08/07/2026
� فخرِ نانسیر پبلک اسکول 🎉
نانسیر پبلک اسکول اپنے قابل اور ہونہار سابق طالب علم ڈاکٹر محمد فیصل کو نوشہرہ ہسپتال میں میڈیکل اسپیشلسٹ (میڈیسن) (گروپ A) کی پہلی فیلوشپ کے لیے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل کی یہ شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، لگن اور بہترین تعلیم انسان کو کامیابی کی بلند ترین منزلوں تک پہنچا سکتی ہے۔ ہمیں اپنے سابق طالب علم پر بے حد فخر ہے، جنہوں نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ نانسیر پبلک اسکول، گاؤں نانسیر اور پورے علاقہ سالارزی کا نام روشن کیا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد فیصل کو مزید کامیابیاں، عزت اور صحت عطا فرمائے اور انہیں ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی توفیق دے۔
فخر ہے کہ آپ نانسیر پبلک اسکول کے سابق طالب علم ہیں۔
انتظامیہ
نانسیر پبلک اسکول