شعور و آگاہی

شعور و آگاہی

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from شعور و آگاہی, Education, Samahni, Bhimber.

15/06/2025

اس شہر میں کتنے چہرے تھے کچھ یاد نہیں سب بھول گئے۔
اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا۔
(نوشی گیلانی)

02/06/2025

پروفیسر راجا افتخار احمد خاں پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی کی ریٹائرمنٹ۔

انسان اور شعور کا بڑا گہرا بندھن ہے۔ شعور انسان کی ہی گمشدہ میراث ہے۔ جب کسی انسان کو حقیقی شعور مل جاتا ہے تو اس کے دل و دماغ کے دریچے کھلتے ہی چلے جاتے ہیں۔ سینہ علم کے نور سے منور اور آنکھوں میں ایک خاص قسم کی چمک دیکھائی دیتی ہے۔
اپنے کام سے لگن اور محبت جب عشق میں ڈھل جاتی ہے تو انسان صاحب ادراک ہو جاتا ہے۔ یہ ادراک جب اپنے کمال کو پہنچتا ہے تو انسان کا نقطہ نظر روشن خیالی کی جانب محو سفر ہوتا چلا جاتا ہے ۔
روشن خیالی انسان کو وسعت نظر عطا کرتی ہے۔اس کے سوچنے کا انداز مختلف ہو جاتا ہے۔ انسان کے اندر بے باکی اور جرات جنم لیتی ہے۔انسانی سوچ اور فکر کا مسلسل ارتقاء میں رہنا اک نعمت ہے۔
میری خوش قسمتی کہیے کہ مجھے پروفیسر راجا افتخار احمد خاں جیسے لوگوں کی سنگت نصیب ہوئی۔ یوں تو بے شمار لوگوں سے راہ رسم تھی اور باقی ہے مگر جس شخص نے میرے فکری دھارے کو موڑا اور جن کے پاس کم بیٹھنے کے باوجود انکی سوچ وفکر کے تاریخی و تہذیبی اثرات مجھ پر زیادہ پڑے وہ ہمارے کالج کے پرنسپل پروفیسر راجا افتخار احمد صاحب ہیں۔ پرنسپل صاحب ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ چارچ سنبھالنے کے چند دن بعد ہی پرنسپل صاحب نے میری لیب کے سامنے لان میں گاڑیاں کھڑی نہ کرنے کا حکم صادر فرمایا جو مجھے گراں گزرا۔ میرا اختلاف یہ تھا کہ پارکنگ سٹینڈ بننے تک گاڑیاں ادھر ہی رہنی چاہیے ۔پرنسپل صاحب نے خندہ پیشانی سے نہ صرف میری بات سنی بلکہ میری بات مان بھی لی۔ شاہد یہی وہ لمحہ تھا جس نے سر کے ساتھ میری ایک لازوال قربت کی بنیاد رکھی۔ اور سر کی قیادت میں ہم نے کالج کی بہتری کے لیے وہ ٹارگٹ بھی اچیو کیے جو ناممکن تھے۔
لٹریرئ سوسائٹی کی بنیاد سے لے کر مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور کالج میں مختلف تقریبات کی داغ بیل ڈالی۔
ہر سال مختلف تقریبات ہوتی رہتی تھیں ۔جن میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،اقبال ڈے یوم یکجیتی کشمیر اور سرکاری کیلنڈر میں شامل باقی تمام تقریبات کا احسن طریقے سے انعقاد تھا ۔ کالج میں ہونے والے سپورٹس گالا کے بھی عجب نظارہ ہوتے تھے ۔ہر سو رنگ برنگی جھنڈیوں اور غباروں سے کالج گروانڈ کو مزین کیا جاتاتھا۔ طلباء نے کھیلوں، تقاریر اور تلاوتِ کے مقابلوں میں آزاد کشمیر بھر میں کئی معرکے اپنے نام کیے اور میڈلز جیتے ۔
یہ تو کالج کی غیر نصابی سرگرمیوں کا ہلکا سا تذکرہ ہے مگر ان کے اڈھائی سالہ دور میں کالج کی اکیڈمک صورتحال بھی بہت خوب رہی ۔کالج کا رزلٹ ہر سال خوب سے خوب تر ہوتا چلا گیا۔ کالج میں تمام اساتذہ ریگولر کلاسسز لیتے رہے اور طلباء اپنی علمی تشنگی بجھاتے گئے۔
افتخار صاحب کی وجہ سے کالج کی تعمیر و ترقی کا سنہرا دور شروع ہوا۔ انہوں نے کالج کے ہر کونے میں جہاں دھول مٹی ، گردوغبار نظر آتا تھا ،دیدہ زیب پھولوں سے مزین کر دیا ۔کالج کی بلڈنگ کو نیا رنگ و روپ عطا کیا ۔کامرس بلاک جو کاٹھ کباڑ کا مسکن بنا ہوا تھا اس کو شاندار تزئین و آرائش کے ذریعے قابل استعمال بنایا ۔کالج کے گروانڈ کو نئی جہت عطا کی ۔کالج کے اندر صفائی ستھرائی کا انتظام بہتر کیا۔ کالج گروانڈ میں ہونی والی شادی کی تقریبات پر پابندی لگا کر تعلیمی ماحول کو آئیڈیل بنا دیا ۔
