Irfan Ullah

Irfan Ullah

Share

Being Director of GIBS, want to show positive image of society and serve the humanity through education and social services.

15/09/2025

Admissions Open ….

09/07/2025

ثمر ہارون بلور نے ANP کیوں چھوڑی؟

یہ محض ایک شخصیت کا فیصلہ نہیں، بلکہ یہ اے این پی کی موجودہ قیادت پر عدم اعتماد کا کھلا اظہار ہے۔

ثمر ہارون بلور، جو ایک شہید کی بیوہ اور پشتون قوم پرستی کی علامت تھیں، اگر وہ بھی قوم پرستی کی دعویدار پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ نون جیسے جماعت کی طرف جاتی ہیں، تو اس کا مطلب صرف ایک ہے:

اے این پی قیادت ناکام ہو چکی ہے۔
یہ شکست صرف ثمر بلور کی نہیں، بلکہ ANP کے اس نظریے کی ہے جسے قیادت نے خود مٹا دیا۔

اب سوال یہ نہیں کہ "ثمر بلور کیوں گئی؟"
اصل سوال یہ ہے کہ ANP میں رہنے کے لیے بچا ہی کیا ہے؟"

Photos from Irfan Ullah's post 04/07/2025


اگر یہ لڑکی خیبر پختونخواہ کے کسی علاقہ سے تعلق رکھنے والی پشتون لڑکی ہوتی،
تو آج تک اس کے باپ، بھائی اور خاندان کے سارے غیرت مند مرد اس کی زندگی کو جہنم بنا چکے ہوتے۔
اس پر بدچلنی کے فتوے لگتے،
اسے خاندان سے کاٹ دیا جاتا،
اور ساری عمر کا طعنہ اس کے ماتھے پر لکھ دیا جاتا۔(چی مٹیزہ دہ)

لیکن چونکہ یہ ایک امریکن لڑکی ہے،
اس لیے سب لوگ اس کے ساتھ بیٹھ کر سیلفیاں بنا رہے ہیں،
خوشیاں منا رہے ہیں،
اور پروٹوکول دے کر واہ واہ کر رہے ہیں۔

یہی ہے ہمارے معاشرے کا بدترین ڈبل سٹینڈرڈ۔
جہاں اپنی بہن بیٹی کا سانس لینا بھی غیرت کا مسئلہ بن جاتا ہے،
اور ایک غیر ملکی لڑکی کے لیے سب اخلاق، مہمان نوازی اور عزتیں بچھا دی جاتی ہیں۔

کب تلک؟
کیا ہماری عزت و غیرت صرف اپنوں کے لیے تلوار ہے؟
کب ہم انصاف کے ساتھ سوچنا سیکھیں گے؟
کب ہم اپنی بیٹیوں کو بھی انسان سمجھیں گے؟"**




21/06/2025

گرمی سے کسی کو مرتے ہوئے نہیں دیکھا، لیکن دریا میں نہاتے ہوئے آئے روز نوجوان اپنی زندگیوں سے ھاتھ دھو کر ماں باپ کو عمر بھر کے لیے غمزدہ چھوڑ دیتے ہیں۔
گرمی برداشت ہو سکتی ہے، خدا کے لئے دریاؤں سے دور رہیں۔

07/06/2025

تمام امت مسلمہ کو عید مبارک ۔۔۔

10/05/2025

رات کو ہم آرام سے سو رہے تھے، تو کوئی دفاع کر رہا تھا تو کوئی گھس کے مار رہا تھا۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد
اور اگر اس وقت بھی کوئی پاک فوج کے خلاف ہے تو 🤛

29/04/2025

رولنمبر سلپ آئی، لیکن وہ خود نہ آ سکا...

3 اپریل کو ایک موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں وفات پانے والے عزیز طالبعلم سفیان کبیر کی رولنمبر سلپ موصول ہوئی۔
وہ اس امتحان کی تیاری کر رہا تھا، خواب دیکھ رہا تھا، مستقبل کی امیدیں باندھ رہا تھا...
مگر وقت کو کچھ اور منظور تھا۔
امتحان سے پہلے ہی وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا۔

کبھی انسان کچھ سوچتا ہے، منصوبے بناتا ہے —
لیکن ہوتا وہی ہے جو تقدیر میں لکھا ہوتا ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ سفیان کبیر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،
اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

"انسان کچھ اور سوچتا ہے، وقت کچھ اور دکھا دیتا ہے۔"

Photos from GIBS Chakdara's post 04/04/2025

اللہ دی جنتونہ نصیب کی گلابہ۔۔۔
او مور و پلار لہ دی اللہ د زڑہ صبر ورکہ۔۔

Photos from Irfan Ullah's post 17/01/2025

سکول و کالج کے ٹف ٹائم ٹیبل،روزمرہ کی مصروفیات اور گھریلوں ذمہ داریوں سے چند دن کی فرصت لے کر F.Sc سٹوڈنٹس کے ساتھ لاہور و اسلام آباد کا 4 روزہ یادگار ٹور کیا۔ اس سفر میں تاریخ، ثقافت، اور خوبصورت یادوں کے ساتھ ہنسی مذاق اور شاگردوں کے ساتھ بے تکلف دوستی کا لطف اٹھایا۔ شاگردوں کے ساتھ وقت گزار کر ایسا لگا جیسے عمر کا پہیہ رک سا گیا ہو، اور دل جوانی کی طرف لوٹ آیا ہو۔اور بڑھاپے سے بچنے کا یہی ایک طریقہ بھی ہے کہ جوانوں کے ساتھ رہا جائے😜۔
لاہور میں سابقہ سٹوڈنٹس نے بھی رابطہ کیا، سدید کے اصرار کے باوجود وقت کی کمی کے باعث ملاقات نہ ہوسکی۔ جبران خان اور ذیشان ملنے ہوٹل تشریف لے آئے۔جبران خان کی طرف سے کیک کے تحائف کا شکریہ۔
اسلام آباد میں ثناءاللہ نے فون کرکے عزت افزائی بخشی۔ سب کا شکریہ
یہ سفر ہمیشہ دل کے قریب رہے گا! ❤️


"

23/12/2024

شادی مبارک۔۔۔
انتہائی قابل قدر اور تابعدار شاگرد خیبر خان کے شادی کے موقع پر ظہور عالم صاحب اور سابقہ گیبزین کے ساتھ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Chakdara Fort?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


GIBS Chakdara
Chakdara Fort
18800