University Of Buner

University Of Buner University of Buner

27/09/2026
Important Announcement Date Extended𝐀𝐝𝐦𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧𝐬 𝐎𝐩𝐞𝐧 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲 𝐨𝐟 𝐁𝐮𝐧𝐞𝐫 – 𝐅𝐚𝐥𝐥 𝟐𝟎𝟐𝟔for 𝐔𝐧𝐝𝐞𝐫𝐠𝐫𝐚𝐝𝐮𝐚𝐭𝐞 Programs𝐀𝐩𝐩𝐥𝐲 𝐎𝐧𝐥𝐢𝐧...
26/09/2026

Important Announcement

Date Extended

𝐀𝐝𝐦𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧𝐬 𝐎𝐩𝐞𝐧 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲 𝐨𝐟 𝐁𝐮𝐧𝐞𝐫 – 𝐅𝐚𝐥𝐥 𝟐𝟎𝟐𝟔
for 𝐔𝐧𝐝𝐞𝐫𝐠𝐫𝐚𝐝𝐮𝐚𝐭𝐞 Programs

𝐀𝐩𝐩𝐥𝐲 𝐎𝐧𝐥𝐢𝐧𝐞 𝐚𝐭:
https://admissions.ubuner.edu.pk/application/index.php
OR
𝐀𝐝𝐦𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧 𝐟𝐨𝐫𝐦𝐬 can be obtained from the Office of the Director Admissions, University of Buner.

For queries, please visit the Office of the 𝐃𝐢𝐫𝐞𝐜𝐭𝐨𝐫 𝐀𝐝𝐦𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧𝐬 or contact us at +𝟗𝟐-𝟑𝟒𝟎-𝟗𝟔𝟓𝟓𝟓𝟔𝟒.

𝐋𝐚𝐬𝐭 𝐝𝐚𝐭𝐞𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐒𝐮𝐛𝐦𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧 𝐨𝐟 𝐭𝐡𝐞 𝐀𝐝𝐦𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧𝐬 𝐅𝐨𝐫𝐦𝐬:
05 October, 𝟐𝟎𝟐𝟔

Begin your academic journey at the University of Buner – where excellence meets opportunity!

بونیر: (ہینڈ آؤٹ نمبر 44) ستمبر 2026یونیورسٹی آف بونیر میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا تیسرا اجلاسبونیر : یونیورس...
25/09/2026

بونیر: (ہینڈ آؤٹ نمبر 44) ستمبر 2026

یونیورسٹی آف بونیر میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا تیسرا اجلاس

بونیر : یونیورسٹی آف بونیر میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (ASRB) کا تیسرا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمشید علی خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ایم فل اسکالرز کے تحقیقی خاکوں (Research Synopses) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان پر جامع علمی و تحقیقی بحث کی گئی۔

اجلاس 25 ستمبر 2026ء کو یونیورسٹی آف بونیر کے اسمارٹ کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی آف ملاکنڈ سے بطور بیرونی ماہرین پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد، ڈین فیکلٹی آف سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے شرکت کی۔

اجلاس میں مینجمنٹ سائنسز، سیاسیات، فزکس، ریاضی، باٹنی اور کیمسٹری کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ایم فل اسکالرز نے اپنے تحقیقی خاکے پیش کیے۔ اسکالرز کی جانب سے پیش کردہ تحقیقی موضوعات، طریقۂ تحقیق اور علمی اہمیت کا ماہرین نے تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ مختلف پہلوؤں پر مفید تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف بونیر پروفیسر ڈاکٹر جمشید علی خان نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام اراکین اور بیرونی ماہرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تحقیقی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان کی علمی و تحقیقی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پوسٹ گریجویٹ سطح پر معیاری تحقیق، علمی دیانت داری اور شفاف و میرٹ پر مبنی تحقیقی جائزے کی اہمیت پر زور دیا۔

وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (ASRB) کی جانب سے اجلاس کے مؤثر انعقاد اور انتظامی و تحقیقی امور میں مربوط معاونت کو بھی سراہا۔ انہوں نے بیرونی ماہرین کی شرکت اور تحقیقی خاکوں کے جائزے کے دوران فراہم کردہ قیمتی آراء اور سفارشات کو یونیورسٹی کے تحقیقی معیار کی بہتری کے لیے اہم قرار دیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر کیو ای سی، مسٹر فرحت اللہ سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔

