22/03/2023
*🌙📒رمضان پلاننگ۔۔۔کچھ مفید باتیں*
*🤲🏻اذکار اور دعائیں*
✨ابھی سے سراپا دعا بن جائیں۔ جب آپ کا رب وہ ہے جو آپکے مانگنے سے آپ سے خوش ہوتا ہے۔ جس سے مانگنا نیکی اور عبادت ہے اور دینے سے اسکے خزانے کم نہیں ہوتے۔ *تو مانگنے میں سستی، غفلت بالکل نہ کیجئے گا*
📿روزانہ کیلئے ایک یا دو قرآنی یا مسنون اذکار طے کرلیں۔ پورا دن ان پر توجہ دیں۔
*اسکو صرف زبان کی حرکت نہ بنائیں۔ جو تسبیح حمد دعا کر رہے ہیں اسکا معنی آپکو پتہ ہو۔*
*ذکر کا مطلب اللہ کو یاد کرنا ہے۔ بس یہ ذہن میں رکھئے کہ آج ان الفاظ میں یاد کرنا ہے۔*
(مثلا درود شریف کا دن،سورہ اخلاص کا دن، سبحان اللہ و بحمدہ۔۔۔، لا الہ الا اللہ وحدہ۔۔۔۔، استغفار، لا حول ولا قوہ وغیرہ)
📿صبح، شام اور رات کی مسنون دعائیں جتنی پڑھ سکیں ضرور پڑھیں۔
🤲🏻روزمرہ روٹین کی دعائیں اللہ کی حمد و شکر کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انکے سٹیکرز خرید کر یا لکھ کر سامنے لگالیں۔ انکا اہتمام کریں۔ مثلا سونے جاگنے،کھانے پینے،واش روم آنے جانے،سواری مسجد کی دعائیں وغیرہ۔
📖رسول اللہ صہ کی سنت کے مطابق جو 4 سورتیں سونے سے پہلے پڑھنا ثابت ہے روزانہ۔ اسکو 5،10 آیات یا 1 رکوع۔باری باری تلاوت کرکے سو جائین۔
(الزمر، الاسرائیل، السجدہ، الملک)
🤲🏻دعاوں کی کتابوں سے ہر نماز کے بعد دعائیں مانگیں۔ 2،3 دعائیں ہر نماز کے بعد طے کرلیں۔دعا کا ترجمہ ضرور دیکھیں۔ ورنہ غفلت اور بے دھیانی سے مانگی دعا کا فائدہ نہیں ہوگا۔
*ابھی سے پلاننگ کرلیں کہ کیا کیا دعائیں مانگنی ہیں۔*
زندگی کی مشکلات اور ناممکنات کو دیکھئے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی پریشانیوں کی دعائیں۔۔پلان کریں گے تو ڈھیروں دعائیں مانگ سکیں گے۔ اسکو یوں بھی کیا جا سکتا ہے ایک دن والدین کیلئے، اپنے ہر بچے کیلئے، بہن بھائیوں،دوستوں، ایمانی بہنوں کیلئے یوں تقسیم کرلیجئے۔
💧آہ زاری سے، منت کرکے،عاجزی سے، گڑگڑا کر، آنکھ سے آنسو نہ گرے تو دل کی ندامت سے اور آنسووں سے۔۔۔
اپنے رب کو پکاریں۔
✒️ایمان ٹیم