Urdu Nama Forums

Urdu Nama Forums https://urdunama.org/forum :: Urdu Nama Forum:: Free PDF Books Download, Best Urdu Poetry, Novel, Af

اردونامہ, قرآن و حدیث, اردو, شاعری, ناول, افسانے, کمپیوٹر ٹپس, دسترخوان, آپکی شاعری, آپکی تحریریں, تازہ ترین, خبریں, پاکستان پاک وطن, اردو اخبار, اردوکالم, مشاعرہ, بیت بازی, تجزیہ نگاری, اردو ویب سائیٹس, تصاویر, لطائف, روزمرہ سائنس, ٹیکنالوجی نیوز, کمپیوٹر کے مسائل اور انکے حل, ڈاونلوڈز, ویڈیوز, انس...

دل نے جے دیاں چاہواں رکھیاں اوہنے  وکھریاں راہواں رکھیاںگُجھی    پیڑ    ٹکوراں   ہوئیاںساہواں تے جد ساہواں رکھیاں آن   ب...
30/08/2026

دل نے جے دیاں چاہواں رکھیاں
اوہنے وکھریاں راہواں رکھیاں

گُجھی پیڑ ٹکوراں ہوئیاں
ساہواں تے جد ساہواں رکھیاں

آن بنیرے بہہ جاندے سن
گلاں چیتے کاواں رکھیاں

اوہنے میری جھولی دے وچ
ہوکے ہنجو ہاواں رکھیاں

یوسف نال عداوتاں خَورے
کیوں سن یار بھراواں رکھیاں

ربا تیرے لکھ شکرانے
ساڈے حصے ماواں رکھیا ں

اوہنے اون دا لارا لایا
میز تے میں دو چاہواں رکھیاں

بیڑیاں کنڈے تاں لگناں ،جے
نیتاں ٹھیک ملاحواں رکھیاں

کِناں کم کروایا ساتھوں
کِنیاں گھٹ تنخواواں رکھیاں

او وی جاون لگیاں رویا
میں وی سر تے بانہواں رکھیاں

میں کجھ ہور سی سوچیا امجد
اوہنے ہور صلاحواں رکھیاں

امجد خان تجوانہ

محو ِلطف   و   سرور  ہوتا   ہوں جب  نبی  کے  حضور  ہوتا   ہوںایک   جلوے  کی  بس  تمنا  میں میں   کئی  بار  طور   ہوتا   ...
27/08/2026

محو ِلطف و سرور ہوتا ہوں
جب نبی کے حضور ہوتا ہوں

ایک جلوے کی بس تمنا میں
میں کئی بار طور ہوتا ہوں

مجھ کو آقا سنبھال لیتے ہیں
درد سے جب بھی چُور ہوتا ہوں

ان کی جو خاکِ پا ملے مجھ کو
خود پہ نازاں ضرور ہوتا ہوں

ورد کرتا ہوں جب محمد کا
میں بلاؤں سے دور ہوتا ہوں

امجد خان تجوانہ

سر  پہ  دستار   ہی  نہیں  تو   کیا ساتھ  و ہ یار  ہی   نہیں   تو   کیا لاکھ پردے ہیں ، وہ  چھپا  ہوا  ہےگھر کی دیوار  ہی...
24/08/2026

سر پہ دستار ہی نہیں تو کیا
ساتھ و ہ یار ہی نہیں تو کیا

لاکھ پردے ہیں ، وہ چھپا ہوا ہے
گھر کی دیوار ہی نہیں ، تو کیا

وہ مجھے روز پوچھنے آئے
بھلے بیمار ہی نہیں ، تو کیا

میں کہاں خود کو بیچ دوں جا کر
کوئی بازار ہی نہیں تو کیا

لاکھ خود کو میں وار دوں اس پر
اس کا جب پیار ہی نہیں تو کیا

امجد خان تجوانہ
#تجوانہ

تقریبِ پذیرائی و مشاعرہ 21 اگست، 2026 بروز جمعہ بزمِ غفار پاشا بورے والا کے زیرِ اہتمام سٹل کامرس انسٹیٹیوٹ، رائل گارڈن ...
23/08/2026

تقریبِ پذیرائی و مشاعرہ

21 اگست، 2026 بروز جمعہ بزمِ غفار پاشا بورے والا کے زیرِ اہتمام سٹل کامرس انسٹیٹیوٹ، رائل گارڈن چیچہ وطنی روڈ، بورے والا میں معروف شاعر اور تین شعری مجموعوں کے خالق جناب امجد خان تجوانہ کے تیسرے اُردو شعری مجموعہ " منسلک " کی تقریب پزیرائی و مشاعرہ کا انعقاد بزم کے بانی جناب اکمل حنیف کی سرپرستی میں کیا گیا۔

