GPS Sawawai KK Buner

GPS Sawawai KK Buner 🌱 𝐍𝐮𝐫𝐭𝐮𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐘𝐨𝐮𝐧𝐠 𝐌𝐢𝐧𝐝𝐬
📚 𝐅𝐮𝐧 𝐋𝐞𝐚𝐫𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐄𝐯𝐞𝐫𝐲𝐝𝐚𝐲
✨ 𝐁𝐮𝐢𝐥𝐝𝐢𝐧𝐠 𝐁𝐫𝐢𝐠𝐡𝐭 𝐅𝐮𝐭𝐮𝐫𝐞𝐬
🎨 𝐂𝐫𝐞𝐚𝐭𝐢𝐯𝐢𝐭𝐲 & 𝐆𝐫𝐨𝐰𝐭𝐡
📍 𝐊𝐡𝐮𝐝𝐨𝐤𝐡𝐞𝐥, 𝐁𝐮𝐧𝐞𝐫

آج GPS Sawawai KK Buner  میں ہیڈ ماسٹر سبحان اللہ صاحب نے نرسری کے بچوں میں نئی ورک بکس تقسیم کئے۔ بچے اپنی کتابیں دیکھ ...
25/09/2026

آج GPS Sawawai KK Buner میں ہیڈ ماسٹر سبحان اللہ صاحب نے نرسری کے بچوں میں نئی ورک بکس تقسیم کئے۔ بچے اپنی کتابیں دیکھ کر خوشی سے کھل اٹھے۔

دراصل یہ ورک بکس اس لیے لائی گئی ہیں تاکہ بچوں کے لیے لکھنے کی مشق تھوڑی آسان ہو جائے۔ روزانہ تھوڑا سا وقت ان پر لگانے سے آہستہ آہستہ ان کی ہینڈ رائٹنگ اور رائٹنگ سکلز میں فرق نظر آنے لگے گا۔ سکول انتظامیہ نے بچوں کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھ کر یہ کتابیں خریدیں، تاکہ ننھے طلبہ باقاعدگی سے اور آسانی سے لکھنا سیکھ سکیں۔

اس موقع پر PTC کمیٹی کے ممبر جناب علی امان صاحب بھی موجود تھے ل۔

ہم بچوں کی تعلیم اور ان کی مضبوط بنیاد کے لیے یونہی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

الحمدللہ!جی پی ایس سواوی میں ترقی اور بہتری کی جانب ایک اور خوبصورت قدم اٹھایا گیا۔ آج اسکول کے لیے نیا پرنٹر اور ساؤنڈ ...
20/09/2026

الحمدللہ!
جی پی ایس سواوی میں ترقی اور بہتری کی جانب ایک اور خوبصورت قدم اٹھایا گیا۔ آج اسکول کے لیے نیا پرنٹر اور ساؤنڈ سسٹم خریدا گیا۔ 🖨️🔊

پرنٹر سے طلبہ کے ورک شیٹس، امتحانی مواد اور ضروری دستاویزات بروقت تیار ہوں گی، جبکہ ساؤنڈ سسٹم سے اسمبلی، اعلانات، تقریری پروگرامز، مقابلوں اور دیگر سرگرمیوں کو مزید بہتر انداز میں منعقد کیا جا سکے گا۔ 📚✨

اس مثبت پیش رفت میں محترم ہیڈماسٹر صاحب کی بہترین منصوبہ بندی، مثبت سوچ اور اسکول کی بہتری کے عزم کا اہم کردار ہے۔ ان کی قیادت میں تعلیمی ماحول اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

یہ صرف ایک پرنٹر اور ساؤنڈ سسٹم نہیں، بلکہ ہمارے بچوں کے بہتر اور روشن مستقبل کی طرف ایک اور قدم ہے۔ ❤️🌱

ان شاء اللہ، جی پی ایس سواوی کی ترقی کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

یادوں کے البم سے ایک خوبصورت تصویر! ❤️جی پی ایس سواوی کی کرکٹ ٹیم کی یہ یادگار تصویر غالباً سن 2000 کے آس پاس کی ہے۔ اتن...
11/09/2026

یادوں کے البم سے ایک خوبصورت تصویر! ❤️

جی پی ایس سواوی کی کرکٹ ٹیم کی یہ یادگار تصویر غالباً سن 2000 کے آس پاس کی ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کچھ چہرے آج بھی پہچانے جا سکتے ہیں۔ ❤️
ذرا غور سے دیکھیں تو سہی… 👀

کوئی جانا پہچانا کھلاڑی یا استاد نظر آ رہا ہے؟
اگر کسی کا نام یاد آئے تو کمنٹ میں ضرور بتائیں۔ 👇

