19/04/2026
🌟 ایک روشن کامیابی — ایک فخر کا لمحہ 🌟
✨ الحمدللہ ✨
ہمارے سکول گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول421 بوریوالا
نے پیکٹا امتحان 2026 میں جماعت ہشتم کا
✨🏆🥳 💯 % 🏆🥳✨
نتیجہ حاصل کر کے ضلع وہاڑی میں اپنا نام روشن کیا۔ یہ شاندار کامیابی ہماری بچیوں کی انتھک محنت، والدین کے اعتماد اور اساتذہ کی خلوصِ نیت کا روشن ثبوت ہے۔ اس نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں محکمہ تعلیم وہاڑی کی جانب سے "بیٹی پڑھے گی تو قوم بڑھے گی" کے موضوع پر منعقدہ ضلعی سیمینار میں ہماری ہیڈمسٹریس محترمہ رضیہ مہناز کو معزز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (EE-W) محترمہ عندلیب اصغر سے سرٹیفکیٹ آف ایپریسی ایشن پیش کیا گیا۔
ہم اپنے تمام معزز افسرانِ بالا بشمول
✦ڈی سی وہاڑی جناب خالد جاوید گورائیہ
✦ سی ای او ایجوکیشن جناب ناصر عزیز
✦ ڈی ای او (EE-W) محترمہ عندلیب اصغر
✦ ڈپٹی ڈی ای او بورے والا
✦ تمام پیکٹا فوکل پرسنز
✦ تمام معزز AEOs
✦ AEO محترمہ ثوبیہ نورین — مرکز شیخ فضل ویسٹ
کے دل کی گہرائیوں سے ممنون و مشکور ہیں جن کی بصیرت افروز رہنمائی، مضبوط قیادت اور مسلسل سرپرستی اس کامیابی کی اساس بنی۔ یہ اعزاز ہمارے اس عزم کو مزید تقویت دیتا ہے کہ ہم اپنی بیٹیوں کے روشن مستقبل کے لیے ہمہ وقت پُرعزم اور سرگرم رہیں گے
✨ 📚 🏆 بیٹی پڑھے گی، تو قوم بڑھے گی 🏆 📚 ✨
🌍 Education For All 🌍
#بیٹی پڑھے گی، تو قوم بڑھے گی
, ,
13/02/2026
"تزئین و آرائش سے اسکول خوبصورت بنا،
سیکھنے کا ماحول اب مزید پُرجوش اور خوشگوار ہو گیا! ✨📚"
13/02/2026
محترم والدین اور پیاری طالبات
GGES 421/EB
ہمارے سکول کی خوبصورت تزئین و آرائش جاری ہے۔
پرانے رنگوں سے نئی چمک اور رونق والی دیواریں اب ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی عکاسی کر رہی ہیں۔
آپ سب کی دعاؤں اور تعاون کا شکریہ! 🌟🏫
"
26/10/2025
*📢 بریکنگ نیوز — موسمِ سرما کے لیے سکول ٹائمنگ کا آفیشل اعلان!*
پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بالآخر سردیوں کے لیے نیا اور *آفیشل* ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے، جو کہ *27 اکتوبر 2025* سے *15 اپریل 2026* تک نافذ العمل ہوگا۔
اب نہ کوئی کنفیوژن، نہ کوئی قیاس آرائیاں — یہی ہوگا *پورے پنجاب* کا ایک جیسا سکول ٹائم!
*👇اہم نکات:*
✅ *طلباء کے لیے :
• پیر تا جمعرات: صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 تک
• جمعہ: صبح 8:45 سے 12:30 تک
✅ *ہفتہ کی چھٹی برقرار:*
مزید کنفیوژن یا افواہوں سے بچیں، اور اسی شیڈول کے مطابق اسکولز کا نظم و ضبط قائم رکھیں۔
*تعلیم کے سفر کو منظم اور موثر بنانے کی جانب ایک اور زبردست قدم!*
— *پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ* ✅
31/08/2025
🌞Starting From 01-09-2025 (Monday)🌞
🌸📚 گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد خوش آمدید! 📚🌸
ہم اپنی پیاری طالبات کو خوش آمدید کہتے ہیں جو چھٹیوں کے بعد نئے جذبے اور تازہ توانائی کے ساتھ اسکول آئیں گی۔ ☀️✨
📌 اسکول کے اوقات:
⏰ جماعت اول تا ہشتم: صبح 7:30 بجے تا دوپہر 1:00 بجے
⏰ ای سی ای اور نرسری: صبح 7:30 بجے تا 10:30 بجے
⏰ جمعہ کے دن: صبح 7:30 بجے تا 11:30 بجے (تمام کلاسز)
پیارے والدین سے گزارش ہے کہ بچیوں کو وقت پر اسکول بھیجیں اور ان کے تعلیمی سفر میں بھرپور تعاون کریں۔
✦ خوش آمدید ہماری پیاری طالبات کو!
✦ تعلیم ہمارا فخر، مستقبل ہماری پہچان!
📖 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نئے تعلیمی سال کو ہماری بچیوں کے لیے کامیابی، خوشی اور برکتوں کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🌸
✦ محنت کرے گی بیٹی ہر پل🕯️
✦ علم بنے گا اس کا حاصل 🌟
GGES 421/EB
🌷 علم و تربیت کا مرکز 🌷
🔖