یونیورسٹی آف بونیر کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے، تحقیق و جدت کے فروغ اور علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں اپنایا گیا جامع اور شفاف تحقیقی جائزے کا طریقۂ کار یونیورسٹی میں معیاری تحقیق کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔

18 طلبہ و طالبات کی مطالعۂ متنِ قرآن کی تکمیل پر باوقار تقریب کا انعقادشعبہ علومِ اسلامیہ، یونیورسٹی آف بونیر کے زیرِ ا...
24/09/2026

18 طلبہ و طالبات کی مطالعۂ متنِ قرآن کی تکمیل پر باوقار تقریب کا انعقاد

شعبہ علومِ اسلامیہ، یونیورسٹی آف بونیر کے زیرِ اہتمام فیکلٹی ممبر جناب عطاءاللہ یوسفزئی کی سرپرستی میں چھٹے سمسٹر کے 18 طلبہ و طالبات نے مطالعۂ متنِ قرآن کا کورس کامیابی سے مکمل کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور تکمیلِ مطالعۂ متنِ قرآن کی خوشی میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی میریٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر جمشید علی خان وائس چانسلر یونیورسٹی آف بونیر نے خطاب کرتے ہوئے قرآنِ کریم کے مطالعہ، فہم اور اس کے پیغام کو عملی زندگی میں اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وائس چانسلر نے طلبہ و طالبات کو مطالعۂ قرآن کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کی تعلیمات انسان کی فکری، اخلاقی اور عملی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے شعبہ علومِ اسلامیہ کی علمی و تربیتی سرگرمیوں کو بھی سراہا اور طلبہ کو قرآنِ کریم کے پیغام کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کی۔

تقریب سے ہیڈ، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز، جناب فضل رازق صاحب نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے قرآنِ کریم کو سمجھنے، اس کے پیغام کو اپنی زندگی میں اپنانے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر شعبہ علومِ اسلامیہ کے جملہ فیکلٹی ممبرز کو حسنِ کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ 18 طلبہ و طالبات کو تکمیلِ مطالعۂ متنِ قرآن کے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

24/09/2026

🎓 یونیورسٹی آف بونیر میں ایم فل و پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ

اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پرعزم سینکڑوں طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی آف بونیر میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔

جامعہ میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور علمی معیار کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم۔ 📚

📢 یونیورسٹی آف بونیر — اہم اطلاعواک اِن انٹرویوز کی تاریخ میں توسیعیونیورسٹی آف بونیر میں مختلف آسامیوں کے لیے مقررہ واک...
24/09/2026

📢 یونیورسٹی آف بونیر — اہم اطلاع

واک اِن انٹرویوز کی تاریخ میں توسیع

یونیورسٹی آف بونیر میں مختلف آسامیوں کے لیے مقررہ واک اِن انٹرویوز کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

قبل ازیں 29 اور 30 ستمبر اور یکم اکتوبر 2026 کو مقررہ واک اِن انٹرویوز اب 5، 6 اور 7 اکتوبر 2026 کو منعقد ہوں گے۔

تمام متعلقہ امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ واک اِن انٹرویوز کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، لہٰذا امیدوار نظرِثانی شدہ شیڈول کے مطابق مقررہ تاریخوں پر انٹرویو کے لیے تشریف لائیں۔

مزید تفصیلات کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن ملاحظہ کریں۔

University of Buner
Official Announcement

23/09/2026

بونیر کے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیتی نشستوں کا کامیاب اختتام

بونیر: نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ان کی فنی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور روزگار کے نئے مواقع تک رسائی فراہم کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی آئی ٹی اسکلز سیشنز کی تربیتی سرگرمیوں کا اختتامی تقریب کے ساتھ کامیاب اختتام ہوگیا۔ یہ پروگرام یونیورسٹی آف بونیر ضلعی انتظامیہ بونیر، اور ضلعی یوتھ آفس بونیر کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا۔

