Zeb Muhammad

Zeb Muhammad

Share

Hello everyone this is our official page
let's support me thanks ❤️

13/06/2026

جب مسجد زیر تعمیر ہوتی ہے تو چندے والے باکس پر کیوں نہیں لکھتے یہ مسجد فلاں فرقے کی ملکیت ہے اس میں کوئی دوسرے فرقے کا بندہ چندہ نہ ڈالے لیکن نہیں اس وقت لکھا ہوتا ہے اللّہ کا گھر تعمیر ہو رہا ہے
پھر بننے کے بعد فلاں فلاں فرقے کی ملکیت ہو جاتی ہے افسوس
دراصل ان لوگوں کو تبلیغ والوں سے تکلیف اس لۓ ہے کہ ان کی دوکانداری پھر خراب ہو جاتی ہے ۔۔
منقول
🥀♥️🥀

09/06/2026

رسم بسم اللہ اور مدارس رجسٹریشن بل
تحریر نوفل ربانی
دل مانے نا مانے تحریک انصاف میڈ ان گیٹ فور کی سیاسی جماعت ہے اور دہشت گردی سے متاثر لہولہان ہمارے صوبے کی حکمران جماعت ہے وہ جمعیت کے مرکز آئے مولانا نے دینی مذہبی سیاسی اخلاقی رویئے کا حسب معمول اظہار کیا انکو خوش آمدید کہا گلے لگایا کچھ اتفاقات پر بات ہوئی سیاسی عمل جاری رہنا چاہئے تاکہ تازگی رہے اور آمریت کے عفریت کو بھی کچھ فکر مندی ہو۔

خیر مہمان تھے ہم عزت ہی کریں گے کیونکہ ہم آکسفورڈ کی سرمایہ دارانہ اقدار نہیں دارالعلوم حقانیہ ومدرسہ کی اخلاقیات رکھتے ہیں ہم پلے بوائے شہرت نہیں بلکہ پاک دامنی کا کلچر رکھتے ہیں ہم گولڈ اسمتھ دولت فارن فنڈنگ کی ریل پیل نہیں بلکہ حلال کمائی کے کچھ روپے رکھتے ہیں ہمارے سروں پر ہیٹ نہیں دستار ہوتی ہے۔
خیر معلم سیاست کی درگاہ میں آج رسم بسم اللہ ہوئی انشاء اللہ تسلسل رہا تو آمین بھی ہوگی۔
مولانا نے ایک صحافی کے سوال پر فرمایا کہ ابھی ہم نے بسم اللہ کی اور آپ و الناس کا سوال کررہے
گویا سیاسی تربیت و رہنمائی کی درسگاہ میں رسم بسم اللہ ہوئی ہے جس میں پہلی کامیابی تو قائد ملت اسلامیہ نے نقد یہ حاصل کی کہ صوبے کے وزیراعلی سے مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کا قول و قرار لے لیا اور وزیراعلی نے خود ہی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں ہم بل لائیں گے اورمنظور کریں گے۔

یہ اتنا آسان نہیں ہے لیکن کچھ لوگوں کو پیغام تو چلا گیا ہوگا کہ ہم مدارس رجسٹریشن بل سے غافل نہیں ہیں عالمی سامراجی مالیاتی اداروں کے غلام ذہن نے رجسٹریشن کے نام پر مدارس پر جو شکنجہ کسا ہے اس پر حکمران سے تائید لے لینا "وہ بھی اتنی رات گئے " یہ ابن مفتی محمود ہی کا کمال ہے۔

ادھر سیاست کے مدرسہ میں رسم بسم اللہ ہوئی ادھر اسکا پہلا نقد ثمرہ تائید کی صورت مل گیا اچھے کی امید رکھتے ہیں کہ یہ ہوگا لیکن یہ تائید ویسے ہی نہیں مل گئی اسکے پیچھے مولانا کی وہ جہد مسلسل ہے جو وہ اور انکے کارکنان کررہے ہیں کراچی جلسہ اور پھر پشین جلسہ نے یہ مومینٹم بنایا ہے یہ ماحول سازگار کیا ہے مولانا نے سیاسی عمل کے ذریعہ سے جمعیت و کارکنان جمعیت اور پاکستانی سیاست میں اپنا وجود منوایا ہے۔

