syllabus videos are avaialable at my youtube channel
Go & watch

13/01/2021

Join youtube:b.a bsc f.a fsc English lessons by prof.humaira

13/01/2021

Best wishes for your exams

Want your school to be the top-listed School/college in Chakwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Chakwal