26/12/2025
Royal College Swari Buner
Education
26/12/2025
19/12/2025
#کبھی سوچا ہے
جب ایک ننھا سا بیج مٹی میں دبایا جاتا ہے
تو اس کے چاروں طرف اندھیرا، خاموشی اور نمی ہوتی ہے۔
زمین سخت، ماحول ناموافق اور ہوا اکثر بےرحم۔
پھر بھی وہ اُگتا ہے
نہ کسی سے شکوہ کرتا ہے نہ تھکنے کی بات کرتا ہے۔
وہ مٹی کو چیرتا ہے بارش کی مار جھیلتا ہے
دھوپ کی شدت برداشت کرتا ہے اور پھر ایک دن
آسمان کی سمت سر اُٹھا کر کھڑا ہو جاتا ہے۔
وہ جانتا ہے
اس کے اندر جو جان ہے وہ خود اس کی نہیں۔
وہ تو اُس اللہ کی عطا ہے
جو قطرے کو بھی زندگی بخشتا ہے
اور دل کے سب سے اندھیرے گوشے میں اُمید جگا دیتا ہے۔
یہی انسان کا سفر ہے
یہی زندگی کا راز ہے۔
لوگ تم پر ہنسیں گے تمہیں کمتر کہیں گے
تمہارے خوابوں کا مذاق اُڑائیں گے۔
وہ تمہیں روکنے کی کوشش کریں گے
کیونکہ وہ خود کبھی نہیں بڑھے۔
مگر یاد رکھو
اگر تمہاری جڑیں ایمان سے جڑی ہیں
اور تمہارا بھروسہ اللہ پر ہے
تو کوئی طوفان تمہیں ہلا نہیں سکتا۔
دنیا کے طعنے لوگوں کے طنز
یہ سب عارضی شور ہیں۔
ان سے ڈرنے کے بجائے
انہیں اپنی دعا کا ایندھن بنا لو۔
جب کوئی کہے “تم نہیں کر سکتے”
تو دل کے اندر خاموشی سے کہو
“اللہ میرے ساتھ ہے میں ضرور کر کے دکھاؤں گا۔”
اصل سکون تو اُس دل میں ہے
جو سجدے میں جھک کر اللہ سے بات کرتا ہے۔
وہ لمحہ جب تم تنہائی میں آنسو بہاتے ہو
اور انہی آنسوؤں سے وضو کر کے
پھر سے اُٹھ کھڑے ہوتے ہو
وہی لمحہ تمہاری اصل طاقت ہے۔
جو لوگ تمہیں گرانے کی کوشش کرتے ہیں
درحقیقت وہ تمہارے یقین سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔
انہیں معلوم ہے
جو شخص اللہ پر توکل رکھتا ہے
اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔
زندگی کے زخم، دکھ اور آزمائشیں
یہ تمہیں توڑنے کے لیے نہیں آتیں
بلکہ تمہیں تراشنے کے لیے بھیجی جاتی ہیں۔
جیسے پودا کٹائی سے نکھرتا ہے
ایسے ہی انسان صبر سے مضبوط ہوتا ہے۔
جب تم تھک جاؤ
تو خود سے پوچھنا “کیا میرا اللہ میرے ساتھ نہیں؟”
اور دل سے کہنا “ ہے، ہمیشہ تھا، ہمیشہ رہے گا۔”
پھر اُٹھ جانا
کیونکہ کامیابی اکثر اُس موڑ کے پیچھے ہوتی ہے
جہاں زیادہ تر لوگ ہار مان لیتے ہیں۔
اور جب وہ دن آئے گا
جب تم اپنی منزل پر کھڑے ہو گے
تو تمہارا دل خود گواہی دے گا
یہ سب دکھ یہ سب طعنے
یہ سب اللہ کی تربیت تھے۔
وہی “گندا پانی” جسے لوگ زہر سمجھتے تھے
درحقیقت اللہ کا امتحان تھا
جس نے تمہیں اللہ سے جوڑا
اور تمہیں وہ انسان بنایا جو آج تم ہو۔
تب تم مسکرا دو گے
کیونکہ تم جان جاؤ گے
کہ تمہاری کامیابی تمہاری نہیں
بلکہ اللہ کی کرم نوازی ہے
جس نے تمہیں گرنے نہیں دیا۔
لہٰذا کبھی رُکنا مت
کبھی جھکنا مت
اور کبھی اپنے یقین کو کمزور نہ ہونے دینا۔
کیونکہ جس کے ساتھ اللہ ہو
اسے دنیا کا شور چھو بھی نہیں سکتا۔
تم وہ قوت ہو جو یقین سے بڑھتی ہے
اور تمہارا سفر
دعا سے شروع ہو کر
خود ایک دعا بن جاتا ہے۔
03/12/2025
آج کل بہت سے نئے ٹیچرز یہ سمجھتے ہیں کہ پڑھانے کا مطلب صرف کلاس میں جانا، لیسن لینا اور سیلری لینا ہے۔ لیکن ایک اچھا ٹیچر جانتا ہے کہ تعلیم صرف کتابی علم دینے کا نام نہیں بلکہ تربیت، کردار سازی (Character Building) اور ڈسپلن (Discipline) سکھانے کا عمل ہے۔