مولانا کو نظر انداز کرنا اب کسی سیاسی طاقت کے لئے ممکن نہیں رہا مولانا نے جمعیت کو اپنی قیادت کی بصیرت سے پاکستانی سیاست میں ناگزیر کردیا ہے
نوفل ربانی

09/06/2026

عظیم استاد سیاست اپنے استاد سے ملاقات میں انتہائی ادب کا مظاہرہ کرتے ہیں🌹❤️

08/06/2026

فلپائن میں قیامت خیز زلزلہ؛ 7.8 شدت کے جھٹکے، کم از کم 15 افراد ہلاک، 5 ممالک میں سونامی کی وارننگ

08/06/2026

جامع المعقول والمنقول حضرت مولانا مغفوراللہ باباجی کی علالت کے باعث جامعہ دارالعلوم حـ؟ـقانیہ میں بخاری اول شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ شوکت علی صاحب پڑھائیں گے۔

08/06/2026

صباح الخیر

06/06/2026

پیسہ ڈیرہ شوہ سہولیات ڈیر شو نعمتونہ ڈیر شو خو بیا ھم پہ ہر کور کی جھگڑی او
بے اتفاقی بے سکونی او پریشانی دہ چہ دا ولی؟

01/06/2026

ماضی قریب سے جامعہ حقانیہ نے اپنے کئی جید اور مخلص شیوخ کو رخصت ہوتے دیکھا ہے۔ وہ شیوخ جنہوں نے عمر بھر اس ادارے میں علمِ دین کی خدمت کی، درس دیا، طلبہ کی تربیت کی، اور آخر دم تک اسی مشن سے وابستہ رہے۔

2012ء میں جامعہ کے ہر دلعزیز استاذ، حضرت مولانا شیخ نصیب خان رحمہ اللہ کی مظلومانہ شہادت نے حقانیہ کو غمزدہ کردیا۔

2014ء میں بے بدل ادیب اور شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ابراہیم فانی رحمہ اللہ اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

2015ء میں عظیم مفسرِ قرآن، داعیِ حق اور صاحبِ علم و بصیرت علامہ شیر علی شاہ المدنی رحمہ اللہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

2018ء میں جامعہ حقانیہ کے مہتمم، عالمِ اسلام کی ممتاز شخصیت، شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق رحمہ اللہ کو بے دردی سے شہید کردیا گیا۔ ان کی شہادت نے پورے عالمِ اسلام کو سوگوار کردیا۔

2024ء میں نائب مہتمم جامعہ حقانیہ، نہایت شریف النفس، ملنسار شخصیت حضرت مولانا حامد الحق حقانی رحمہ اللہ کو نمازِ جمعہ کے دوران شہید کردیا گیا۔

2026ء جامعہ حقانیہ کے لیے دوہرے صدموں کا سال ثابت ہوا۔ پہلے میرے انتہائ مشفق ومربی شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی رحمہ اللہ کو وحشیانہ اور سفاکانہ طریقے سے شہید کردیا گیا، پھر اسی سال جامعہ کے رئیس دارالافتاء، شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سیف اللہ حقانی رحمہ اللہ علالت کے بعد داعیٔ اجل کو لبیک کہہ گئے۔

اللہ تعالیٰ جامعہ حقانیہ کے ان تمام اکابر و شیوخ کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور ان کی علمی و روحانی برکات کو ہمیشہ جاری و ساری رکھے۔
اور جو اکابر آج ہمارے درمیان موجود ہیں، اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہم پر دیر تک قائم رکھے۔
آمین ثم آمین

31/05/2026

ہر وہ سوچ خوبصورت ہے جو انسانیت کو اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھے۔۔۔!!🌷💝💐

Want your school to be the top-listed School/college in Bunerwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Ghazi Khanay Pirbaba Buner
Bunerwal