اور جن دوستوں کو یہ خوبصورت زمانہ یاد ہو، انہیں بھی یہ تصویر ضرور بھیجیں—شاید ان کے چہرے پر بھی ایک خوبصورت مسکراہٹ آ جائے۔ 😊❤️

الحمدللہ! ہمارے سکول کو حکومتِ خیبرپختونخوا کی طرف سے نئے چیئر ڈیسک مل گئے ہیں اب بچے آرام سے بیٹھ کر پڑھ لکھ سکیں گے او...
10/09/2026

الحمدللہ! ہمارے سکول کو حکومتِ خیبرپختونخوا کی طرف سے نئے چیئر ڈیسک مل گئے ہیں

اب بچے آرام سے بیٹھ کر پڑھ لکھ سکیں گے اور کلاس رومز بھی پہلے سے زیادہ صاف ستھرے اور منظم نظر آئیں گے۔

حکومت اور محکمہ تعلیم کا شکریہ کہ سرکاری سکولوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ امید ہے یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

ہمارے بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں 💚

📚✨ Happy Teacher’s Day! ✨📚استاد وہ رہنما ہے جو علم کی روشنی سے نسلوں کا مستقبل سنوارتا ہے۔ان کی محنت، خلوص اور تربیت ہما...
06/09/2026

📚✨ Happy Teacher’s Day! ✨📚

استاد وہ رہنما ہے جو علم کی روشنی سے نسلوں کا مستقبل سنوارتا ہے۔
ان کی محنت، خلوص اور تربیت ہمارے بچوں کی کامیابی کی بنیاد ہے۔ ❤️

🌟 “Behtar Taleem, Behtar Mustaqbil.” 🌟

ہم اپنے محترم ہیڈماسٹر سبحان اللہ صاحب اور سٹاف کی طرف سے تمام قابلِ احترام اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🌹

💚 GPS Sawawai KK Buner
Quality Education for All

گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد جی پی ایس سواوی میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ ✨تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے ب...
01/09/2026

گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد جی پی ایس سواوی میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ ✨

تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو روزانہ صبح 7:30 بجے سے پہلے سکول بھیجیں تاکہ بچے بروقت اسمبلی اور تعلیمی سرگرمیوں میں شامل ہو سکیں۔

بروقت سکول آمد، بہتر تعلیم کی بنیاد ہے۔

شکریہ

31/08/2026

📖 Headmaster’s Message | GPS Sawawai

"خواندگی صرف پڑھنے لکھنے کا نام نہیں، بلکہ ایک بہتر اور باشعور مستقبل کی بنیاد ہے۔
آئیے! اپنے بچوں میں مطالعے کی عادت، علم کی محبت اور تعلیم کی اہمیت کو فروغ دیں۔"

GPS Sawawai — علم سے روشن مستقبل 🌱📚

8 ستمبر — بین الاقوامی یومِ خواندگی 2026

31/08/2026

ایک نئی پہچان، ایک نیا عزم! 💚💛

پیشِ خدمت ہے GPS Sawawai KK Buner کا خوبصورت 3D Logo Reveal۔ 🎬✨

یہ لوگو صرف ایک نشان نہیں، بلکہ معیاری تعلیم، روشن مستقبل اور بہتر کردار سازی کے ہمارے عزم کی علامت ہے۔

📚 Quality Education for All

🌟 علم • کردار • کامیابی

آپ کی محبت، تعاون اور دعائیں ہمارے لیے ہمیشہ حوصلے کا باعث ہیں۔ ❤️

GPS Sawawai KK Buner
Quality Education for All 🇵🇰

📚 بین الاقوامی یومِ خواندگی 2026 📚محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق 1 ستمبر سے 8 ستمبر 2026 ت...
31/08/2026

📚 بین الاقوامی یومِ خواندگی 2026 📚

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق 1 ستمبر سے 8 ستمبر 2026 تک صوبے بھر میں بین الاقوامی یومِ خواندگی منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں سکولوں میں مطالعہ، خواندگی اور تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں تقریری و مباحثہ مقابلے، مطالعہ کی سرگرمیاں، مضمون و پوسٹر مقابلے اور آگاہی پروگرام شامل ہیں۔

📖 آئیے! علم، مطالعہ اور تعلیم کو فروغ دے کر ایک باشعور معاشرے کی بنیاد رکھیں۔

8 ستمبر — بین الاقوامی یومِ خواندگی 2026

30/08/2026

اپنا سکول، اپنی ذمہ داری 🏫🎒💚

Address

GPS Sawawai
Bunerwal
23434

Opening Hours

Monday 07:30 - 12:35
Tuesday 07:30 - 12:35
Wednesday 07:30 - 12:35
Thursday 07:30 - 12:35
Friday 07:30 - 12:35
Saturday 07:30 - 12:35

Telephone

+923479162404

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Sawawai KK Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GPS Sawawai KK Buner:

Shortcuts

Share

Category