ٹیچر کی چند بنیادی ذمہ داریاں جو ہر teacher کو یاد رکھنی چاہی:
۱. طلبہ کی تربیت:
ہر لیسن کے آغاز میں پانچ سے دس منٹ طلبہ کی اخلاقی تربیت، آدابِ گفتگو اور اچھے رویے پر ضرور لگائیں۔ یہی وقت ٹیچر اور طلبہ کے درمیان مضبوط تعلق بناتا ہے۔
س (Attendance) کی ذمہ داری:
روزانہ حاضری لینا، غیر حاضری کا ریکارڈ رکھنا اور بار بار غیر حاضر ہونے والے طلبہ پر نظر رکھنا ٹیچر کی ذمہ داری ہے۔ اس سے بچوں میں نظم و ضبط اور تسلسل پیدا ہوتا ہے۔
۳. ڈسپلن اور نظم و ضبط:
کلاس اور اسکول میں ڈسپلن (Discipline) قائم رکھنا صرف سزا دینے سے نہیں بلکہ مثبت انداز میں رولز بنانا اور بچوں کو ان پر عمل کا عادی بنانا ہے۔
جیسے: لائن میں چلنا، شور نہ کرنا، ایک دوسرے کی مدد کرنا — یہ سب ٹیچر کی تربیت کا حصہ ہیں۔
۴. صفائی اور ترتیب (Cleanliness & Neatness):
کلاس کی صفائی، طلبہ کے یونیفارم (Uniform)، بستوں اور نوٹ بکس (Notebooks) کی صفائی کا خیال رکھنا بھی ایک ٹیچر کی روزمرہ ڈیوٹی ہے۔
۵. اسمبلی کی تیاری:
ہر بچے کو سال میں کم از کم ایک بار اسمبلی (Assembly) میں اسٹیج پر بولنے کا موقع دیں — چاہے تلاوت (Tilawat) ہو، نعت (Naat)، تقریر یا کردار ادا کرنا۔ اس سے ان میں خود اعتمادی (Confidence) پیدا ہوتی ہے۔
۶. نوٹ بکس کی چیکنگ (Notebooks Checking):
بچوں کو سکھائیں کہ ان کی نوٹ بک صاف، مکمل اور منظم ہو۔ روزانہ کا کام روزانہ چیک کریں تاکہ طلبہ نظم و ترتیب سیکھیں۔
یہ وہ کام ہیں جو لیسن پلاننگ (Lesson Planning) اور ایگزی کیوشن (Ex*****on) کے ساتھ ساتھ ٹیچر کو کرنے چاہییں، کیونکہ اچھا ٹیچر وہ ہے جو صرف سبق نہیں بلکہ زندگی کے اصول بھی سکھائے۔
ٹیچنگ (Teaching) ایک ذمہ داری ہے، اور ٹیچر وہ چراغ ہے جو دوسروں کے راستے روشن کرتا ہے۔
30/11/2025
🔴 استاد کی بے ادبی = قوم کی تباہی
آج المیہ یہ ہے کہ استاد کی عزت صرف تقریروں اور کتابوں میں رہ گئی ہے۔
جس ہستی نے ہمیں قلم پکڑنا سکھایا، لفظوں کو جملوں میں جوڑنا سکھایا،
آج اُسی استاد کو کلاس میں مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
والدین معمولی بات پر استاد کو نیچا دکھاتے ہیں،
اور معاشرہ اُسے عزت کی زندگی بھی دینے کو تیار نہیں۔
یاد رکھو!
فوج ملک کی سرحد بچاتی ہے، مگر استاد نسلوں کی سرحدوں کی حفاظت کرتا ہے۔
اگر استاد بے عزت ہو گیا تو آنے والی نسلیں علم، شعور اور اخلاق سب کچھ کھو دیں گی۔
استاد کو نوکر مت سمجھو، وہی اصل میں قوم کا معمار ہے۔
استاد کی عزت نعرہ نہیں، تمہاری بقا کا سوال ہے۔
16/11/2025
اپنے والد کے ساتھ اس کی لاٹھی طرح بن کر ساتھ رہیں !
لاثھی
نہ اس کے ساتھ اختلاف کرتی ہے
نہ بحث کرتی ہے
اور نہ ہی اس سے کبھی جدا ہوتی ہے
کل آپ اس کے جوتے کی زیارت کے لئے بھی ترسیں گے !!
رائل ایجوکیشن سسٹم (کالج سیکشن) میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا 👍🌹💕
04/11/2025
Datesheet HSSC ANNUAL-II 2025
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Soor Kamar Maira Dewana Baba Road Swari Buner
Bunerwal
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |