14/05/2026
الوادعی پارٹی برائے سال دوم 2026
ادارہ ھذا میں آج مورخہ 14_5_2026 سال دوم کی الوداعی پارٹی کی تقریب زیر صدارت پرنسپل ادارہ پروفیسر محمد ہارون خان منعقد ہوئی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ توثیق احمد طالب علم سال اول نے کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آل وسلم کی سعادت طالب علم نعمان علی نے حاصل کی ۔
تقریب میں تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز اساتذہ نے طلباء سے خطاب کیا اور طلباء نے ملی نغمے ،مزاحیہ خاکے اور تقاریر پیش کیں۔
پرنسپل ادارہ پروفیسر محمد ہارون خاں نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ تربیت اور مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے مسلسل کوشش اور محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا اب وقت ہے کہ آپ اعلیٰ تعلیم کی طرف قدم بڑھائیں۔ میں آپ سب کو ترغیب دیتا ہوں کہ ادارہ ھذا میں ADA یعنی ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلہ لیں۔ یہ پروگرام کم وقت میں معیاری تعلیم اور عملی مہارت فراہم کرتا ہے، جو آپ کے کیرئیر کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔
کالج سے جڑی یادیں کسی بھی طالب علم کا سرمایہ حیات ہوتی ہیں اور یہ یادیں عمر بھر ساتھ رہتی ہیں ۔
۔ پرنسپل ادارہ نے منتظمین پارٹی کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی ۔
تقریب کے اختتام پر طلباء کے مختلف گروپس اپنے اساتذہ کے ساتھ فوٹو سیشن کے بعد ان سے بہتر کل اور مستقبل کی دعائیں لیتے ہوئے رخصت ہوئے ۔۔۔
جدائی لمحہ بھر کی ہے، یہ رشتہ ٹوٹتا کب ہے
محبت دل میں باقی ہو تو فاصلہ بھی کچھ نہ کہتا ہے
یہ لمحے یاد رہیں گے، یہ باتیں یاد رہیں گی
ہماری دوستی کی یہ سوغاتیں یاد رہیں گی
نئے سفر کی نوید ہے، نیا راستہ ہے سامنے
کامیابیوں کی روشنی ہو، ہر موڑ پہ آپ کے ساتھ رہے
08/05/2026
معرکہ حق " بنیان مرصوص " کی پہلی سالگرہ
آج مورخہ 8 مئی 2026 راجہ بڈھے خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی میں افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور "آپریشن بنیان مرصوص" کی تاریخی کامیابی کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب پرنسپل ادارہ ھذا پروفیسر محمد ہارون خان کی زیر نگرانی منعقد ہوئی ۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، نظامت کے فرائض پروفیسر نیاز احمد سبحانی نے ادا کیے ۔
تقریب میں اساتذہ کرام نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر تفصیلی روشنی ڈالی
پروفیسر عارف احمد سرسالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہماری افواج نے ثابت کیا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہر سپاہی بنیان مرصوص بن جاتا ہے۔ ہمیں اپنے محافظوں پر فخر ہے۔"
پروفیسر ساجد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
"بنیان مرصوص صرف ایک آپریشن نہیں، ہمارے اتحاد کی علامت ہے۔ دشمن جان لے، یہ قوم سیسہ پلائی دیوار ہے۔"
*پروفیسر انصر محمود نے کہا کہ
جنگیں صرف طاقت، اسلحے اور فوج کی بنیاد پر نہیں لڑی جاتی بلکہ جنگیں طاقت، قوت اور فوج کے ساتھ ساتھ جرت، غیرت، حمیت ، ایمان اور جذبہ شہادت کی بنیاد پر لڑی اور جیتی جاتی ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑی اور طاقت ور بھارتی فوج کو شکست اور زلت سے دوچار کیا۔
آخر میں پرنسپل ادارہ ھذا پروفیسر محمد ہارون خان نے اپنے خطبہ صدارت میں فرمایا کہ آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرت، اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے- پاک فوج نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے ۔ آپریشن "بنیان مرصوص” میں پاک فوج اور بالخصوص پاک فضائیہ کی شاندار عسکری کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے۔
آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا۔
دنیا کے بُتکدوں میں پہلا وہ گھر خدا کا
ہم اُس کے پاسباں ہیں، وہ پاسباں ہمارا۔
تیغوں کے سائے میں ہم پل کر جواں ہوئے ہیں
خنجر ہلال کا ہے قومی نشاں ہمارا۔
باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم۔
سَو بار کر چکا ہے تُو امتحاں ہمارا۔
آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