27/09/2026
🌴🌿 گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوشک بلیدہ اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مغربی کوشک بلیدہ کے اسٹاف کی یادگار پکنک 🌿🌴
آج 26 ستمبر 2026ء کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوشک بلیدہ اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مغربی کوشک بلیدہ کے معزز تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف نے اسکول میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے بعد پانچویں پیریڈ کی تکمیل پر پکنک پوائنٹ سیدران (پٹھانی چاہ) کا رخ کیا۔ 🌴✨
سیدران (پٹھانی چاہ) بلیدہ کا ایک خوبصورت اور پُرسکون تفریحی مقام ہے، جو اپنی کھجوروں کی سرسبز و شاداب باغات، ٹھنڈی چھاؤں، خوشگوار موسم اور قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ 🌴🍃🌿 کھجوروں کے گھنے درختوں کے درمیان ٹھنڈی ہوا اور پُرسکون ماحول نے پکنک کے لطف کو مزید دوبالا کر دیا۔
پکنک کے دوران دونوں اسکولوں کے اسٹاف نے ایک ساتھ خوشگوار وقت گزارا، باہمی گپ شپ، خوش مزاجی اور تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوئے۔ 😊🤝 اس موقع پر ساتھی اساتذہ نے روزمرہ کی مصروفیات اور تدریسی ذمہ داریوں سے کچھ وقت نکال کر ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے اور خوبصورت یادیں تازہ کیں۔
ایسے تفریحی اور دوستانہ مواقع نہ صرف ذہنی تازگی اور خوشی کا باعث بنتے ہیں بلکہ اساتذہ کے درمیان باہمی محبت، بھائی چارے، تعاون، اتحاد اور ٹیم ورک کو بھی مزید مضبوط کرتے ہیں۔ ❤️🤝
الحمدللہ! سیدران (پٹھانی چاہ) کی خوبصورت کھجوروں کی باغات اور ٹھنڈے و خوشگوار ماحول میں آج کا یہ پکنک پروگرام تمام ساتھیوں کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ رہا۔ 🌴🌿😊
📸 خوبصورت مقام، خوبصورت ساتھی، خوبصورت لمحات اور ہمیشہ یاد رہنے والی خوبصورت یادیں! ❤️✨
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوشک بلیدہ
گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مغربی کوشک بلیدہ