14/08/2025
آ ج مورخہ 14اگست2025 گورنمنٹ بوائز مڈل سکول دھندڑ کلاں میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نعتیہ کلام کے بعد بچوں نے آزادی پاکستان کے موضوع پر تقاریر کیں اور ملی نغمے بھی پڑھے۔ آ خر میں مملکت خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور حفاظت کے لیے خصوصی دعا مانگی گی۔