یہ تربیتی پروگرام میریٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر جمشید علی خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بونیر کی خصوصی سرپرستی میں منعقد ہوا، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں کے مطابق قابلِ روزگار مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا۔

تربیتی نشستوں کے دوران نوجوانوں کو بنیادی آئی ٹی مہارتیں، گرافک ڈیزائننگ، ای کامرس، فری لانسنگ، مصنوعی ذہانت اور کیریئر کونسلنگ سمیت مختلف اہم شعبوں میں عملی اور مفید تربیت فراہم کی گئی۔ ان سیشنز کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے استفادہ کرنے، آن لائن روزگار کے مواقع تلاش کرنے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف بونیر میریٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر جمشید علی خان نے نوجوانوں کو جدید مہارتوں کی فراہمی کے لیے منعقدہ اس پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل مہارتیں نوجوان نسل کے لیے ترقی، روزگار اور خود انحصاری کے نئے راستے کھول رہی ہیں۔ انہوں نے اس اہم اقدام کی کامیابی میں تعاون اور معاونت پر ضلعی انتظامیہ بونیر اور ضلعی یوتھ آفس بونیر کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اداروں کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

تقریب میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، فری لانسنگ اور دیگر ڈیجیٹل شعبوں میں مسلسل تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی روزگار اور کاروبار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

نیکس جین یوتھ ایمپاورمنٹ اور اسمارٹ اسکلز یوتھ ہب کے تحت منعقدہ ان سرگرمیوں کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ شرکاء نے پروگرام کو نوجوانوں کے لیے مفید اور عملی قرار دیتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

اختتامی تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بونیر کے نوجوانوں کو جدید فنی، ڈیجیٹل اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے مستقبل میں بھی ایسی تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

#بونیر

23/09/2026

یونیورسٹی آف بونیر میں EDSIY-KP ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ کے Orientation Session کا انعقاد

بونیر: یونیورسٹی آف بونیر میں نوجوانوں کو جدید اور مارکیٹ سے ہم آہنگ ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے The Employable Digital Skills Initiative for the Youth of Khyber Pakhtunkhwa (EDSIY-KP) کے تحت ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام کا Orientation Session منعقد ہوا، جس میں طلبہ و طالبات، فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے بھرپور شرکت کی۔

یہ سیشن Meritorious Prof. Dr. Jamshaid Ali Khan, Vice-Chancellor, University of Buner کی خصوصی سرپرستی میں منعقد ہوا.

سیشن کے دوران kPIT board کی Project Manager/focal person Miss Numrah Khan نے طلبہ و طالبات کو پروگرام کے اغراض و مقاصد، آن لائن Enrollment اور Selection Procedure کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایسی جدید ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنا ہے جو انہیں روزگار، Freelancing اور Self-Employment کے بہتر مواقع حاصل کرنے میں مدد دے سکیں۔

اس موقع پر Miss Numrah Khan نے پروگرام کے تحت پیش کیے جانے والے پانچ خصوصی کورسز اور ان کے Scope، Career Opportunities اور Practical Applications کے بارے میں بھی تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ ان کورسز میں IT Governance، Intelligent Office Productivity (AI & Automation)، Digital Forensics، Blogging & Content Writing، اور Vlogging & YouTube Content Creation شامل ہیں۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ ان کورسز کے ذریعے طلبہ کو Information Technology، Artificial Intelligence، Digital Security، Content Creation اور Online Professional Skills کے شعبوں میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کی جائے گی، جس سے وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی اور روزگار کے میدان میں بھی بہتر مواقع سے استفادہ کر سکیں گے۔

Orientation Session میں طلبہ و طالبات نے پروگرام میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور Enrollment کے طریقہ کار، کورسز کی نوعیت، تربیت کے دورانیے اور مستقبل میں ان مہارتوں کے مواقع سے متعلق سوالات کیے، جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔

یونیورسٹی آف بونیر کی انتظامیہ نے اس موقع پر Khyber Pakhtunkhwa Information Technology Board (KPITB) اور EDSIY-KP ٹیم کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل Skills سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایسے اقدامات طلبہ کو تعلیم کے ساتھ عملی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Address

Bunerwal
19290

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00

Telephone

+92939555015

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University Of Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to University Of Buner:

Shortcuts

Share