03/07/2025
سائنس اور مولوی!
ہم مولوی تو ممبر و محراب سے صرف نیک بننے کا کہتے ہیں،
ظاہر ہے نیک بنیں گے تو آگے سارے کام نیک نیتی سے کریں گے، کفار صرف اپنی قوم سے وفاداری کرتے کرتے ترقی کر گئے لیکن ہمارے سائنس پڑھنے والے مسلمان نے بجائے سائنس میں محنت کرنے کے توپوں کا رخ مولوی کی طرف پھیر دیا،
کیا کفار کو یہ طیارے ان کے مذہبی رہنماؤں نے بنا کے دیئے ہیں؟
جب انہوں نے خود بنائے تو تم بھی خود بناؤ،
حرام خور محنت خود نہیں کرتے اور روتے منبر و محراب کو ہیں،
مولویوں نے کیا تمہیں باندھ رکھا ہے؟
یا تمہارے سائنسی اداروں کے چیئرمین مولوی ہیں؟
جب کوئی لینا دینا ہی نہیں تو کوستے کس بات کو ہیں؟
کیا ہم نماز روزے حسن اخلاق قوم سے وفاداری کی تلقین بھی نہ کریں؟
ہمارا کام ہمیں کرنے دو اپنا کام خود کرو،
تمہیں مولوی حافظ قاری چاہییں تو ہم سے بات کریں،
کسی چیز میں دینی رہنمائی چاہیے مولوی سے ملیں ورنہ اپنی دنیا کے امور میں خود مہارت پیدا کریں،
اپنی نالائقی مولوی کے سر مت تھوپیں،
کوئی ایک سائنس کا طالب علم ہی ایسا دکھا دیں جسے مولوی نے سائنس پڑھنے سے کبھی روکا ہو ,!