19/04/2026
🌟 ایک روشن کامیابی — ایک فخر کا لمحہ 🌟
✨ الحمدللہ ✨
ہمارے سکول گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول421 بوریوالا
نے پیکٹا امتحان 2026 میں جماعت ہشتم کا
✨🏆🥳 💯 % 🏆🥳✨
نتیجہ حاصل کر کے ضلع وہاڑی میں اپنا نام روشن کیا۔ یہ شاندار کامیابی ہماری بچیوں کی انتھک محنت، والدین کے اعتماد اور اساتذہ کی خلوصِ نیت کا روشن ثبوت ہے۔ اس نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں محکمہ تعلیم وہاڑی کی جانب سے "بیٹی پڑھے گی تو قوم بڑھے گی" کے موضوع پر منعقدہ ضلعی سیمینار میں ہماری ہیڈمسٹریس محترمہ رضیہ مہناز کو معزز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (EE-W) محترمہ عندلیب اصغر سے سرٹیفکیٹ آف ایپریسی ایشن پیش کیا گیا۔
ہم اپنے تمام معزز افسرانِ بالا بشمول
✦ڈی سی وہاڑی جناب خالد جاوید گورائیہ
✦ سی ای او ایجوکیشن جناب ناصر عزیز
✦ ڈی ای او (EE-W) محترمہ عندلیب اصغر
✦ ڈپٹی ڈی ای او بورے والا
✦ تمام پیکٹا فوکل پرسنز
✦ تمام معزز AEOs
✦ AEO محترمہ ثوبیہ نورین — مرکز شیخ فضل ویسٹ
کے دل کی گہرائیوں سے ممنون و مشکور ہیں جن کی بصیرت افروز رہنمائی، مضبوط قیادت اور مسلسل سرپرستی اس کامیابی کی اساس بنی۔ یہ اعزاز ہمارے اس عزم کو مزید تقویت دیتا ہے کہ ہم اپنی بیٹیوں کے روشن مستقبل کے لیے ہمہ وقت پُرعزم اور سرگرم رہیں گے
✨ 📚 🏆 بیٹی پڑھے گی، تو قوم بڑھے گی 🏆 📚 ✨
🌍 Education For All 🌍
#بیٹی پڑھے گی، تو قوم بڑھے گی
, ,