Govt.High School Gulbandi

Govt.High School Gulbandi Govt. institute for providing qualtity education free of cost from grade 6th to grade 10th.

10/05/2026

اہم اطلاع

بورڈ امتحانات میں شامل ہونے والے تمام طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے۔
الحمدللہ امتحانات بخیر و عافیت مکمل ہو گئے ہیں۔

اب نئے تعلیمی سیشن کی کلاسز باقاعدہ شروع کر دی گئی ہیں اور ساتھ ہی مفت درسی کتب کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔

تمام طلبہ کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ:
1. کل سے 100% حاضری یقینی بنائیں
2. سکول آ کر اپنی مفت کتابیں وصول کریں
3. غیر حاضر رہنے والے طلبہ کو کتابیں جاری نہیں کی جائیں گی

نوٹ: جو طلبہ کل تک حاضر نہیں ہوں گے ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کا نام فہرست سے خارج بھی کیا جا سکتا ہے۔

اپنے تعلیمی سال کا ضیاع نہ کریں۔ پابندی وقت کے ساتھ سکول حاضر ہوں۔

مرحوم فضل عظیم PET صاحب کے گھر والوں کا سکول کا دورہآج مرحوم فضل عظیم PET صاحب کے لواحقین نے اپنے پیارے استاد کے سکول کا...
28/04/2026

مرحوم فضل عظیم PET صاحب کے گھر والوں کا سکول کا دورہ

آج مرحوم فضل عظیم PET صاحب کے لواحقین نے اپنے پیارے استاد کے سکول کا دورہ کیا۔

جس گراؤنڈ میں سر نے زندگی کے قیمتی سال گزارے، جہاں ان کی سیٹی کی آواز گونجتی تھی، آج وہاں ان کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

دعا کے وقت ہر آنکھ اشکبار تھی۔ شاگرد، اساتذہ، اور اہلِ خانہ سب کے دل غم سے بوجھل تھے۔ وہ کرسی، وہ گراؤنڈ، وہ راستے... ہر چیز سر کی یاد دلا رہی تھی۔

فضل عظیم صاحب صرف ایک استاد نہیں تھے، وہ اس ادارے کی روح تھے۔ آج ان کے بچوں کو یہاں دیکھ کر سب کا صبر ٹوٹ گیا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

ہم آپ کو بھولے نہیں، سر۔ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

23/04/2026

Mr. Kifayat Ullah sb
♥️🔥

Sharing Memories of Fazal Azeem PET Sb 🤍After the sad announcement of our beloved Fazal Azeem PET sb’s passing, we’re le...
21/04/2026

Sharing Memories of Fazal Azeem PET Sb 🤍

After the sad announcement of our beloved Fazal Azeem PET sb’s passing, we’re left with memories that will never fade.

Remember how his whistle at 8 AM meant the whole ground had to be in line within 1 minute?

Remember the way he’d shout “Shabash, mera sher”

He wasn’t just teaching us PT. He was teaching us discipline, respect, teamwork, and never giving up.

From morning assembly to sports day, from punishment push-ups to his proud smile when we won – every moment with him is now a priceless memory.

Sir, your lessons went beyond the ground. They’re part of who we are today.

May Allah grant him Jannat-ul-Firdaus. Ameen.

Fazal Azeem PET sb – your whistle, your “line banao”, your “shabash”...

The ground is quiet now 💔, but our memories are loud🫀.

You made us stronger, Sir. We’ll never forget you. 🤲

Rest in peace

انا للہ وانا الیہ راجعونانتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارے ادارے کے قابلِ احترام ایس پی ٹی جناب فض...
16/04/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارے ادارے کے قابلِ احترام ایس پی ٹی جناب فضل اعظم صاحب اب ہم میں نہیں رہے۔

مرحوم ایک فرض شناس، مخلص اور شفیق استاد تھے جنہوں نے اپنی تمام زندگی علم کی خدمت اور طلبہ کی تربیت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کا اخلاق، محنت اور طلبہ سے محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

ادارہ ہذا کی انتظامیہ، اساتذہ اور تمام طلبہ مرحوم کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

03/03/2026

گورنمنٹ ہائی سکول میں جماعت ششم سے دہم تک داخلے شروع ہوچکے ہیں۔ اپنے بچوں کو بروقت داخل کرواکے انکا مستقبل محفوظ کریں۔ تعلیم ہی ترقی کی ضمانت ہے۔ 🌟

01/03/2026

� اہم اطلاع 📢

تمام معزز والدین اور طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول گلبانڈی بروز پیر، 2 مارچ 2026 سے معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔

لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ طلباء کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت کتب بروقت حاصل ہو سکیں۔

🕗 اسکول کا حاضری کا وقت صبح 7 بج کر 45 منٹ ہے۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

ہیڈ ماسٹر اور جملہ سٹاف گورنمنٹ ہائی سکول گل بانڈی

ادارہ ہذا کے سابقہ ہیڈ ماسٹر جناب شیر افضل صاحب اب ہم میں نہیں رہے۔ اللہ تعالی انکی کامل مغفرت، اور جنت الفردوس میں اعلی...
23/02/2026

ادارہ ہذا کے سابقہ ہیڈ ماسٹر جناب شیر افضل صاحب اب ہم میں نہیں رہے۔ اللہ تعالی انکی کامل مغفرت، اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمایں۔
نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے ابائی گاوں چولا میں ادا کی جائے گی۔

Warm Welcome to GHS GulbandiWe are thrilled to announce that Said Abbass Shah, has joined us as our new Qari! We look fo...
30/01/2026

Warm Welcome to GHS Gulbandi

We are thrilled to announce that Said Abbass Shah, has joined us as our new Qari!

We look forward to the spiritual growth and development he will bring to our school community.

23/11/2025

Address

Gulbandi
Bunerwal

Opening Hours

Monday 07:30 - 14:30
Tuesday 07:30 - 14:30
Wednesday 07:30 - 14:30
Thursday 07:30 - 14:30
Friday 07:30 - 12:00
Saturday 07:30 - 14:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt.High School Gulbandi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt.High School Gulbandi:

Shortcuts

Share

Category