انہوں نے طلباء کے حاضری ریکارڈ اور ماہانہ ٹسٹ کے نظام کو بہتر کیا اور والدین اور اساتذہ کے درمیان میٹنگ کا نظام متعارف کروایا۔
افتخار صاحب کا دور کالج کی تاریخ کا حسین باب ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ کالج کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے جو کچھ ہو سکتا تھا افتخار صاحب نے اپنی تئیں عمدہ کوشیش کیں ۔جس میں وہ پوری طرح کامیاب بھی رہے ۔شاید انہی کے واسطے حضرت میر کیا خوب کہہ گئے تھے ۔
بارے دنیا میں رہو غم زدہ یا شاد رہو
ایسا کچھ کر کے چلو یاں بہت یاد رہو۔
(میر )
ان کو بہترین منتظم اگر کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا ۔ان کو حسن انتظام کا سلیقہ اور قرینہ ہے۔ سب کو ساتھ لے کر چلنا ۔دوسروں کو عزت دینا اور خود عزت کمانا ان کا شیوہ تھا۔
وہ دوستوں کو دھیمے لہجے میں جوڑنے کا ہنر جانتے ہیں ۔ہلکی سی زبردستی والی مسکراہٹ سے یہ دوست دشمن سے یکساں سلوک کرتے چلے جاتے ہیں ۔ہر مزاج کے شخص سے کام لینا ان کا ہی فن تھا ۔
رنج و غم لاکھ ہوں مسکراتے رہو
دوست دشمن سے ملتے ملاتے رہو ۔
یہی ان کی علم دوستی ہے جس کی بنا پر ہم سب دوست ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے سب دوستوں سے مساوی سلوک رکھنے کی کوشش کی۔
ان کی وسیع الظرفی ہے کہ وہ اکثر معاملات کو صرف نظر کرجاتے تھے۔
ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت دوستوں کے لیے کھلے رہتے تھے ۔
‏اپنی منزل پہ پہنچنا بھی کھڑے رہنا بھی۔
کتنا مشکل ہے بڑے ہو کے بڑے رہنا بھی۔
حالانکہ سچ تو یہ ہے کہ ان کا جمالیاتی ذوق بھی بام عروج پر تھا۔ وہ ہمیشہ کالج کی مختلف تقاریب میں اپنے دوست مہمان بلاتے تھے ۔ان مہمانوں کی فہرست بھی ان کے ذوق جمیل کی عکاس ہوتی تھی۔
اپنے سلجھے طور طریقوں کی وجہ سے آزاد کشمیر بھر کے پرنسپلز میں انہیں ایک خاص تکریم اور عزت حاصل رہی ہے۔
ان کی شخصیت کا ہر رنگ جدا ہے۔ ان کی کمی کالج کے درودیوار بھی محسوس کریں گے ۔ان کی معاملہ فہمی کی گواہی ہر کوئی دئے گا ۔ان کی کمی شاہد کبھی بھی پوری نہیں ہو سکے گی ۔انہوں نے بوائز ڈگری کالج کی تاریخ کا دھارا موڑ دیا ہے ۔ان کے دور میں کالج نے بے مثال ترقی کی ہے ۔انہوں نے کالج کے ہر شعبے کو عروج کی جانب گامزن کیا ہے۔
ان کے دور میں اساتذہ اور طلباء سب ان کی سیادت اور قیادت کی صلاحیتوں کے معترف رہے ہیں ۔کمی کجی ہر شخص میں ہوتی ہے مگر پرنسپل صاحب کی خوبیوں کا دفتر دراز ہی رہا ہے ۔ان کی شخصیت اس شعر کی مصداق لگتی ہے ۔
ہم رنگوں سے کھیلنے والے ہم پھولوں کے باسی لوگ
ہم سانسوں میں رکھتے ہیں خوشبو بانٹنے والی موج۔
پروفیسر راجا افتخار احمد خاں صاحب اپنی سروس مکمل کر کے الوداع ہو رہے ہیں مگر ان کی یادیں، باتیں اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ڈگری کالج کی تاریخ میں ان کو بہترین پرنسپل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنی شبانہ روز محنت سے اساتذہ اور طلباء کے دلوں میں گھر بنایا تھا ۔مجھے اکثر کہتے کہ تم لکھتے بہت اچھا ہو اور اکثر میری دل کی باتیں لکھتے ہو۔ میرا ہمیشہ یہی جواب ہوتا سر یہ آپ کا ذوقِ نظر ہے۔ میری دعا ہے سر جہاں بھی رہیں خوش وخرم رہیں ۔۔
ساری خوشیاں ملا کے دیکھی ہیں۔
تیرے جانے کا غم زیادہ ہے ۔۔
مسعود اقبال چوہدری لیکچرر کیمسٹری بوائز ڈگری کالج سماہنی ۔۔