آنے والے شعراء کرام اور سامعین کو عمران حیدر مدحر، ڈاکٹر اقبال غوری، علی راحل اور عادل حسین عادل نے پھول پیش کیے اور خوش آمدید کہا۔
صدارت:
چشتیاں سے تعلق رکھنے والے معروف سنئیر شاعر معروف ادبی تنظیم روش انٹرنیشنل کے بانی جناب ثناء اللہ شاہ نے فرمائی۔
مہمانانِ خصوصی:
اللہ داد پراچہ، محمود آسی، بدر سیماب تفسیر عباس بابر، افتخار حسین الفی، ارشد ندیم ارشد،
خصوصی آمد:
حاجی عبدالستار ( صدر روش انٹرنیشنل چشتیاں)
ڈاکٹر ندیم اکبر ندیم (روح رواں ادب اُجالا وہاڑی)
عمر دراز خان کھرل (وہاڑی)
مہمانانِ اعزاز:
الیاس بابر، خالد راجہ، ارشد ندیم ارشد، عبد الحمید، فائق احمد، سیف اللہ سیف
مقامی مہمان شعراء:
سجاد حسین ساجد، افتخار واجد، اعزال شہید، نیاز عاطر، عاصم روشن، عابد حسین صائم، احمد رضا حاضر، محمود الحسن پون
پروگرام کا آغاز جناب علی شاہ نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا اور نعتِ رسول خوبصورت آواز کے مالک معروف نعت خواں جناب احسان اللہ قادری نے پڑھ کر سماں باندھ دیا۔
پروگرام کے پہلے حصہ میں جناب ارشد ندیم ارشد نے شعری مجموعہ منسلک اور صاحبِ کتاب پر شاندار اور تفصیلی مضمون پڑھا اور دیگر احباب نے جناب امجد خان تجوانہ کو شعری مجموعہ منسلک کی اشاعت پر مبارک دی۔
دوسرے حصہ مشاعرہ میں تمام شعراء کرام نے اپنا خوبصورت کلام سنا کر حاضرینِ محفل سے خوب داد وصول کی۔
نظامت کے فرائض ڈاکٹر اقبال غوری اور اکمل حنیف نے احسن طریقے سے سر انجام دیئے.
مشاعرے میں باذوق سامعین کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت فرما کر ثابت کیا کہ اچھا پروگرام ہو تو بورے والا کے باذوق لوگوں وقت نکال کر شعراء کرام کی حوصلہ افزائی کو حاضر ہوتے ہیں طاہر اقبال ، رانا محمد عمران، بدر بھٹی و دیگر ۔
ہم آنے والے تمام شعراء کرام اور سامعین کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ممنون ہیں اور امید کرتے ہیں وہ ایسے ہی شرکت فرما کر ہماری حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

رپورٹ:
عادل حسین عادل
جنرل سیکرٹری" بزمِ غفار پاشا"
(کاپی)

در  کو  دیوار   کر  لیا  میں  نےخود  سے انکار کر لیا  میں  نےجرم   سرزد   نہیں   ہوا   کوئیپھر بھی اقرار کر  لیا  میں  ن...
18/05/2026

در کو دیوار کر لیا میں نے
خود سے انکار کر لیا میں نے

جرم سرزد نہیں ہوا کوئی
پھر بھی اقرار کر لیا میں نے

دل محبت میں مبتلا کر کے
غم سے دو چار کر لیا میں نے

دو قدم پر تھیں منزلیں اور پھر
رستہ دشوار کر لیا میں نے

جی میں آیا تو موند لی آنکھیں
تیرا دیدار کر لیا میں نے

دوستو آپ کی نوازش سے
خود کو فنکار کر لیا میں نے

ایک دن خامشی کو ہی امجد
اپنا ہتھیار کر لیا میں نے

امجد خان تجوانہ
(منسلک)

معرکہ یہ بھی  سر  نہ  ہو  پایا ترے دل میں ہی گھر نہ ہو پایاہم کہ اک عمر ساتھ چلتے رہے پر  مکمل   سفر   نہ   ہو   پایاامج...
18/05/2026

معرکہ یہ بھی سر نہ ہو پایا
ترے دل میں ہی گھر نہ ہو پایا

ہم کہ اک عمر ساتھ چلتے رہے
پر مکمل سفر نہ ہو پایا

امجد خان تجوانہ

18/05/2026

ٹوٹے دل کا جہاں نہیں ہوتا
عشق جائے اماں نہیں ہوتا

چوٹ دل پر وہیں سے لگتی ہے
جس طرف سے گماں نہیں ہوتا

امجد خان تجوانہ

18/05/2026

پیار کی بات بھی نہیں کرتے
غم کی خیرات بھی نہیں کرتے

ہم تو کوفی مزاج لوگوں کے
شہر میں رات بھی نہیں کرتے

امجد خان تجوانہ

18/04/2026
18/04/2026

Address

Burewala
61010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Nama Forums posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Urdu Nama Forums:

Shortcuts

Share