Khazina Biyanat

Khazina Biyanat فیس بک کا یہ پیج مرکزی جامع مسجد اور حضرت مفتی محمد مسعود احمد صاحب کا واحد بیانات کا پلیٹ فارم ھے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
فیس بک کا یہ چینل بنانے کے بنیادی مقاصد میں سے سب سے پہلا اور اہم مقصد یہ ہے کہ حضرت مفتی محمد مسعود احمد صاحب جو کہ اٹک شہر میں ضلعی خطیب کے طور پراپنی فیوض پھیلا رہے ہیں ان کے متعلقین تک جو کہ بیرون شہر یا بیرون ممالک میں قیام پذیر ہیں اور حضرت سے بالواسطہ مفید نہیں ہو سکتے تو سوشل میڈیا کے اس دور میں اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ان حضرات تک حضرت دامت براکاتہم العالی

ہ کے بیانات پہنچانا مقصود ہے تاکہ وہ بھی کسی نہ کسی درجہ میں رابطے میں رہیں۔باقی عوام الناس بھی ان بیانات سے ویسے ہی فائدہ اٹھا سکتی ہے جیسا کہ جضرت مفتی صاحب کے متعلقین کے لئے کوشش کی گئی ہے لیکن گزارش ہے کہ حضرت مفتی صاحب کے ساتھ اگر وہ اپنا کچھ تعلق بالواسطہ بنا لیتے ہیں تب ہی ان کو بلا واسطہ اس ذریعہ سے یا دیگر ذرائع سے خاطر خواہ فائدہ ہو سکتا ہے۔
احباب سے گزارش ہے کہ اگر ان کو ان بیانات سے فائدہ محسوس ہو رھا ہو تو اس کو حضرت سے تعلق رکھنے والے متعلقین تک ضرور پھیلائیں تاکہ ہو ساتھی بقدر استطاعت اپنے آپ کو حضرت قدس سرہ العالیہ سے رابطہ میں رکھ سکے،
جزاک اللہ خیراََ

31/03/2023

اعلان برائے اعتکاف، مرکزی جامع مسجد اٹک شہر

Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/Kt7HcdK0lEd0ZeIqVCqkBbحضرت مفتی مسعود احمد صاحب دا...
26/03/2023

Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/Kt7HcdK0lEd0ZeIqVCqkBb

حضرت مفتی مسعود احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ، ضلعی خطیب مرکزی جامع مسجد اٹک شہر کے بیانات سننے کے لیے اس گروپ میں شامل ہوں۔ جزاک اللہ خیرا

WhatsApp Group Invite

اٹک شہراورمضافات کے لئے مستند اوقات سحروافطار۔مرکزی جامع مسجد اٹک
21/03/2023

اٹک شہراورمضافات کے لئے مستند اوقات سحروافطار۔
مرکزی جامع مسجد اٹک

ماہانہ شب جمعہ،  کل مغرب سے اشراق تک ان شاء اللہ مرکزی جامع مسجد اٹک شہر
15/03/2023

ماہانہ شب جمعہ، کل مغرب سے اشراق تک ان شاء اللہ
مرکزی جامع مسجد اٹک شہر

مرکزی جامع مسجد اٹک شہر میں 1 رات *"شب تزکیہ"* *جمعرات مغرب کی نماز سے جمعہ کی صبح اشراق تک  اللہ والوں کی صحبت میں گزار...
22/01/2023

مرکزی جامع مسجد اٹک شہر میں 1 رات *"شب تزکیہ"* *جمعرات مغرب کی نماز سے جمعہ کی صبح اشراق تک اللہ والوں کی صحبت میں گزاریں۔*

زیر سرپرستی: خدام و خلفاء حضرت مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ
بتاریخ : 26 جنوری 2023 بروز جمعرات مغرب تا اشراق
*تمام حضرات بمع احباب اس میں ضرور شرکت فرمائیں*

اشتہار شئیر کر کے دعوت میں اپنا حصہ ڈالتے جائیں۔ جزاک اللہ

29 اگست بروز پیر اس سلسلے کا آخری دن ہے، اس لیے اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لیے بھرپور تعاون کیجئے۔جو لوگ متاثرین سیلا...
29/08/2022

29 اگست بروز پیر اس سلسلے کا آخری دن ہے،
اس لیے اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لیے بھرپور تعاون کیجئے۔
جو لوگ متاثرین سیلاب کے لیے امداد جمع کروانا چاہتے ہیں وہ مرکزی جامع مسجد اٹک شہر میں آج 29 اگست بروز پیر، 3 نمازوں ظہر ، عصر اور مغرب میں نقد رقم جمع کروا سکتے ہیں
منجانب: مرکزی جامع مسجد اٹک شہر