24/09/2024
Photos from ‎شعور و آگاہی‎'s post 24/09/2024

میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کے سینئر پروفیسرز صاحبان پر مشتمل الحاق کمیٹی نے مورخہ 24 ستمبر 2024ء کو ادارہ ھذا کا دورہ کیا- ٹیم نے کلاس رومز، سائنس وکمپیوٹر لیبارٹریز' لائبریری اور کھیل کے میدان کا معائنہ کیا ادارہ کے تعلیمی ماحول کو تسلی بخش قرار دیا ۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ ھذا پروفیسر راجا افتخار احمد خاں نے یونیورسٹی اور کالج کے درمیان معلومات کے تبادلے اور Coordination کو مزید بہتر بنانے پر ضرور دیا۔ جس پر الحاق کمیٹی نے نومبر 2024 میں تمام کالجز کے فوکل پرسنز کی پروفیشنل ٹریننگ کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ مزید الحاق کمیٹی نے کالج کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ڈیجیٹل لائبریری مسٹ تک رسائی دینے کابھی فیصلہ کیا تاکہ ADP پروگرام میں طلبہ کومتعلقہ Books تک مکمل رسائی حاصل ہو۔ آخر میں پرنسپل ادارہ ہذا نے الحاق کمیٹی کے وزٹ پر شکریہ ادا کیا۔

Photos from ‎شعور و آگاہی‎'s post 24/09/2024

سالانہ سپورٹس ویک 2024
راجا بڈھے خاں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماھنی ۔

جناب سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کالجز کی ہدایت کے مطابق ادارہ ھذا میں آج مورخہ 24 ستمبر 2024 سپورٹس ویک کا باقاعدہ افتتاح پرنسپل ادارہ پروفیسر راجا افتخار احمد خاں نے کیا ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوا ۔
طلباء کو 4 گروپس میں رولنمبر وائز تقسیم کیا گیا۔ گروپس میں الخالد ،القاسم ، البدر اور شاہین گروپ شامل ہیں ۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر ذوالنورین افضل نے ادا کیے ۔
پرنسپل ادارہ نے اپنے خطاب میں طلباء کو کھیلوں کی افادیت، صحت و تندرستی، مثبت سرگرمیوں، اسلامی نقطہ نظر کھیلوں کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جن قوموں کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں انکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت فرمائی کہ آپ محنت جاری رکھیں آپ کو ادارے کی طرف سے حسب معمول سالانہ ایتھلیٹکس گیمز اور دیگر کھیلوں میں جوکہ تعلیمی بورڈ میرپور کی زیرنگرانی ہوں گے ان میں شامل ہونے کے مواقع ضرور دیئے جائیں گے ۔
پرنسپل ادارہ پروفیسر راجا افتخار احمد خاں نے اپنے خطاب کے آخر میں طلباء کو روزانہ حاضری کا پابند رہنے اور دوران کھیل نطم و ضبط کی پابندی کرنے کی تلقین کی ۔

17/09/2024

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ
اور ہم نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔
جَشنِ عِید مِیلاَدُ النَّبِی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک۔

Want your school to be the top-listed School/college in Bhimber?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Culinary Team

Attire

Website

Address


Samahni
Bhimber