29/09/2026
ولید کی وفات پر دعائے مغفرت
حرا پبلک سکول بٹئ کے اساتذہ کرام اور طلبہ نے ولید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے مرحوم کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت، رحمت اور بلند درجات کی دعا کی .
اللہ تعالیٰ مرحوم ولید کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