مرکزی عید گاہ اٹک میں عید الضحٰی کی نماز 6.30 پر ادا کی جائے گی۔ خطابت : مفتی مسعود احمد صاحب
08/07/2022

مرکزی عید گاہ اٹک میں عید الضحٰی کی نماز 6.30 پر ادا کی جائے گی۔ خطابت : مفتی مسعود احمد صاحب

24/05/2022

عازمینِ حج متوجّہ ہوں

کیا آپ کا نام حج کی قرعہ اندازی میں نکل آیا ھے اور آپ اپنے حج کو حجِّ مبرور بنانا چاھتے ھیں؟؟؟
تو آئیے اور اپنی روٹین میں سے کچھ وقت نکال کر اس کو سیکھنے کی فکر کیجئے…
اسی سلسلے میں 29 مئی بروز اتوار صبح 7:00 بجے مرکزی جامع مسجد،اٹک شہر میں مستند، تجربہ کار اور ماہر علماء کی زیرِ نگرانی ایک روزہ حج تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا ھے جس میں حج کے جملہ مسائل، احکام، اقسام، فرائض، واجبات سمیت دیگر تمام مسائل پر مفصل بیان بھی ھو گا اور حجاج کرام کو احرام باندھنے سے لے طواف زیارت تک کے تمام امور کی عملی مشق بھی کروائی جائے گی،
آپ سے گزارش ھے کہ بالخصوص رواں سال تمام جانے والے حجاج کرام کو اس میں شرکت کی بھرپور دعوت دیں تاکہ ان کے حج کے ثواب میں آپ کا بھی مکمل حصہ ھو…
جزاک اللہ خیراً
نوٹ:
حج تربیتی کورس صرف مرد حضرات کے لئے ھی ھو گا

1 روزہ حج تربیت کورس(صرف مرد حضرات کے لیے)بمقام مرکزی جامع مسجد اٹک شہرمورخہ 29 مئی 2022 صبح 7 بجے
24/05/2022

1 روزہ حج تربیت کورس(صرف مرد حضرات کے لیے)
بمقام مرکزی جامع مسجد اٹک شہر
مورخہ 29 مئی 2022 صبح 7 بجے

07/05/2022

مستورات کی تجویدی کلاس کے اختتام کے بابرکت موقع پر اصلاحی بیان و دعا

ہر سال رمضان کریم کے مبارک ماہ میں مرکزی جامع مسجد اٹک شہر میں حضرت مفتی محمد مسعود احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے زیر نگرانی یہ معمولات ہؤاکرتے ہیں کہ تہجد کی انفرادی نماز اور دعا کے معمولات کے بعد آذان ہوتی ہے پھر آذان کے فوراََ بعد ہی درسِ حدیث شریف ہوتا ہے،درس جو کہ 20-15 منٹ کا ہوتا ہے اس کے بعد نماز فجر ہوتی ہےپھر اشراق تک اور اشراق کے بعد نمازِ ظہر تک انفرادی معمولات ہوتے ہیں،ظہر میں حضرت مختصر حدیث شریف اور اس کی تشریح بیان فرماتے ہیں جو کہ 5-4 منٹ کے لئے ہوتی ہے،
پھر عصر کی نماز کے بعد تعلیم ہوتی ہے اور اس کے بعد دعا ،افطار،اوابین کے بعد نمازِ عشاء کی تیاری ہوتی ہے،
نمازِ عشاء جو کہ 8 بج کر 55 منٹ پر ادا ہوتی ہے نمازا کے فوراََ جو پارہ تراویح میں پڑھنا ہوتا ہے اس کا خلاصہ بیان فرماتے ہیں جو کہ 40-30 منٹ کا ہوتا ہے،
نمازِ تراویح اور پھر اجتماعی سورۃ یٰسین شریف کی تلاوت ہوتی ہے ، تلاوت کے بعد نعت شریف اور اس کے بعد دعا کا اہتمام ہوتا ہے ،
یہ وہ اعمال ہیں جو پہلے 2 عشروں میں باقاعدگی کے ساتھ ادا کئے جاتے ہیں،آپ قارئین سے گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو بنفس نفیس لازمی شریک ہوں

Address

مرکزی جامع مسجد
Campbellpore
43600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khazina Biyanat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Khazina Biyanat:

Shortcuts

Share